Advertisement

ظالموں اور انکا ساتھ دینے والوں کا انجام



ظالموں اور انکا ساتھ دینے والوں کا انجام​

:اللہ تعالیٰ نے فرمایا​

مگر انہوں نے فرعون کے حکم کی پیروی کی، حالانکہ فرعون کا حکم راستی پر نہ تھا۔ قیامت کے روز وہ اپنی قوم کے آگے آگے ہوگااور اپنی پیشوائی میں انہیں دوزخ کی طرف لے جائے گا۔ کیسی بدتر جائے ورُود ہے یہ جس پر کوئی پہنچے! اور اُن لوگوں پردنیا میں بھی لعنت پڑی اور قیامت کے روز بھی پڑے گی۔ کیسا بُرا صلہ ہے یہ جو کسی کو ملے! ھود۹۹

اورفرمایا
ہم نے ان لوگوں کو نجات دی جو برائی سے روکتے تھے اور ظالموں کی سخت عذاب کے ساتھ گرفت کی سبب اس کے وہ نافرمان تھے۔ (سورة الأعراف:165)​

حضرت اوس بن شرجیل رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سےسنا
جو شخص کسی ظالم کی مدد کیلئے، اور اس کا ساتھ دینے کے لئے چلا اور اس کو اس بات کا علم تھا کہ یہ ظالم ہے تو وہ اسلام سے نکل گیا۔
[FONT=&amp]رواہ البہقی ۔ بحوالہ معارف الحدیث۔ جلد اول ۴۸
[/FONT]
تشریح:~ "جب ظلم کا ساتھ دینا، اور ظالم کو ظالم جانتے ہوئے اس کی کسی قسم کی مدد کرنا، اتنا بڑا گناہ ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کو اسلام سے نکل جانے والا قرار دیا ہے، تو سمجھا جاسکتا ہے کہ ظلم خود ایمان واسلام کے کسقدر منافی ہے، اور اللّٰہ ورسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نزدیک ظالموں کا کیا درجہ ھے
ام المومنین ام سلمہ ہند بنت ابی امیہ حذیفہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ''یقیناً تم پر عنقریب ایسے حکمران بنائے جائیں گے کہ تم ان کے بعض اعمال کو پسند کرو گے اور بعض کو ناپسند کرو گے، پس جس شخص نے (ان کے ناپسندیدہ کاموں کو) ناپسند کیا اور​
انکار کیا تو وہ (اس معصیت سے) بچ گیا لیکن جو راضی ہوگیا اور پیروی کی تو وہ ہلاک ہوگیا" ۔مسلم : 1854 63​
اس کے معنی ہیں کہ جس نے دل سے برا سمجھا اور اس میں ہاتھ یا زبان سے انکار کی طاقت نہیں تھی تو وہ گناہ سے بری ہو گیا اور ا س نے اپنا فرض ادا کردیا اور جس نے اپنی طاقت کے مطابق انکار کیا تو وہ اس معصیت سے بچ گیا اور جو ان کے فعل سے راضی ہوگیا اور ان کی متابعت کی تو وہ گنہگار ہے۔
حضرت ابن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''اللہ تعالیٰ نے مجھ سے پہلے جو نبی بھی بھیجا اس کی امت میں اس کے حواری اور ساتھی تھے جو اس کی سنت پر عمل اور اس کے حکم کی اقتدا کرتے تھے، پھر ان کے بعد ایسے ناخلف پیدا ہوئے جو ایسی باتیں کہتے جو وہ کرتے نہیں تھے اور وہ ایسے کام کرتے تھے جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا تھا۔ پس جو شخص اپنے ہاتھ سے ان کے ساتھ جہاد کرے گا وہ مومن ہے اور جو شخص اپنے دل سے ان کے ساتھ جہاد کرے گا، وہ مومن ہے اور جو شخص اپنی زبان سے ان کے ساتھ جہاد کرے گا، وہ مومن ہے اور اس کے بعد تو رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہیں۔''
مسلم-50

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''سب سے افضل جہاد ظالم بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے۔''
أبو داؤد (4344)، والترمذی (2174)، و ابن ماجہ (4011)

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِلْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ ، وِنَجِّنَا بِرَحْمَتَکَ مِنَ الْقَوْمِ الکٰفِرِیْنَ​
-اے ہمارے رب!ہمیں ظالم لوگو ں کے لیے فتنہ نہ بنا اور اپنی رحمت سے ہمیں کافروں سے نجات دے
[یونس:85-87]



21751852_1185333658235204_370683351284239384_n.jpg
 
Last edited:
Advertisement
Amal said:
ام المومنین ام سلمہ ہند بنت ابی امیہ حذیفہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ''یقیناً تم پر عنقریب ایسے حکمران بنائے جائیں گے کہ تم ان کے بعض اعمال کو پسند کرو گے اور بعض کو ناپسند کرو گے، پس جس شخص نے (ان کے ناپسندیدہ کاموں کو) ناپسند کیا اور انکار کیا تو وہ (اس معصیت سے) بچ گیا لیکن جو راضی ہوگیا اور پیروی کی تو وہ ہلاک ہوگیا" ۔​
اس کے معنی ہیں کہ جس نے دل سے برا سمجھا اور اس میں ہاتھ یا زبان سے انکار کی طاقت نہیں تھی تو وہ گناہ سے بری ہو گیا اور ا س نے اپنا فرض ادا کردیا اور جس نے اپنی طاقت کے مطابق انکار کیا تو وہ اس معصیت سے بچ گیا اور جو ان کے فعل سے راضی ہوگیا اور ان کی متابعت کی تو وہ گنہگار ہے۔
مسلم : 1854 -63
اِس کا مطلب ہے کہ، پٹواری اللہ کی گرفت میں ہونگے ۔
21820304_1748797558753936_1024786000053796864_n.jpg
 
jab tak log quran ko deene islam ki kitaab tasleem nahin karte duniya se zulmo sitam ka khaatma mumkin hi nahin hai. jin logoon ko zulmo sitam is duniya se khatam karna hai un ko chahiye woh deene islam ki khud main drust samajh peda karen taa keh un ki koshishen nateeja khaiz saabit ho saken. quraan mazhabi nahin deeni zehniyat dene waali kitaab hai magar logoon ne khud ko isse door rakha huwa hai apni kam aqli ki wajah se. For a detailed explanation of things about the quran and deen of islam see HERE, HERE, HERE and HERE.
 
Last edited: