حقیقت میں آج کچھ شرم کے ساتھ دو نئے گیند بازوں کو کھیلایا گیا جن کا مستقبل بھی ہے۔لیکن ہارنے کے بعد اب ان بیچاروں کو ٹیم کے بابے کاٹ کھانے کو دوڑیں گے۔ اُدھر بورڈ بولے گا ابھی تمہارا تجربہ نہیں ہے۔
لیکن ۲۰ سال کے تجربہ کار معیاری سیاست کے حامل مصباح الحق کو بورڈ نے بغیر کسی تجربے کے ٹیم کا کوچ لگا دیا۔آخر تمام تجربات کیا پاکستان پر ہی ہونے ہیں۔وسیم اکرم پلس ہو یا پاکستان ٹیم کا کوچ عمران خان پلس۔
بحرحال ایک بات تو صادر ہے عامر کا بالنگ کریئر کو اللہ کے واسطے خیر آباد کہہ دو ورنہ یہ دوسرا شعیب ملک بن جائے گا۔ پھر ٹیم میں رہنے کے لیے بولنگ بیٹنگ دونوں سیکھ کر اگلے ۱۰ سال تک پاکستان کرکٹ کی گردن پر سوار ہو جائیں گے۔
پاکستان آج آسٹریلیا سے ہار گیا۔ ہار سے کیا فرق پڑتا ہے اصل تو کمال ٹیم میں آل راؤنڈرز کی لگاتار سیاست کا ہے۔ جن لوگوں نے کارآمد بیٹسمین اور بالر دونوں کو ٹیم سے باہر رکھا۔اگر افتخار احمد جیسے دو چار بلے باز ہوںتو کیا ٹیم میں ایماد وسیم، شعیب ملک جیسے ریلو کٹوں کی جگہ بنے گی۔ اس ہی طرح اگر پاکستان میں سپیشلسٹ بالر کھیلیں تو کیا ایماد وسیم ریلو کٹے کی جگہ بنے گی،ہرگز نہیں۔
اب پاکستان کو ریلوں کٹوں کی سیاست سے باہر آنا ہو گا۔اگر اگلے بیس سال میں کچھ پاکستان کے لیے حاصل کرنا ہے تو، ورنہ جس طرح پچھلے ۲۰ سال میں شعیب ملک، محمد حفیظ، ایماد وسیم جیسے ریلو کٹے سیاست چمکا کر کھیلتے رہے اسطرح اگلے بیس سال بھی ہمیں اس ہی نسل کے کرکٹرز ملیں گے۔
بیٹنگ میں بہت زیادہ ٹریننگ کی ضرورت ہے باولنگ کمزور بھی ہو تو اچھا رن ریٹ دینے سے دباو ڈالتی ہے اور اگر اچھی باولنگ بھی ہو تو ٹی ٹونٹی میں پانچ رنز فی اوور کی اوسط تو ملائشین ٹیم بھی بنا لے گی جیسا کہ آج کے میچ ہوا ہے انڈین بیٹسمین یووراج سنگھ کو کوچ بنانے کیلئے آفر دی جاے کیونکہ وہ ہماری بیٹنگ لائین کو بہتر کرسکتا ہے ، آج انڈیا بیٹنگ کی وجہ سے کرکٹ کی سب سے معتبر ٹیم بن چکی ہے، انڈین کھلاڑی تو اب انگلش کاونٹی بھی نہیں کھیلتے کیونکہ وہ اپنے ملک میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ باہر جانے کا تصور بھی نہیں کرتے، ہمیں ایک ٹنڈولکر کی ضرورت ہے جس کے بعد دھونی، کوہلی، شیکھر، یووراج اور ڈریوڈ جیسے بلے باز خود بخود پیدا ہونے لگتے ہیں، بارہ سال کی ایج میں بچے کو بلا پکڑنا سکھایا جاے، امام کی ٹیکنیک اچھی ہے مگر انڈیا میں ایسے سینکڑوں ہونگے جن کی ٹیکنیک اچھی ہوگی مگر ٹیم میں جگہ وہی بنا پاتا ہے جو سو دوسو رنز کرکے بھی مزید کھیلنے کی طلب رکھتاہو جو اپنے لئے نہیں ملک کے لئے کھیلنا چاہے ایک اچھا پلئیر دفاعی گیم کھیلناچاہے تو پچاس اوور میں بھی آوٹ نہیں ہوسکتا مگر اس کی یہ گیم ملک کیلئے نہیں اپنے لئے ہوگی، ہر پلئیر خطرہ مول لے کر کھیلے تو اس کی گیم مخالف ٹیم کو پریشر دے گی اور جیت بھی ملنے لگے گی
اگر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا ہے تو اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں۔ ورنہ بند کریں۔ قوم کے خون سے نچوڑے ہوئے ٹیکس کے پیسوں سے ایسے ناکارہ کھلاڑیوں کو کھلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
انٹرنیشنل لیول پر کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس کےساتھ ذہنی تربیت بھی کی جاتی ہے۔ مخالف کھلاڑیوں کی سکلز اور ٹرکس بتائی اور دیکھائی جاتی ہے۔۔ اور ہمارے یہاں فٹنس کا معیار صرف یہ ہےکہ بھاگ کے گرائونڈ کے دو تین چکرلگا لو۔۔یا بندر کی طرح اُچھل کر دو چار کیچ پکڑ کے دیکھائو۔۔
Bouncy pitch pr strokes khailnay main batsman naakaam huay
Yeh misbah ik haq ki naakami zahir krta hay Kay woh inhain bounce pr trained hi nahin kr ska
Once corrupt, always corrupt. Applies to both Panama Sharif and The Spot fixer!
He already married a girl from the UK and has voluntarily retired from the Test cricket. Just to earn a few more $$$ without putting proper efforts. In my opinion PCB should get rid of him once in for all.