Advertisement

عبدالقادر کی صاحبزادی، زرداری کا صاحبزاد

مجھے کرکٹ اور کرکٹرز سے کبھی کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ اس عجیب سے انگریزی کھیل کے ساتھ میرا تعلق صرف اس حد تک محدود ہے کہ جب پاکستان کوئی میچ جیت جاتا ہے تو ادھر ادھر سے سنتا اور خوش ہوتا ہوں لیکن اگر پاکستانی ٹیم کوئی میچ ہار جائے تو مجھے افسوس یا دکھ ہرگز نہیں ہوتا بلکہ ان لوگوں پر غصہ آتا ہے جو شکست پر باقاعدہ سوگ منانے اور ماتم کرنے بیٹھ جاتے ہیں کیونکہ کھیلوں کا تو اصل مقصد ہی یہ تربیت دینا ہے کہ جیت جائو تو اوقات میں رہو، غرور نہ کرو اور اگر ہار جائو تو سوگ نہ منائو دل چھوٹا نہ کرو اور خوشدلی سے اپنی شکست مان کر اگلی بار میدان لگنے کا انتظار، تیاری اور محنت کرو لیکن ان گھڑ معاشروں کو تو نہ جینا آتا ہے نہ مرنا، نہ فتح ہضم کرنے کا سلیقہ نہ شکست ہینڈل کرنے کا قرینہ لیکن کرکٹ کے ساتھ اس لاتعلقی کے باوجود مجھے سابق کرکٹر عبدالقادر بہت پسند ہیں، فیصلہ کرنا مشکل کہ عبدالقادر بطور کرکٹر بڑے ہیں یا انسان؟ کمال یہ کہ میری ان سے ملاقات کبھی نہیں ہوئی لیکن میں ان کے چند ایسے کاموں سے اتفاقاً غائبانہ طور پر واقف ہوں جن کے بعد بندہ بے اختیار محبت اور عزت پر مجبور ہو جاتا ہے عبدالقادر کی صاحبزادی نامور بلے باز عمر اکمل کے ساتھ بیاہی جا رہی ہیں تو میرا دل ان کے لئے دعائوں سے لبریز ہے۔ میں انہیں طویل اور خوشگوار ترین ازدواجی زندگی کی دعا دیتا ہوں۔

آج کا کالم بچوں کے لئے ہی وقف سمجھیں کہ اب بلاول بھٹو زرداری بارے بات ہو گی کہ بزرگ تو ظاہر ہے دعائیں ہی دے سکتے ہیں یا نصیحتیں۔ گئے زمانوں کی بات ہے جب محترمہ بے نظیر بھٹو حسین چوک گلبرگ لاہور کے پاس گلزار ہائوس میں مہمان اترا کرتی تھیں۔ یہ میری جیالا گیری کے دن تھے۔ گلزار ہائوس کے ڈرائینگ روم کی ایک دیوار جزوی طور پر شیشے کی تھی اور شیشے کے دوسری طرف اکثر یہ تینوں بہن بھائی اپنی فلپنیو یا سری لنکن ملازمہ کے ساتھ کھیلتے دکھائی دیتے۔ ڈرائنگ روم کے اندر محترمہ سیاسی اور باہر ان کے بچے بے ضرر کھیل میں مصروف ہوتے۔ تب بلاول کو دیکھ کر کئی بار یہ خیال آیا کہ ....بڑا ہو کر کیسا ہو گا؟ کیا کرے گا؟

