Advertisement

عطیہ دینے کے بعد احسان جتلانا کیسا ہے

احسان جتلانا کیسا ہے


!احسان جتلانا کیسا ہے

اے ایمان والو! اپنی خیرات کو احسان جتا کر اور ایذا پہنچا کر برباد نہ کرو! جس طرح وه شخص جو اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرے اور نہ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھے نہ قیامت پر، اس کی مثال اس صاف پتھر کی طرح ہے جس پر تھوڑی سی مٹی ہو پھر اس پر زوردار مینہ برسے اور وه اسے بالکل صاف اور سخت چھوڑ دے، ان ریاکاروں کو اپنی کمائی میں سے کوئی چیز ہاتھ نہیں لگتی اور اللہ تعالیٰ کافروں کی قوم کو (سیدھی) راه نہیں دکھاتا - البقرۃ:۲۶۴

نیز فرمایا:وہ لوگ جو اپنے مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھر خرچ کرنے کے بعد احسان جتلاتے ہیں نہ تکلیف پہنچاتے ہیں۔ (البقرۃ:۲۶۲) ۔

حضرت ابوذرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت والے دن کلام نہیں فرمائے گا،ان کی طرف (نظر رحمت سے)نہیں دیکھے گا اور انہیں پاک بھی نہیں کرے گا بلکہ ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا۔ حضرت ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے یہ کلمات تین مرتبہ دہرائے۔ حضرت ابوذر ؓ نے عرض کیا :وہ نامراد ہوئے اور خسارے میں رہے ،یا رسول اللہ !یہ کون لوگ ہیں ؟آپ نے فرمایا:ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے والا ،احسان کر کے احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم کے ذریعے اپنا سودا بیچنے والا۔ مسلم
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے : اپنے ازار کو نیچے لٹکانے والا یعنی اپنے ازار اور کپڑے کو تکبر کی وجہ سے ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا۔ ۷۹۴



رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ

ترجمہ:اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دے اور ہمیں
.
اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بڑی عطا دینے والا ہے .
آل عمران ٣/٨ - ٩



1936397_1056686157723409_2141315470132899214_n.jpg


​
 
Last edited:
Advertisement
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "Allah will give shade, to seven, on the Day when there will be no shade but His. (These seven persons are) a just ruler, a youth who has been brought up in the worship of Allah (i.e. worships Allah sincerely from childhood), a man whose heart is attached to the mosques (i.e. to pray the compulsory prayers in the mosque in congregation), two persons who love each other only for Allah's sake and they meet and part in Allah's cause only, a man who refuses the call of a charming woman of noble birth for illicit intercourse with her and says: I am afraid of Allah, a man who gives charitable gifts so secretly that his left hand does not know what his right hand has given (i.e. nobody knows how much he has given in charity), and a person who remembers Allah in seclusion and his eyes are then flooded with tears." (Sahih Bukhari; Book #11, Hadith #629)
 
Re: احسان جتلانا کیسا ہے



رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ

ترجمہ:اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دے اور ہمیں
. اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بڑی عطا دینے والا ہے .
آل عمران ٣/٨ - ٩