Advertisement

صوبہ پنجاب کے 8 ہزار سکولوں میں صرف ایک، ایک استاد

صوبہ پنجاب کے10 ہزار سے زائد سکولوں میں بجلی اور پانی تک میسر نہیں، 4350 چار دیواری، 2500 سے زائد بیت الخلا کی سہولت سے محروم، 9400 سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار دیدی گئیں۔پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب داخلہ مہم ناکام ہو کر رہ گئی۔ 2018ء تک 100 فیصد شرح خواندگی اور داخلوں کا خواب پورا ہوا نہ ہی ہر سرکاری سکول میں چار دیواری، ٹوائلٹ، پانی اور بجلی کی سہولت فراہم کی جا سکیں۔

سنگل ٹیچر سکول
پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کا مذاق اڑانے لگے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مارچ 2015ء میں پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نام سے نیا پراجیکٹ شروع کرتے ہوئے 2018ء تک صوبے میں 100 فیصد لٹریسی ریٹ کا حصول اور 28 لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ اور پبلک سیکٹر کے تمام سکولوں میں چار دیواری، ٹوائلٹ، پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

Schools5.jpg


مارچ 2018ء میں منصوبے کی مدت تقریباً مکمل ہو چکی ہے لیکن بدستور ملک میں 5 سے 16 سال تک کی عمر کے مجموعی طور پر 5 کروڑ 36 لاکھ بچوں میں سے 2 کروڑ 26 لاکھ سکول جانے سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 52 ہزار 230 سرکاری سکولوں میں 15 فیصد کے تناسب سے 7 ہزار 8 سے زائد سکولوں میں صرف ایک ٹیچر بچوں کو پڑھاتا ہے، یوں 16 لاکھ 84 ہزار بچے سرکاری سکولوں میں صرف ایک ہی ٹیچر سے پڑھتے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد سکولوں میں 21 لاکھ 59 ہزار سے زائد بچے سردی اور گرمی میں بجلی کے بغیر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔4 ہزار 3 سو 50 سے زائد سکولوں میں 9 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچے چار دیواری کے بغیر عملی طور پر دہشتگردوں کے رحم وکرم پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

Schools4.jpg


دو ہزار 5 سو سے زائد سکولوں میں 5 لاکھ 37 ہزار سے زائد طلبہ واش روم کی سہولت کے بغیر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد سکولوں میں 21 لاکھ 59 ہزار سے زائد بچوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔ 9 ہزار 4 سو سے زائد سکولوں میں 20 لاکھ سے زائد طلبہ ناگفتہ بہ اور خطرناک عمارتوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

Schools3.jpg


ڈائریکٹر مانیٹرنگ سکولز ایجوکیشن پنجاب رانا عبدالقیوم کا روزنامہ دنیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 10 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ میں اضافہ ہوا ہے، باقی جو ڈیٹا آپ کے پاس ہے اس طرح کا ڈیٹا میری نظر سے نہیں گزرا۔(یہ رپورٹ روزنامہ دنیا میں شائع ہوئی)

​
Source​
​
[FONT=&amp]
​
[/FONT]
[FONT=&amp]
​
[/FONT]
[FONT=&amp]
​
[/FONT]
 
Last edited by a moderator:

او بھائی ایک بھی بہت ہے استاد
شہباز شریف کہتا ہے کہ میں کوئی پڑھ لکھ کر وزیر اعلی بن تھا جو بچوں کو پڑھاؤں
بس اتفاق سے بنا تھا

ٹھیک ہی کہتا ہو گا ویسے
پاکستان ہے ، تھرڈ ولرڈ اسی لئے ہے کہ نہی عوام تعلیم یافتہ نہ حکمران
 
پنجاب کی ایجوکیشن پالیسی کا محور ہی پرایئویٹ سکولوں پر زور، سرکاری سکولوں انتظام اور زمین کا امرا کو ٹرانسفر اور ملینئنم فنڈ کے نام پر پر جواربوں کے فنڈغیر ممالک سے ملتے ہیں ان رقوؐ م کا ایک یا دوسرے بہانے امرا اور سکول مالکان کے حوالے کرنا ہے-
پنجاب کی ایجوکیشن پالیسی اپنی نوعیت ہی میں غریب عوام کے مفادات کے لئے نہیں-
اس میں کیا تعجب کہ پرائیویٹ سکولوں کے مالکوں کے سر کڑاہی میں ہیں پرایئویٹ سکول کے نام پر پر غیر میعاری تعلیم اور اساتذہ کامعاشی اور جسمانی استحصال عروج پر ہے- اور دو کڑوڑ بچے سکولوں سے باہر اور ورکشاپون، ٹرک سٹاپوں پر بے عزت ہو رہے ہیں اور لا تعداد مدرسوں میں انتہای غیر میعاری تعلیم پر مجبور ہین اور پنجاب حکومت اور اسکے پالے ہوے غیر ملکی ایڈوائزر ووچر سکیم سے سکول مالکان کا پیٹ بھرنے میں مصروف ہین-؎
شہباز وحمزہ کی تعلیمی پالیسی کا مقصد غریب عوام کی بھلای نہیں بلکہ اپنے ہی طبقے کا مفادات اور غیر ممالک کے مفاد کے لیے نصاب میں ردو بدل کر کے ان کو خوش کرنا ہے
نون لیگیون( اور دوسرے امرا طبقات)کا ہمیشہ سے یہی سیاسی نظریہ ہے تعلیم کی ذمہ داری حکومت پر نہیں بلکہ والدیں پر ہے