اللہ کا شکر کہ اس نے اتنی مہلت عطا فرمائی کہ میں بلاول کو بڑا ہو کر کچھ نہ کچھ کرتے دیکھ رہا ہوں اور یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ یہ مزید بڑا ہو کر کیسا ہو گا؟ کیا کرے گا؟ کیونکہ ابھی تک تو کام کچھ ڈھیلا اور ففٹی ففٹی ہی دکھائی دے رہا ہے۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ باپ بیٹے، گورو چیلے یعنی زرداری صاحب اور ماسٹر بلاول نے لاہور میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیپلز پارٹی کو متحرک کیا جاسکے۔ بقول ان کے پارٹی میں نیا خون داخل کیا جائے گا تو عرض یہ ہے کہ نیا پرانا خون تو بعد میں دیکھیں اور فی الحال صرف اس بات کو ہی یقینی بنا لیں کہ مضر صحت خون سے نجات پا لینے کی کوشش کی جائے یعنی خون ایسا ہو جو پیپلز پارٹی کے جینوئن بلڈ گروپ سے میچ کرتا ہو۔ پیپلز پارٹی اوریجنل اور جینوئن بلڈ گروپ بہت ہی منفرد قسم کا تھا جسے نچوڑ کر گٹر برد کیا جا چکا ہے۔ جینوئن جیالے مدتوں سے کھڈے لائن ہیں اور پنجاب پارٹی سربراہی ان کے سپرد ہے جن کے نام لینا بھی جینوئن جیالا گوارا نہیں کرتا۔ پنجاب کی لیڈر شپ بہت لائق فائق اور باعزت نہ ہو تو پھر بھی شاید چل جائے لیکن باقاعدہ نا اہل اور بے عزت (جن کی ورکر ہی عزت نہ کرے) قیادت کے ہوتے ہوئے محض لاہور میں ڈیرے لگانے سے اس مردہ گھوڑے میں جان پڑنے کا امکان میرے نزدیک تو روشن نہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب میں مرا ہوا ہاتھی ہے یعنی اب بھی سوا لاکھ کا بشرطیکہ اس کا مہاوت کوئی ڈھنگ کا بندہ ہو۔ جن کی وجہ شہرت ہی جوڑ توڑ، ہیرا پھیری، بیوفائی، موقع پرستی ہو وہ جیالوں کو انسپائر نہیں کر سکتے کیونکہ پیپلز پارٹی سیاست نہیں، اک مخصوص کیفیت کا نام ہے۔ یہ سوداگروں کی نہیں سرفروشوں کی پارٹی تھی، یہ رسہ گیروں کی نہیں پھانسی کا رسہ چوم کر تختہ دار پر جھول جانے والوں کی پارٹی تھی لیکن اب ؟
مجھے کسی پارٹی کے مستقبل سے دلچسپی نہیں۔ میری خواہش تو صرف اتنی ہے کہ تکون قائم رہے۔ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی، تینوں موجود رہیں تو ہی توازن قائم رہ سکتا ہے ورنہ صرف دو پارٹیوں کی اجارہ داری عوام پر بہت بھاری ہو گی۔ میری دعا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت پھر سے حاصل کر کے طاقت کے توازن میں اپنا مخصوص کردار ادا کرتی رہے۔

source

​
 
Advertisement
Re: عبدالقادر کی صاحبزادی، زرداری کا صاحبزا&#1

پیپلز پارٹی بہت حد تک اپنے آپ کو متحرک کر لے گی۔ نئے لوگ ادھر ادھر سے لا کر یہ امپریشن دیا جائے گا کہ اب ہم پُر عزم ہیں اور گناہوں سے توبہ کر لی ہے۔ اب کے عوام کی خدمت ہوگی اور جیسے روٹی کپڑا اور مکان دیا تھا ویسے پورا پاکستان خوشحال کریں گے۔ پی ٹی آئ کو ووٹ دیا تو نون لیگ واپس آ جائے گی۔ پاکستان کو ایک تجربہ کار پارٹی کی ضرورت ہے وغیرہ وغیرہ۔

آج سب کو یہ بات عجیب اور غیر یقینے لگے گی مگر یہی کام نون لیگ نے کیا۔ اور عوام ووٹ انہی کو دے گی۔ کیونکہ یہ پاکستان نہیں، یاجوج ماجوج کی قوم ہے۔ جِن کے بارے میں کہا گیا ہے ایک قوم تھی جو کم ہی کوئ بات سمجھتی تھی اور زمین میں فساد برپا کرتی تھی۔
 
Re: عبدالقادر کی صاحبزادی، زرداری کا صاحبزا&am

انشاءاللہ ايسا نہيں ہوگا وہ جرنيل جس کا اللہ کے نيک بندوں نے وعدہ کيا ہے اس کا آنا لازمي ہے سياہ گھني داڑھي اور سبز آنکھوں والا سخت گير ڈکٹيٹر جو پاکستان کے حالات سنوارے گا وہ ان سب کا انتہائي خونخوار احتساب کرے گا نہ کوئي فوجي بچے گا اور نہ کوئي جج اور نہ کوئى سياستدان سب سے بندوق کي زبان ميں بات کرے گا
 
یہ کونسا جرنیل ہے؟ اور کونسے نیک بندوں نے وعدہ کیا ہے؟ برائے مہربانی پوری سٹوری شیئر کریں۔
 
