شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
يہ دعوی کرنا کہ اپنی مبينہ شکست کے بعد ہم ان دہشت گرد تنظيموں سے مذاکرات کرنے پر مجبور ہيں بالکل غلط اور بے بنياد ہے اور اس دعوے کو ناقابل ترديد زمينی حقائق کی کسوٹی پر درست ثابت نہيں کيا جا سکتا ہے۔
جہاں تک مذاکرات کا تعلق ہے تو ميں واضح کر دوں کہ وہ دہشت گرد جو دانستہ شہريوں کو ہلاک کر رہے ہيں وہ کسی بھی سياسی گفتگو يا بات چيت کے عمل کا حصہ ہرگز نہيں ہيں۔
کسی بھی سياسی حل کے ضمن ميں ہميشہ سے سب سے رکاوٹ دہشت گردی کا ايشو رہا ہے۔
افغانستان ميں فوجی آپريشن سے پہلے خود طالبان کی بھی يہ خواہش تھی کہ امريکہ ان کی حکومت کو تسليم کر لے۔ انھوں نے بہت سے انتظامی چينلز کے توسط سے يہ ايشو اٹھايا۔ ليکن اس ضمن ميں وہ دہشت گردی کے ايشو اور امريکہ کے جائز خدشات دور کرنے کے لیے تيار نہيں تھے۔
امريکی حکومت اپنے اس اصولی موقف پر قائم ہے کہ ايسے کسی فرد يا گروہ کے لیے دروازے کھلے ہيں جو دہشت گردی کو ترک کر دے اور سياسی سسٹم کے اندر معاملات کو طے کرنے کے ليے کوشش کرے۔
افغانستان ميں امريکی اور نيٹو افواج کی فوجی کاروائ اور حکمت عملی کسی مخصوص سياسی گروپ يا قوم کے خلاف نہيں ہے۔ يہ مشترکہ عالمی کوشش ان دہشت گردوں اور مجرموں کے خلاف ہے جو روزانہ بے گناہ شہريوں کو دانستہ ہلاک کر رہے ہيں۔
امريکی حکومت نے ہميشہ يہ موقف اختيار کيا ہے کہ ہمارے فوجی اہداف کی اہميت سے قطع نظر افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمارے مشترکہ مقاصد کی تکميل محض قوت کے استعمال سے ممکن نہيں ہے۔
يہ ايک عالمی چيلنج ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے ليے گلوبل سطح پر کوششيں کی جارہی ہيں۔ اس وقت سب سے اہم ضرورت اور مقصد ايسی حکمت عملی ہے جسے افغان قيادت اور عوام ليڈ کريں۔ اس ضمن میں امريکی حکومت نے نيٹو کے تيارہ کردہ پلان کی حمايت کی ہے جس کے تحت افغان حکومت کے تعاون سے صوبہ وار مشروط بنيادوں پر سيکورٹی کی منتقلی کے عمل کو يقينی بنايا جا سکے۔ اس حکومت عملی کی بنياد افغان عوام کی مدد اور ان کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دينا ہے۔
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
America or Taliban men Mufahimat, Or Hamare liye Just Do more
Hamari Ziada ter Qoum ka Mind ban chuka ha k Opperation hi Wahid Hal ha But America khud kia ker raha ha jis ki wajah se Ye jung shuru hoi r Hum is Jang men qoode.Allah Hamen Is Game se bachaey. Your Opinion Plzzz
mai to fit hu ,tum apni aulado ko sambhal lo , jail se a rahe hai ,fir begunaho ka qatl karke wohi pahunchenge jaha the.(bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)