- Joined
- Mar 4, 2013
- Posts
- 1,705
- Reaction score
- 1,758
- Points
- 113
ابتدائی تعلیمی درجات میں پاکستان میں زیر تعلیم بچوں کو مسلمانوں کے سنہری ادوار کی تاریخ رٹائی جاتی ہے۔
ان کے دل میں یہ احساس پوری طرح موجزن کر دیا جاتا ہے کہ
آج دنیا کی ترقی یافتہ شکل کا خاکہ مسلمان اہل علم کی جان کاہ فکری و علمی کوششوں کا نتیجہ ہے
جب اہل یورپ کے ہاں نہانے پر سزا دی جاتی
تھی تب بغداد میں اعلی قسم کے حمام عوامی صفائی کی خدمت پر مامور تھے جب ط
اعون اور دوسرے وبائی امراض سے لوگ ہزاروں کی تعداد م
یں لقمہ اجل بن جاتے تھے تب مسلمان سائنس دان امراض چشم اور
دوسری پیچیدہ بیماریوں کے علاج کی تحقیق میں مگن تھے گویا زمانے کی
ہر چال کے ساتھ قدم ملا کر چلتے تھے ترقی ان کے آنگن میں مستقل
طور پر اپنی پوری رعنائی کے ساتھ قدم رنجہ فرمائے ہوئے تھی۔
یہ عظمت رفتہ کی داستان گوئی ایسی تصوراتی عمارت کھڑی کرتی ہے کہ
دوسرے مذاہب کے لوگ ہمیں بلاتفریق گھتیا معلوم ہوتے ہیں یعنی ابتداہی میں
مذہبی تفاخر کا بیج ہماری سرشت میں بو دیا جاتا ہے جو بڑا ہو کر تھوڑی سی مذہبی شدت پسندی کی آب و ہوا
ملنے پر تناور درخت بن جاتا ہے پھر دوسری طرف ہمارے ہاں خود ساختہ طور اسلام سے یہ بات کشید کر لی گئی ہے
کہ مذہب اس دنیا میں تجارت، کاروبار، اور ترقی کرنے کے لیے موجود وسائل کو بروئے کار لانے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔
اس کے حق میں ایسی روایات پیش کی جاتی ہیں جن میں کہیں دنیا مچھر کا پر بتائی جاتی
ہے تو کہیں مکڑی کا جالا ۔ غرضیکہ ایک سچے مسلمان کو ترقی
کے بکھیڑوں میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ مسافر کی مانند زندگی
بسر کرے اور وقت آنے پر خاموشی سے رخصت ہو جائے اگر اس
سارے بیانیہ کو درست مان لیا جائے تو سوال یہ ہے کہ اگر ہم نے اس
ترقی کی بنیاد رکھی تھی تو اس عمارت میں ہم کون سے فلور پر ہیں ؟
ہمارے محنت، دیانت اور فکر و تحقیق والے اصول سے غیروں نے
خود کو زمانے میں ممتاز کر لیا۔ انہی اصولوں سے ہمارے ہاں
یہ انقلاب کیوں نہیں آتے ؟ آیا حقیقت پسندی کا یہ تقاضا نہیں
کہ ہم اپنے حال کی بدحالی کو دیکھ کر اپنے کل کے بارے میں سنجیدہ فکری کا مظاہرہ کریں۔
فرقہ واریت کا خاتمہ کریں ، مذہبی رواداری کو فروغ دیں ۔
معلوم نہیں ہم پر سے کب عظمت رفتہ کے قصیدوں کا خمار اترے گا؟ کب حال سے عبرت پکڑ
کر مسلمان اپنے سنہرے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کریں گے ؟
وگرنہ تاریخ کے واقعات دہرانے سے حال میں سوائے اس کے کوئی تبدیلی نہیں آتی
کہ انسان ایک فکری سرشاری کی کیفیت میں اپنے حال پر مطمئن ہو جاتا ہے ۔
source