اے سبز اکھاں وچ کہڑی خاص گل اے۔
​
 
Re: عبدالقادر کی صاحبزادی، زرداری کا صاحبزا&am

Aeh Paaai Rizzwaan 2009 aj kal sirf khwab wekh de nain, enaa da hor koi kum naee

اے سبز اکھاں وچ کہڑی خاص گل اے۔
​
 
Re: عبدالقادر کی صاحبزادی، زرداری کا صاحبزا&#1

jarnel bohot aagaye terhi aankhoo wale bhi aour chooti bari aankhon wale bhi lol khuda ka khauf karo bhai pakistan ko wo bachahyee ga jo is dharti se piyaar karta ho paise se nahi aour wo sirf kaptan hoga insha allah
 
Advertisement
Re: عبدالقادر کی صاحبزادی، زرداری کا صاحبزا&am

انشاءاللہ ايسا نہيں ہوگا وہ جرنيل جس کا اللہ کے نيک بندوں نے وعدہ کيا ہے اس کا آنا لازمي ہے سياہ گھني داڑھي اور سبز آنکھوں والا سخت گير ڈکٹيٹر جو پاکستان کے حالات سنوارے گا وہ ان سب کا انتہائي خونخوار احتساب کرے گا نہ کوئي فوجي بچے گا اور نہ کوئي جج اور نہ کوئى سياستدان سب سے بندوق کي زبان ميں بات کرے گا

یہ غالباً محترمہ عطیہ صاحبہ کی پیشنگوئی ہے ..ہے نا ؟؟ میں نے الکھ نگری میں شائد پڑھا تھا ..صحیح یاد نہیں ہے
 
Re: عبدالقادر کی صاحبزادی، زرداری کا صاحبزا&am

انشاءاللہ ايسا نہيں ہوگا وہ جرنيل جس کا اللہ کے نيک بندوں نے وعدہ کيا ہے اس کا آنا لازمي ہے سياہ گھني داڑھي اور سبز آنکھوں والا سخت گير ڈکٹيٹر جو پاکستان کے حالات سنوارے گا وہ ان سب کا انتہائي خونخوار احتساب کرے گا نہ کوئي فوجي بچے گا اور نہ کوئي جج اور نہ کوئى سياستدان سب سے بندوق کي زبان ميں بات کرے گا

رضوان بھائی جان

مانا کہ میری آنکھیں سبز ہیں لیکن ابھی داڑھی نہیں اگائی ، . ذرا مہربانی کر کے یہ بھی بتا دیں کہ داڑھی کی لمبائی کتنی رکھوں تاکہ بعد میں اپ جیسے لوگ اعتراض نا کریں

مارشل لا تو پھر ایسا لگاؤں گا کہ دنیا دیکھے گی . آجکل گھر میں بیوی پر مارشل لا لگانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن کچھ زیادہ کامیابی نہیں ہو رہی . جونہی گھریلو مارشل لا کامیاب ہوا ، فورا ملک میں بھی لگا دوں گا

اور ہاں ، ہر وقت میرا تذکرہ نا کیا کریں ، اگر آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلجنس والوں کو پتا چل گیا تو میں خود گم شدہ لوگوں میں پایا جاؤں گا . تو اس لئے ہتھ ہولا رکھیں

میٹی آنکھ کے ساتھ

برہمن
 
Re: عبدالقادر کی صاحبزادی، زرداری کا صاحبزا&am

رضوان بھائی جان

مارشل لا تو پھر ایسا لگاؤں گا کہ دنیا دیکھے گی . آجکل گھر میں بیوی پر مارشل لا لگانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن کچھ زیادہ کامیابی نہیں ہو رہی . جونہی گھریلو مارشل لا کامیاب ہوا ، فورا ملک میں بھی لگا دوں گا

یہ تو پھر نہ کرنے والی بات ہوئ۔
 
Re: عبدالقادر کی صاحبزادی، زرداری کا صاحبزا&am

یہ کونسا جرنیل ہے؟ اور کونسے نیک بندوں نے وعدہ کیا ہے؟ برائے مہربانی پوری سٹوری شیئر کریں۔

Iktibaas+-+Hayyat+e+Tayyabah+I_20.gif

Iktibaas+-+Hayyat+e+Tayyabah+I_21.gif

http://spiritual-pakistan-future.blogspot.com/2011/12/wardi-wala-will-implement-islam-in.html
 
Last edited: