Advertisement

صومالیہ, فرانسیسی یرغمالی اور فرنچ کمانڈ&#1608


0,,16517249_401,00.jpg


​

[h=2]صومالیہ میں ایک فرانسیسی یرغمالی کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد خبریں[/h]

پیرس حکومت نے بتایا ہے کہ فرانسیسی کمانڈوز کی طرف سے صومالیہ میں کی گئی ایک کارروائی میں ایک فرنچ یرغمالی کے ساتھ ایک کمانڈو بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ تاہم الشباب باغیوں کے بقول اس کارروائی کے دوران یرغمالی ہلاک نہیں ہوا ہے۔

ہفتے کے دن فرانسیسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کی گئی اس کارروائی میں سترہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق، اس کارروائی کے دوران پرتشدد لڑائی ہوئی۔ اس دوران باغیوں نے ڈینس ایلکس کو ہلاک کر دیا جبکہ اسے آزاد کروانے کی کوشش میں دو فرانسیسی کمانڈوز بھی مارے گئے۔ بعد ازاں فرانسیسی حکام کے ایک نئے بیان میں کہا گیا کہ اس واقعہ میں ایک فرنچ کمانڈو ہلاک ہوا جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا۔



DGSE
فرانسیسی خفیہ ادارے کے رکن ڈینس ایلکس، جو اس کا فرضی نام ہے، کو چودہ جولائی 2009ء کو اس کے ایک ساتھی کے ہمراہ باغیوں نے موغا دیشو سے اغوا کیا تھا۔ بعد ازاں اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جبکہ ایلکس بدستور باغیوں کی قید میں رہا۔ گزشتہ رات کی کارروائی بظاہر ایلکس کو آزاد کروانے کی ایک کوشش قرار دی جا رہی ہے۔



دوسری طرف اسلامی جنگجو گروہ الشباب کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ڈینس ایلکس ابھی تک زندہ ہے۔ بیان کے مطابق فرانسیسی یرغمالی اس مقام سے دور ایک محفوظ مقام پر قید ہے، جہاں فرانسیسی ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔ القاعدہ سے مبینہ روابط رکھنے والے ان باغیوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ گزشتہ رات کی کارروائی میں انہوں نے ایک فرانسیسی کمانڈو کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔


ادھر صومالیہ کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی علی الصبح موغا دیشو کے جنوب میں 75 میل دور واقع بولا مارَر نامی علاقے میں فرانسیسی ہیلی کاپٹروں نے الشاب کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ باغیوں اور فرانسیسی کمانڈوز کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری بھی مارے گئے۔ الشباب کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا، تین ہیلی کاپٹروں سے کمانڈوز اتارے گئے تھے، جن کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دوسری طرف فرانسیسی وزیر دفاع ژاں ایو لودریاں نے بتایا ہے کہ فرانسیسی فوجی مالی میں باغیوں کے خلاف اپنی فضائی کارروائی آج بروز ہفتہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کے دن ایسی ہی ایک کارروائی میں ایک فرنچ پائلٹ مارا گیا ہے۔ ادھر مالی حکومت نے کہا ہے کہ فرانسیسی فوجیوں کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں اس کے فوجی دستوں نے کونا نامی ایک اہم شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ باغیوں نے جنوب کی طرف سے پیشقدمی کرتے ہوئے اس علاقے پر گزشتہ روز ہی قبضہ کیا تھا۔


ab/as(Reuters, AFP)








​
 
Advertisement
Re: صومالیہ, فرانسیسی یرغمالی اور فرنچ کمانڈ&a

​o baba yahan hazaron mr rahay hen aur tumhe french aur somalia ki pari hai?????what rubbbbish
 
Advertisement
Re: صومالیہ, فرانسیسی یرغمالی اور فرنچ کمانڈ&a

​o baba yahan hazaron mr rahay hen aur tumhe french aur somalia ki pari hai?????what rubbbbish

We definately have our problems such as many other nations do have too, but this doesn't mean we shouldn't condemn any kind of brutality against the Muslims in any part of the world.
 
Re: صومالیہ, فرانسیسی یرغمالی اور فرنچ کمانڈ&a

We definately have our problems such as many other nations do have too, but this doesn't mean we shouldn't condemn any kind of brutality against the Muslims in any part of the world.
U r right but our own house is on fire so our own house shud be the priority or not???ek french pr afsos ka waqt hai ya jo thursday ko pooray mulk mei 147 log dehshat o brbrayiat ka nishana bun gaye un pr matam krne ka??? Jis k apne ghar mei 86 nnazay paray hon kya us ko kisi ek gher mulki non muslim ka rona rona chahyay ya apni chati peetni chahyay?????agr aap ka jwab yes hai to bahut zalim soch hai aap ki ya phir aap pr koi esi qyamat aaj tak guzri nahi jis ki waja se aap k ehsasat itne kamzor hen
 
Re: صومالیہ, فرانسیسی یرغمالی اور فرنچ کمانڈ&a

We definately have our problems such as many other nations do have too, but this doesn't mean we shouldn't condemn any kind of brutality against the Muslims in any part of the world.



jaroor karen ,lekin pahle apna chak ghareban dekhen aur maatam karen

"pass me nahin dhela roj roj chale mela"

"ghar me nahi daane amma chali bhujane"