Advertisement

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں11 سال کی بلند ترین سطح پر

cruidi1i121.jpg


یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ سے عالمی منڈی میں بھی قیمتوں کی جنگ جاری ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں،امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 9 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 117.30ڈالر پر پہنچ گئی ہے،برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا،برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 114.82 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

یوکرین جنگ کے باوجود اوپیک نے تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کا اعلان کردیا،دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکا نےاپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرینی دارالحکومت کیف میں روسی بمباری مزید شدید ہوگئی ہے،دس لاکھ سے زائد یوکرینی شہری نقل مکانی کرچکے ہیں،اقوام متحدہ نے ریلیف آپریشن کے لیے دو ارب ڈالر امدادی رقم کا مطالبہ کردیا،انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے باضابطہ طور پر یوکرین میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