Advertisement

عام انتخابات 2024: کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو ویزے جاری

2elelctiovisjajri.png

حکومت پاکستان نے عام انتخابات 2024 کی کوریج کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند غیر ملکی صحافیوں کو ویزے جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عام انتخابات کیلئے برطانیہ کے37 صحافیوں اور دولت مشترکہ کے 16 رکنی وفد کو ویزے جاری کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق عام انتخابات کی کوریج کیلئےبرطانیہ کے 37 صحافی پاکستان آئیں گے جنہیں ویزے جاری کردیئے گئے ہیں، ان میں بی بی سی، سی این این، ٹائمز، اسکائی نیوز، آئی ٹی وی کے نمائندگان اور کیمرہ مین شامل ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے الیکشن کی نگرانی کیلئے آنے والے 16 رکنی غیر ملکی مبصرین کے وفد کو بھی ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔
 
Last edited: