- Joined
- Oct 17, 2012
- Posts
- 9,397
- Reaction score
- 10,632
- Points
- 113
لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کو رسیدیں دینے کے ساتھ حب الوطنی بھی ثابت کرنی ہو گی
وَقُلْ جَاۗءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۭ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا
اور کہو کہ : '' حق آن پہنچا، اور باطل مٹ گیا، اور یقینا باطل ایسی ہی چیز ہے جو مٹنے والی ہے۔''
جنرلوں کے خلاف لکھنے والوں کا ایک خاص المیہ ہے . اپنے بلاگ تحریر کرتے وقت مجھے خود شک ہوتا ہے کے میں کہیں ملک دشمنوں کے لئے کام تو نہیں کر رہا ؟
ایک طرف انڈیا پاکستانی افواج کو بدنام کرتا ہے ، دوسری طرف عالمی میڈیا اور کچھ گھر کے بھیدی . اس پکے راگ میں اگر عام پاکستانی بھی شامل ہو جائیں تو یہ لمحہ فکریہ ہے
جس گھر میں بیری کا درخت ہو گا، وہاں پتھر تو آئیں گے . جس گلی میں خوبصورت لڑکی ہو گی ، وہاں پونڈوں کا بسیرا بھی لازم
ہے . جہاں طوائف کا کوٹھا ہو گا، وہاں تماشبین تو آئیں گے . جہاں رنگ ہو گا وہاں رنگ بازی تو ضرور ہو گی . جس رام ہو گا وہاں راون کا وجود بھی ہو گا . میں نے محسوس کیا ہے جب میں جنرل مخالف بلاگ لکھتا ہوں تو پٹواری میرے بلاگ سے ایسے غائب ہوتے ہیں جیسے نواز شریف لاہور جیل سے لندن . کچھ لوگ مہمان خصوصی کے طور پر اچانک وارد ہوتے ہیں . بعض
اوقات انسان ایک عجیب مخمصے کا شکار ہو جاتا ہے
میں یہ واضح کرتا چلوں کے اسلام اور پاکستان میرا ایجنڈا ہے جسکی بنیاد پر میں اس فورم پر طبع آزمائی کرتا ہوں
شائد آپلوگوں نے بھی محسوس کیا ہے دور ماضی میں چند جملے ہمارے لاشعور میں محفوظ ہو جاتے ہیں . چند جملے میرے بھی لاشعور میں تھے جسکی بنیاد پر میں یہ بلاگ لکھ رہا ہوں
لیجنڈ گگلی لیگ سپنر عبدالقادر مرحوم - میں یقین سے لکھ رہا ہوں کے اپ میں سے بیشتر کو یہ نہیں پتا ہو گا کے مرحوم عبدالقادر نے انگلش کاؤنٹی نہیں کھیلی تھی . عبدالقادر صاحب کو پاکستان کرکٹ کے ساتھ اتنا زیادہ جذباتی اور روحانی لگاؤ تھا کے وہ سمجھتے تھے کے انکے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے گورے انکے بولنگ پیٹرن کو جان جائیں گے لھذا انکی جادوئی بولنگ پاکستانی ٹیم کے لئے کارگر ثابت نہیں ہو گی . مرحوم نے پونڈز کو لات مار دی تھی . دوسری طرف........ مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے....... والی نسل ہے
وطن پرستی اور اپنے پیشے سے محبت کی دوسری لازوال پاکستانی مثال مرحوم جنرل حمید گل کی ہے . حمید گل آخری دن تک چاق و چوبند و متحرک رہے۔ سیاسی سکینڈلوں سے بھر پور مگر ذاتی سکینڈلز سے پاک زندگی گزاری۔ وہ اناسی برس کی عمر میں بھی دیکھنے میں ساٹھ پینسٹھ برس سے زیادہ کے نہیں لگتے تھے۔ نسبی لحاظ سے سوات کے یوسف زئی پشتون تھے جن کا خاندان لگ بھگ سو برس پہلے سرگودھا میں آباد ہوا۔ شاید اسی لیے پشتو سے زیادہ پنجابی پر دسترس تھی۔ قصہ مختصر ، نسلی طور پر وہ پنجابی نہیں تھے . آپکو میرے کھلے تعصب کا علم ہے . آپلوگوں کو یہ پتا ہونا چاہئے کے میں جان بوجھ کر یہ غلیظ حرکت اور شرارت کیوں کر رہا ہوں . دراصل میں نکوں نک ا چکا ہوں . جو بھی سرا پکڑتا ہوں ، وہاں یہ لوگ ہوتے ہیں
جنرل حمید گل مرحوم نے ایک انٹرویو میں کہا کے انہوں نے امریکہ میں جا کر ٹریننگ نہیں کی تھی . میں یہ لکھ چکا ہوں کے جو فوجی امریکہ ٹریننگ کرنے جاتے ہیں ، وہاں امریکی اطاعت کے نتیجے میں فیملی کو امریکی شہریت اور فوجی رینک میں ترقی کی نوید مسرت دی جاتی ہے . جنرل حمید گل کے دو لڑکے ( عبدللہ اور عمر ) اور ایک لڑکی ( عظمیٰ گل ) ہیں . جنرل حمید گل کا شمار پاکستان کے ہر دلعزیز جرنیلوں میں ہوتا ہے کیونکے ان پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں تھا . جنرل حمید گل نے اپنی زندگی میں اپنی کسی اولاد کو " بارلے" ملک میں نہ سٹیل کیا اور نہ خود سٹیل ہوے . جنرل حمید گل صاحب کا اوڑھنا بچھونا پاکستان تھا . اپنے عھد میں ہم دیکھتے ہیں ہر آرمی چیف ملک سے باہر رہ رہا ہے اور ہر فارخ تحصیل چیف پر بے تحاشہ کرپشن کے الزامات ہیں . یہ وہ اشرافیہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی حفاظت اور تحفظ کا حلف لیا تھا مگر اطاعت ہمیشہ شیطانوں کی کرتے ہیں
سوشل میڈیا پر جب لیفٹینٹ جنرل صاحب کے دونوں کیسز ( ایک لوکل نیٹ و رتھ ڈیکلریشن اور دوسری انٹرنیشنل نیٹ و رتھ ) منظر عام پر آئیں تو پہلے کیس پر ٩٠ فیصد لوگ جنرل موصوف کے خلاف تھے . دوسرے کیس میں شائد ٨٠ فیصد ساتھ اور ٢٠ فیصد مخالف تھے . عوام کی اکثریت کا یہ حیران کن تاریخی یو ٹرن تھا . دونوں کیسز پر بہت بات ہو چکی اور ابھی بہت ہونی باقی ہے . پاکستان کے میڈیا اور سوشل میڈیا نے ایک پہلو سے حیران کن طور پہلو تہی کی ہے . وہ ہے حب الوطنی
لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ صاحب کے حق میں سو فیصد لوگوں کا یہ ماننا ہے کے موصوف پر حملہ سی پیک پر حملہ ہے . یاد رہے کے سی پیک کم از کم ١٥-١٧ سال پرانا ہے اور موصوف کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوے ہیں تو چلتے منصوبے پر ایک فرد کی وجہ سے کیسے نقصان ہو سکتا ہے جب اس عھدہ کی حثیت کھیت میں لٹکائے کوے کی مانند ہو ؟
لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ سمیت تمام تر پاکستانی اشرافیہ اس بات پر متفق ہے کے پاکستان چلنے والا ملک نہیں ہے لھذا جب تک موقع ملتا ہے اسے لوٹتے اور کھسوٹتے رہو . انصاف کی دائمی عدم موجودگی ، مافیہ کے قبضوں اور قرضوں کے انبار سمیت بیشمار مسائل سے یہ بات سمجھ میں بھی اتی ہے . لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کی تمام فیملی امریکہ میں اچھی طرح رچ بچ گئی ہے . لیفٹننٹ جنرل عاصم کو رقبے پاکستان میں ملے ہیں مگر خاندانی انویسٹمنٹ امریکہ میں ہے . بچے امریکی قومیت رکھتے ہیں . موصوف فوج میں جنرل ہونے کی وجہ سے اربوں کے مالک ہوے ہیں جس پر یہ شعر زباں زد عام ہے
یہ وطن تمہارا ہے ، ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں
میرے وطن کے سجیلے جوانوں ، یہ رقبے تمہارے اور قرضے ہمارے لئے ہیں
مجھے کوئی یہ سمجھائے کے ایک جنرل نے اطاعت امریکہ سے کی اور نتیجے میں بچوں کو امیگریشن اور انویسٹمنٹ کے لامحدود وسائل ملے تو خطرہ کس کو کس سے ہے ؟
جس خاندان کو یہ ا عتبار نہ ہو کے پاکستان رہے گا یا نہیں تو وہ پاکستان کے ساتھ کیسے وفادار ہو سکتا ہے ؟
آجکل ٹیکنالوجی کا دور ہے ، اگر لیفٹننٹ جنرل عاصم کا خاندان امریکہ میں رہتا ہو تو موصوف پاکستان کے رازوں کے کیسے امین ہو سکتے ہیں ؟
یہ کیسی اخلاقیات کا قحط الرجال ہے جس کا ڈیفنس تحریک انصاف کے بانی سمیت تحریک انصاف بھی کر رہی ہے ؟
پاکستانی قوم کے اخلاقی دیوالیہ پن کا ذکر ہی کیا ؟
کیا ہمیں حب الوطنی کا درس کرکٹر مرحوم عبدالقادر اور مرحوم جنرل حمید گل سے سیکھنا ہے یا لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ سے ؟
لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ اگر اپنے ذاتی رازوں ( جاننے والوں کو انکی ایک ایک حرکت کا پتا تھا ) کو راز نہ رکھ سکے تو سی پیک جیسا عھدہ انھیں دینا چاہئے تھا ؟
کیا یہ ہے ہماری انٹیلی جنس کی کارگردگی ؟
کیا یہ ہے ہماری حب الوطنی کا معیار ؟

- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/L6sn25YD/asim-saleem-bajwa-1024.jpg
Last edited: