ضبط کی گئی جائیداد میں ٹریکٹر، گاڑیاں، اراضی اور بینک اکائونٹس شامل ہیں: ذرائع
معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض اور ان کے صاحبزاے احمد علی ریاض کی جائیداد عدالت میں پیش نہ ہونے پر ضبط کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت ون کے جج محمد بشیر نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض کی جائیداد ضبط کرنے بارے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی ضبط کی گئی جائیداد میں ٹریکٹر، گاڑیاں، اراضی اور بینک اکائونٹس شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کی جائیداد قرقی کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو، بینکس اور ایکسائز آفس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ملک کے کی ضبط کی جانے والی اراضی پر بحریہ ٹائون کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ 6 جنوری 2024ء کو عدالت پیش نہ ہونے پر ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کو اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ 190 ملین پائونڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 12 دسمبر کو ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے کی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ حکم نامے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے معاونین شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح خان گوگی اور ایک وکیل ضیاء المصطفیٰ نسیم کی جائیدادیں بھی منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ باپ بیٹےکے کھاتے منجمد کر کے لین دین یا سرمایہ نکالنے کی اجازت نہ دیں اور ان کی ملکیتی جائیدادوں سے کرائے کی آمدنی کیلئے نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو بطور سیور مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ملک ریاض اور علی ریاض کو 190 ملین پائونڈ کیس میں اشتہار قرار دینے کے بعد ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14malikriazsdfhj.png
Advertisement





