صوبہ پنجاب سے تیل کے ذخائر کی تلاش میں اہم کامیابی مل گئی

petrol-punjab-pak.jpg


صوبہ پنجاب میں تیل کےذخائرکی تلاش کے دوران اہم کامیابی مل گئی ہے، صوبے میں تیل و گیس کےذخائر مل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس کامیابی کا اعلان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کی جانب سےکیا گیا اور بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں ضلع اٹک کے قریب تلاش کے دوران تیل کے ذخائر کے دوران کامیابی ملی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع اٹک میں تیل کی دریافت کے دوران کمپنی آپریٹڈ ویل توت ڈیپ سےحاصل ہوئی ہے، اس سائٹ پر 25 دسمبر 2020 کو کام کا آغاز جہاں5545 میٹر گہرے توت ڈیپ ویل پر کام کا آغاز کیا گیا تھا۔

آئی اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کنویں سے ایک روز میں 882بیرل تیل اور صفر اعشاریہ93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی، اس دریافت سے کمپنی کے ہائیڈروکاربن وسائل میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس سے پاکستان کے مقامی وسائل پر انحصار میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