نو مئی واقعات کے کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا تذکرہ
نومئی سے متعلق واقعات کے کیس کی سماعت کے دوران سیشن جج طاہر عباس سپرا نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بھی ٹک ٹاک پر عمران خان کو فالو تو نہیں کرنا شروع کر دیا؟
پراسیکیوٹر نے جواب میں کہا کہ عمران خان نے تو ٹک ٹاک پر حریم شاہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xاس پر جج بولے نو کمنٹس
سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو ویلکم پہلی مرتبہ کمپلکس مین آئے
جس پر سلمان صفدر نے جواب دیا کہ اس کمپلکس کا افتتاح بھی چیئر مین تحریک انصاف نے کیا تھا۔جوڈیشل کمپلکس کا کریڈٹ چیئر مین تحریک انصاف کو جاتا ہے۔
عمران خان کے وکیل نے نو مئی واقعات پر درج 6 مقدمات پر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر جج نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہاں ہیں؟
جس پر وکیل شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔
اس پر جج نے کہا کہ کل بھی سماعت کے دوران اعلیٰ عدلیہ کا ہی کہا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں موجود ہیں تو عدالت حاضری لگائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-tikahahasaa.jpg
Advertisement





