عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کی بڑی وجہ ایران کے وزیرِ خارجہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران تجارتی جہازرانی کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان قرار دیا جا رہا ہے۔
اس اعلان کے بعد عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کم ہوئی اور سپلائی کے خدشات میں واضح کمی آئی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آگئیں۔
Loading X post…
Open original post on Xتازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 88.21 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 83.53 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
Brent Crude Oil دن کے اوائل میں 98 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلا گیا تھا، تاہم موجودہ کمی کے بعد یہ 90 ڈالر کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ اسی طرح WTI Crude Oil کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ تنازعے اور جغرافیائی کشیدگی میں اضافے سے قبل برینٹ خام تیل تقریباً 70 ڈالر فی بیرل سے کچھ کم پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جبکہ مارچ کے اوائل میں یہ 100 ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا اور بعد ازاں 119 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلا گیا تھا۔
Last edited:
Advertisement





