ضمنی الیکشن ختم ہوتے ہی مہرشرافت کو رہا کردیا گیا

mehar1111.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان کے گہرے دوست مہر شرافت کے خلاف دائر مقدمات خارج کرکے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری اور کینٹ کچہری نے عمران ریاض خان کے دوست مہر شرافت کے خلاف دونوں مقدمات کو بے بنیاد قرار دے کر خارج کردیا ہے اور مہر شرافت کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے، عمران ریاض خان اپنے دوست کو لینے کیلئے جیل پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشہوانی نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اہم سوالات اٹھادیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مہر شرافت کو PP-168 الیکشن کے دوران جیل میں کس نے رکھوایا؟ مہر شرافت کو اندر رکھ کر اسد کھوکھر کو الیکشن جتوانے کی کس کی کوشش تھی؟ اسد کھوکھر کس کے لیے قبضے کرتا ہے؟ اسد کھوکھر کس کس کا بزنس پارٹنر ہے؟

اظہر مشہوانی نے کہا کہ ان اہم سوالات کے جوابات جلد عوام کے سامنے آئیں گے
https://twitter.com/x/status/1549376165970087936
اینکر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ صرف ایک الیکشن جیتنے اور مجھے تکلیف دینےکے لیے بے گناہ شخص کو 3 ہفتے اندر رکھا۔ الیکشن کمیشن کہاں تھا؟

https://twitter.com/x/status/1549536906903519232
 

such786

Senator (1k+ posts)
PTI ki winning ka Kamal hie and yeh Kamal public nie Dia hie because PTI stood with truth. Allah may protect every one from evil people.
 

Back
Top