Advertisement

صوبوں کا معاملہ: ن لیگ کی خاموشی پر لانیوالوں کا غصہ:جنید سلیم


"27 ستمبر کو کیا ہوگا؟ پریشانی کا لیول کیا ہے؟ اس کا اندازہ رانا ثناء اللہ صاحب کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے ۔رانا ثناء اللہ صاحب کا کبھی تعارف ایک سیاسی ورکر اور رہنما کے طور پر ہوا کرتا تھا، مگر فارم 47 نے ان کی کیا حالت بنا دی ہے، ان کے اس بیان سے آپ خود اندازہ لگا لیں۔ کیسے بیٹھے بٹھائے وہ حبِ الوطنی کے، دہشت گردی کے اور پتہ نہیں کس کس چیزوں کے سرٹیفکیٹ ادھر ادھر پھینک رہے ہیں، بانٹ رہے ہیں، جو من میں آ رہا ہے کہتے جا رہے ہیں"۔ جنید سلیم


" صوبوں کی تقسیم یا نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر نظر آ رہا ہے کہ پسِ پردہ قوتوں کو فی الحال ابھی تک تو کوئی نمایاں کامیابی نہیں مل رہی۔ میرے خیال میں لڑائی سے پہلے پسِ پردہ قوتوں نے اپنے مخالفین کی قوت کا شاید درست اندازہ نہیں لگایا۔ دوسرا، انہوں نے اپنے پتے بھی ٹھیک انداز میں نہیں کھیلے۔ کچھ خود ساختہ ترجمانوں نے بھی ایسی شعلہ بیانی کر دی جس سے صوبوں کی تقسیم کے مخالفین کو ایسا لگا کہ یہ نئے انتظامی یونٹس نہیں بن رہے بلکہ کچھ لوگوں کی سیاسی موت کا بندوبست کیا جا رہا ہے، جس سے انہیں اپنی بقا ہی خطرے میں محسوس ہونے لگی"۔جنید سلیم

"اب مقتدر قوتوں کو وقتی پسپائی کی ایک جو بڑی وجہ بیان کی جا رہی ہے وہ نون لیگ کی معنی خیز خاموشی بھی ہے۔ پسِ پردہ قوتوں کا خیال تھا کہ ن لیگ نئے انتظامی یونٹس کی وکیل بن کر میدان میں اترے گی، شاید ن لیگ نے اس کا وعدہ بھی کیا تھا جس کی وجہ سے اسے آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر ٹرے میں رکھ کے پیش کر دی گئی۔ مگر عین موقع پر ن لیگ اور شریف خاندان نے نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر چپ سادھ لی۔ مریم نواز سے جب نئے صوبوں کا سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ وہ سوچ کر اس کا جواب دیں گی۔ پہلی بار کسی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ میں سوچ کر جواب دوں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نون لیگ کی اس خاموشی پر کہیں بہت زیادہ پریشانی ہے بلکہ غصہ ہے"۔جنید سلیم

"تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خلاف ایک شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ فورا حرکت میں آئی ، ایسی حرکت میں آئی کہ کمال حرکت میں آئی ، جبکہ تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواستوں کو سننا بھی گوارا نہیں کیا۔ اسی ماہ 1 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے عمران خان کی جیل سہولتوں اور ملاقاتوں کا فیصلہ دیا، اس فیصلے کو بھی جوتے کی نوک پہ رکھا گیا۔ مگر اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسی انتظامی افسر، کسی وزیر، کسی مشیر کو بلا کر نہیں پوچھا کہ عدالتی فیصلوں کا اس طرح سے مذاق کیوں بنایا گیا؟ تحریکِ انصاف والے درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں۔ اب عدالتوں سے مایوس ہو کر انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ ابھی صرف اعلان کیا ہے، لانگ مارچ ہوا نہیں ہے اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اس اعلان کو ہی آئینی بحران قرار دے کر پورے پاکستان کے انتظامی افسروں کو طلب کر لیا۔ وہ اس قدر جوش میں ہیں کہ انہوں نے یہ بھی خیال نہیں کیا، یہ بھی نہیں سوچا کہ وہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ وہ اس معاملے میں اپنے دائرہ اختیار سے باہر جا کر بلوچستان اور سندھ سمیت دوسرے صوبوں کے انتظامی افسران کو کیسے طلب کر سکتے ہیں؟ مگر کیا کریں، زبردستی انصاف فراہم کرنے کی دھن جو ہے وہ ان کے سر پہ سوار ہے۔ یہی عدالت اور منصف اگر اپنے فیصلوں پر ناظرین عمل درآمد کرا لیتے تو لانگ مارچ کی نوبت ہی نہ آتی"۔جنید سلیم
​