- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
عدالت سے ضمانت نہ مل سکی،اڈیالہ کا قیدی جان کی بازی ہار گیا..!!
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ماتحت عدالتیں نت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں، ایسی ہی ایک مثال اڈیالہ جیل کے قیدی جگر کے کینسر میں مبتلا ( مہدی خان شاکر) کی ہے جنھوں نے میڈیکل گرائونڈ کی بنیاد پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے درخواست دائر کی کہ جگر کا کینسر ہے علاج کروانا ہے عدالت ضمانت منظور کرے، احتساب عدالت کی جج رخنشدہ شاہین نے ضمانت مسترد کر دی، مہدی خان شاکر کی طبعیت دن بدن بگڑتی گئی، پھر ضمانت کے لئیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا 15 اکتوبر کو سماعت ہوئی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اورجسٹس عمیر مجید ملک نے 2 نومبر تک کیس ملتوی کر دیا، گزشتہ روز پمز ہسپتال میں مہدی خان شاکر اللّٰہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے، وہ سابق سیکرٹری اسلام آباد کووآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی تھے اور ان پر کرپشن کے الزامات تھے..!!
Loading X post…
Open original post on Xلیور کینسر میں مبتلا نیب کیس میں گرفتار قیدی کی میڈیکل گراونڈ پر ضمانت منظور نہ ہوسکی، قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا.اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت نیب کیس میں گرفتار ملزم دوران علاج پمز ہسپتال میں وفات پاگیا، ملزم مہدی خان شاکر لیور کینسر میں مبتلا تھا اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کیا گیا تھا، دوران علاج قیدی ملزم مہدی خان شاکر جان کی بازی ہار گیا، ملزم نے اس سے قبل میڈیکل گراونڈ پر ضمانت کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی تھی، ملزم کی ضمانت احتساب عدالت کی جج رخشندہ شاہین نے اکتوبر میں خارج کر دی تھی، ملزم نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا، 15 اکتوبر کو جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس عمیر مجید ملک نے سماعت کی تھی، ملزم مہدی خان شاکر کا کیس ڈویژن بنچ میں 2 نومبر کو مقرر تھا والد صاحب پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جان کی بازی ہار گئے، والد صاحب کو گزشتہ روز آبائی گاؤں سمرالہ گجرات میں سپردخاک کردیا گیا ہے، مہدی خان شاکر مئی میں نیب کیس میں گرفتار ہوکر اڈیالہ جیل میں قید تھے، مہدی خان شاکر اسلام آباد کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے سابق سیکرٹری تھے، بیٹے کا. موقف
Loading X post…
Open original post on X





