Advertisement

طاہر القادری کو نواز شریف کا راستہ روکنے ک&#17

بتایا جائے اتنا بڑا جلسہ کرنے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا ، راجہ ظفرالحق، ہمارا مقابلہ بدنامی اور سونامی سے ہے ،سینیٹر ظفر علی شاہ, ا نتخابات ملتوی نہیں ہونے دینگے، صدیق الفاروق، یوم قائد اعظم، کرسمس اورسربراہ ن لیگ کی سالگرہ پر تقریب سے خطاب​
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کا راستہ روکنے کیلئے طاہر القادری کو لایا گیا ہے لیکن اﷲ نے چاہا تو پاکستان کے عوام اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے،طاہرا لقادری بتائیں کہ ان کے پاس اتنا بڑا جلسہ کرنے کے لیے پیسہ کہاں سے آیا ،اتنے وسائل تو حکومتوں کے پاس بھی نہیں ہوتے،پاکستان کے 18کروڑ عوام گواہ ہیں کہ جب عمران خان کو ناکامی ہوئی تو اب ایک اور نئے مہرے کو نواز شریف کا راستہ روکنے کے لیے سامنے لایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمسلم لیگ (ن) کے مرکزی سکریٹریٹ اسلام آباد میں یوم قائد اعظم ، کرسمس اور میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ ظفر الحق نے کہا اگر ریاست سے سیاست ختم کردی جائے تو ریاست کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے ، سیاست کے بغیر ریاست قائم نہیں رہ سکتی ۔اس موقع پر سینیٹرظفر علی شاہ نے کہا ہمارا مقابلہ بدنامی اور سونامی سے ہے ۔محمد صدیق الفاروق نے کہا کہ ہمارے دشمن بے چین ہو رہے ہیں کہ الیکشن ملتوی کر کے نظام کو تباہ کر دیا جائے لیکن اگر اﷲ نے چاہا تو نواز شریف ایسا نہیں ہونے دیں گے۔


http://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2012-12-26/33707#.UNqs12_FUTB
​
 
Advertisement
Re: طاہر القادری کو نواز شریف کا راستہ روکنے ک

OOOOOH, Raja sahb, Imran Khan ko nakaami huei, aqala k andhey yeh kis khawab ki baat kar rahey ho, Imran khan to tum logon ki barbadi k sarey samman akhathey kar chuka hai, Zara ganjoon ki dunya se bahir nikal k dekho, Ab yeh pehli dafah ho ga k tum sab rishawat khoron ka muqabala aik bahadur aor imaan daar aadmi aor us ki jawan force se ho ga. Apna bando bast kar rakho, Ab toh woh waqat aaney wala hai k tum loag jaan bacha k bhaag b nahi sako gey.
 
Advertisement
Re: طاہر القادری کو نواز شریف کا راستہ روکنے ک

so he decided himself that imran has failed...........they are living foolish paradise. I believe he must be having lot of khushamdi around him like noora brothers.

In sha Allah the time will tell.
 
Re: طاہر القادری کو نواز شریف کا راستہ روکنے ک

Mr Raja you should be ashamed of yourself.Your corrupt party has FAILED FIVE TIMES.How can you say IK has failed when he has never been in power.PMLN will be wiped out this time that is why you are panicking. PMLN is scared of Qadri and PTI. Mr Raja can you tell us how did your boss make billions ? How did he manage to build factories in Jeddan and buy properties in the Mayfair?.
 
Re: طاہر القادری کو نواز شریف کا راستہ روکنے ک

ان بیانات سے کم از کم ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ مسلم لیگ نون اپنے جلسے پیسوں کے زور پر کرتے ہیں کیوں کہ ان کے دماغ میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ بغیر پیسے کے جلسہ ہو ہی نہیں سکتا۔
​