Advertisement

طاہرالقادری کے الزامات تھرتھلی مچ گنی

طاہرالقادری نے یہ بتا کر بھی پاکستان کے بیس کروڑ عوام کو حیران کر دیاہے کہ نواز شریف کے تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد 2014 میں 470 ارب روپے پاکستان سے بھارت بھیجے گئے جبکہ اس سے اگلے سال یعنی 2015 ء میں یہ رقم بڑھ کر 490 ارب روپے ہو گئی۔ بقول ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب، نوازشریف کے اقتدار میں آنے سے پہلے پاکستان سے بھارت ارسال کی جانے والی رقوم کبھی بھی دس کروڑ روپے سالانہ سے نہیں بڑھ سکی تھیں۔ واقعہ یہ ہے کہ علامہ صاحب کے ان انکشافات سے ہر پاکستانی انگشت بدنداں ہے۔ جناب طاہرالقادری کی طرف سے بھارتی شہریوں کے پاسپورٹ نمبر اور ان کی پاکستان میں آمد کے اندراج نے ایک تھر تھلی سی مچا رکھی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی صنعتوں کے ترجمان کی طرف سے یہ بیان تو آیا ہے کہ طاہرالقادری کے الزامات جُھوٹ کا پلندہ ہیں اور یہ کہ ہم اُن کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ بھی کریں گے لیکن ان سطور کے لکھنے تک اس مقدمے کے لیئے عدالتوں کے
دروازے پر ملزموں کی طرف سے کوئی دستک نہیں دی گئی تھی۔ جبکہ دوسری طرف علامہ قادری نے آج ہی اپنی دوسری بڑی اہم اور دھواں دھار پریس کانفرنس کرڈالی ہے۔
​
​
​
کیا کوئی ادارہ ہے جو نواز شریف سے یا طاہر القادری سے لگاے گئے الزامات کی تحقیق کر سکے ؟؟​
​
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: طاہرالقادری کے الزامات نے ایک تھرتھلی سی &

[FONT=&quot]تحریک منہاج القرآن کے بانی، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اورملک کے ممتاز عالم دین ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری گزشتہ چند دنوں سے جس تواتر کے ساتھ ملک کے چیف ایگزیکٹو وزیراعظم نواز شریف اور انکے خاندان پر الزامات عائد کر رہے ہیں، انہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ نہ ہی انہیں نظر انداز کیا جانا چاہیے کہ ان کا براہ راست تعلق ملک کی سلامتی اور سیکورٹی سے ہے۔عائد کیے جانے والے ان الزامات میں شریف خاندان کے بھارت سے گہرے تعلقات بتائے جا رہے ہیں۔جناب طاہرالقادری نے دو دن قبل اپنی بھرپور اور ہنگامہ خیز پریس کانفرنس میں اسی حوالے سے کہا تھا کہ وزیراعظم کی شوگر ملز میں بھارتی شہری کام کر رہے ہیں۔ اس بارے میں انہوں نے تشویشناک انکشافات کیے تھے اور شک کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی جاسوسی کے مرتکب بھی ہو سکتے ہیں۔ ملک بھر میں اُن کے الزامات کی بازگشت سے ایک سنسنی سی دوڑ گئی۔ ہر ایک زبان پر یہی الفاظ تھے کہ ایک مقتدر خاندان کو اپنے کارخانوں کے لیئے بھارت سے انجینئرز اور ٹیکنیشن منگوانے کی بار بار ضرورت کیوں پڑ رہی ہے اور یہ کہ مبینہ طور پر ان بھارتیوں کو پولیس رپورٹ اور تھانوں میں حاضری دینے سے استثنیات کی سہولتیں کیوں دی گئیں؟[/FONT]​
 
Advertisement
پاکستان آرمی جان چکی ہے کہ نواز شریف اور ان کی جماعت ملک دشمن اقدامات میں ملوث ہے۔ اس کا فیصلہ ارمی نے ہی کرنا ہے جوکہ اس وقت واحد فنکشنل ادارہ ہے

اکتوبر میں پاکستان میں ایمرجنسی نافذ ہوجائے گی۔ نواز شریف کے خلاف مقدمات کی لسٹ آئے گی۔ شریف خاندان سمیت بڑے وزیروں کی گرفتاریاں ہوں گی اور یہ لوگ ماضی کا ایک حصہ بن جائیں گے۔

یہ سازش بھی پکڑی جا چکی ہے کہ نواز شریف راحیل شریف کے جانے کے بعد پاکستان آرمی سے محب وطن جرنیلوں کا صفایا چاھتے ہیں۔ اس کے برعکس جیسے اردوگان ترکی میں ملک دشمنوں کو آرمی سے نکال رہا ہے۔

پنجاب میں آپریشن کا تیز ہونا، اسی کی کڑی ہے۔ ایم کیو ایم کے تباہ ہونے سے پہلے آپریشن اسٹارٹ کیا گیا۔

پنجاب کے آپریشن پر پوری ن لیگ سخت غصے میں ہے۔ ن لیگی دھشتگرد سیلوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ان کے صوبائی اسمبلی کے وزیروں پر کومبنگ آپریشن ہوا۔ اب ن لیگ بچ نہیں سکتی
​
 
Last edited:

App ke muu mai ghee shakar