Advertisement

علامہ ا قبال کا شہبازشریف کوخراج تحسین

چند سال پہلے میرا چھوٹا لیڈر میاں شہبازشریف میٹروبس بنا رہا تھا، لوگوں میں لیپ ٹاپ بانٹ رہا تھا، غریبوں کو پیلی ٹیکسیاں دے رہا تھا،غریبوں کو سستی روٹی کھلا رہا تھا، ملک میں تعلیم عام کرنے کیلئے دانش سکولز بنا رہا تھا۔ ایسے میں شہبازشریف کے مخالف جل جل کر راکھ ہورہے تھے۔ شہبازشریف کے مخالف جیلسی میں کہتے تھے کہ میٹرو سے زیادہ ضروری تعلیم، ہسپتال ، امن وامان ہیں۔ اس موقع پر علامہ اقبال نے میرے قائد کے بارے میں کہا کہ
​
شہبازتیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ​

سب مخالف جل جل کر راکھ ہوتے رہے اور میرا لیڈر قوم کی خدمت میں دن رات ایک کرتا رہا۔ روزانہ 24 گھنٹوں میں سے 22 گھنٹے کام کرتا۔ تہجد کے وقت اٹھ کر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنے مختلف جگہوں پر پہنج جاتا۔ جہاں غریب پر ظلم ہوتا وہاں شہبازشریف موجود ہوتا۔ جب مظفرگڑھ اور ساہیوال میں خواتین سے زیادتی ہوئی تو میرا لیڈر وہاں پہنچا اس موقع پر ضیاء شاہد نے میرے لیڈر کے بارے میں ایک تاریخی فقرہ کہا تھا
​
جہاں ظلم وہاں شہبازشریف​

میرے لیڈر کے مخالف میٹروبس پر جلتے کڑھتے رہے اور میرا لیڈر دوبارہ حکومت سے پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر آگیا اور اس نے پہلے پنڈی میں میٹرو بناکر مخالفوں کو جلایا، اب ملتان میں میٹروبس اور لاہور میں میٹروٹرین بناکر مخالفوں کو جلا جلا کر راکھ کررہا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میرا لیڈر ہر ضلع میں میٹرو بنائیں تاکہ میرے لیڈر کے مخالف جل جل کر بھسم ہوجائیں۔

دیکھ لینا ڈھائی سال بعد لاہور میٹروبس اور میٹروٹرین کی وجہ سے یورپ سے بھی زیادہ خوشحال نظرآئے گا اور اگلی بار اور سیٹیں لے کر آئے گا اور ہر شہر میں میٹروبناکر پاکستان کو یورپ بنادے گا۔

​
 
Advertisement
MashALLAH. Aap Shahbaaz ka Kalima par lain wwo aap ko sath hee apni Janat mai lai kar jayai ga.

ALLAH ke banayee hui Jannat ko Aap logo ke zaroorat nahee
 
CMXCYuxVAAEHmCs.jpg