Advertisement

عدالت نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں75 روپے اضافے کی اپیل خارج کر دی

3sc75apeal.jpg

سپریم کورٹ نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریلوے ملازم کی تنخواہ میں اضافے کے کیس پر سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے اپیل زائد المعیاد قرار دے کر خارج کردی۔

ریلوے ملازم غیاث کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کیا آپ کے مؤکل نے تنخواہ میں 75 روپے کا اضانہ نہ ملنے پر اپیل دائرکی جس کے مطابق 1983 میں ان کی بنیادی تنخواہ میں75 روپے اضافہ ہوناچاہیے تھا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا مؤکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا، مؤکل کی ٹریبونل میں اپیل زائد المعیاد تھی، سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زائد المعیاد ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافے کی اپیل خارج کردی۔
 
جہاں ڈاکو ڈالر غریبوں کو پیسے دینے کے نام پر جوش میں آ جاتا ہے اس کی حکومت اپنے چمونوں کیلیئے مرسڈیز گاڑیاں خرید رہی ہے ساتھ ہی ساتھ زہر کھانے کو پیسے نہیں کا نعرہ بھی لگا رہی ہے​
 
Advertisement