Advertisement

عجب کھلاڑی ہے، جس کا نام آفریدی ہے

ایشیا کپ کے سب سے زیادہ دباؤ والےمیچ میں بھارت کو 245 رنز تک محدود کرنے کے بعد پاکستانی اننگز میں خود آؤٹ ہونے اور دوسرے کو بھی آؤٹ کرانے کا جو کھیل شروع ہوا تھا وہ شاہد آفریدی کی ناقابل شکست 34 رنز کی کسی سنچری سے بڑھ کر شاندار اننگز کی وجہ سے پاکستان کی ایک وکٹ کی جیت پر ختم ہوا۔


شاہد آفریدی 44 ویں اوور میں محمد حفیظ کی وکٹ گرنے پر کھیلنے آئے تھے اس وقت پاکستان کو جیتنے کے لیے 39 گیندوں پر 46 رنز درکار تھے ۔ان پر دباؤ اس وقت بڑھ گیا جب سات گیندوں کے بعد صہیب مقصود نے بھی پویلین کی راہ لی۔

آفریدی اور عمرگل نے 32 رنز کا قیمتی اضافہ کیا لیکن کمار نے عمرگل اور محمد طلحہ کو ایک ہی اوور میں آؤٹ کردیا۔



​
​
"محمد حفیظ کے 44ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی بولنگ کے ساتھ جو کچھ بھی برا سلوک ہوا اس کے ذمہ دار آفریدی تھے۔"​
​









آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے دس رنز درکار تھے۔ ایشون نے سعید اجمل کو بولڈ کیا تو آخری بیٹسمین جنید خان ترنوالہ کے طور پر ان کے سامنے تھے لیکن ان کے ایک رن نے شاہد آفریدی کو موقع دے دیا کہ وہ بازی پلٹ دیں جو انہوں نے ایشون کو لگاتار دو چھکے لگا کر پلٹ ہی دی۔



پاکستانی اننگز میں شرجیل خان اور احمد شہزاد نے گیارہ اوورز میں 71 رنز بناکر مڈل آرڈر بیٹنگ کا کام آسان کر دیا تھا لیکن بعد کے بیٹسمینوں نے اسے مشکل سے مشکل تر بنا دیا۔



شرجیل خان نے ایشون کی گیند پر بولڈ ہوکر ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے کا موقع گنوایا۔
احمد شہزاد کے کرارے اسٹروکس کپتان ویراٹ کوہلی کا موڈ آف کررہے تھے لیکن لیگ اسپنر مشرا کی گیند پر وہ ایک آسان کیچ مڈ وکٹ پر ایشون کو تھماگئے۔

پروفیسر کی خود غرضی نے مصباح الحق کی وکٹ بھارت کو دلا دی۔ مشرا کی گیند کو کھیل کر محمد حفیظ رن کے لیے آگے بڑھے اور پھر ارادہ ترک کردیا لیکن مصباح الحق کے لیے جو آگے آچکے تھے کریز تک واپسی ممکن نہ تھی۔


عمراکمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ پر جادیجا کے ہاتھوں کیچ ہوکر مشرا کی دوسری وکٹ بنے۔



پاکستان کی چوتھی وکٹ ایک سوتیرہ رنز پر گری۔ ایک اچھی اوپننگ شراکت کے بعد پاکستان نے یہ چاروں وکٹیں صرف بیالیس رنز کے اضافے پر بھارتی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیں۔
محمد حفیظ اور صہیب مقصود کی 87 رنز کی شراکت نے اسکور کی ڈبل سنچری مکمل کرادی لیکن محمد حفیظ جنہوں نے جادیجا کا ایک اوور میڈن بھی کھیلا تھا 44 ویں اوور میں 75 رنز بناکر ایشون کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر کیچ ہوگئے جس کے بعد بھارتی بولنگ کے ساتھ جو کچھ بھی برا سلوک ہوا اس کے ذمہ دار آفریدی تھے۔



اس سے قبل بھارتی اننگز بھی کسی بھی موقع پر پاکستانی بولنگ پر مکمل طور پر حاوی نہیں رہی تھی۔



محمد حفیظ نے اپنے دوسرے ہی اوور میں شیکھر دھون کی وکٹ حاصل کی اور جب دسویں اوور میں عمرگل نے ویراٹ کوہلی کی انتہائی وکٹ حاصل کی تو بھارت کو مشکلات کا احساس ہو چلا تھا۔

کوہلی نے دو سال قبل اسی میدان میں ایشیا کپ میں پاکستانی بولنگ کے خلاف 183 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی لیکن اس بار وہ صرف پانچ رنز بناسکے۔



روہیت شرما نے ہاتھ نہیں روکے انہوں نے زیادہ غصہ جنید خان پر اتارا لیکن نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے محمد طلحہ کی وکٹ بنے جنہوں نے راہانے کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔



بھارتی اننگز اپنے درمیانی اوورز میں جس طرح لڑکھڑائی یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ نو اوورز بغیر کسی چوکے کے خاموشی سے گزرگئے۔



رویندرا جادیجا اور رائیڈو کی نصف سنچریوں نے امید کا کچھ سامان پیدا کیا۔
جادیجا نے بارہ رنز پر محمد حفیظ کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ڈراپ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
ایشون کو بھی دو چوکے اس فائدے کی بدولت ملے جب امپائر آکسنفرڈ نے انہیں عمرگل کی گیند پر عمراکمل کے ہاتھوں آؤٹ نہیں دیا۔ سعید اجمل ایک بار پھر بھارتی بیٹسمینوں کے اعصاب پر سوار رہے ان کے پہلے آٹھ اوورز میں صرف 31 رنز بنے لیکن آخری دو اوورز میں انہوں نے صرف نو رنز دے کر رائیڈو، ایشون اور شامی کی وکٹیں حاصل کرڈالیں

source


​
 
afridi ki ache performance dekh k misbah tou wese he marne wala ho gaya ho ga k acha bhala ye neche ja tha or mera phuddduuu laga hua tha ab afride phr na age a jaye or misbh omer ne jo world cup mai afridi ko zalil karvaya tha iska badla na le le acha bhala world cup jet jana tha pakistan aik manhus gilani india gaya or sara match he manhus k bache ne barbad karva deya ye ppp wale hain he manhus pakistan k leye