مخدوش معاشی صورتحا ل کا سامنا کرتے ملک میں صوبائی و قومی اسمبلی کے الگ الگ انتخابات پر ہونےو الے اخراجات سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں صحافی محمد حسن رضا نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے کسی ایک حلقے میں انتخابات پر 10کروڑ روپےکے اخراجات آتے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں انتخابات پر 7کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان کیلئے اگر انتخابات کروائے جائیں تو لگ بھگ 25 ارب97 کروڑ روپے قومی خزانے سے خرچ ہوں گے، اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد جب وہاں پر انتخابات ہوں گے تو اس پر بھی تقریبا 8 ارب 64 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔
Loading X post…
Open original post on Xحسن رضا نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ دو اسمبلیوں کے انتخابات پر تقریبا 34 ارب سے زائد روپے خرچ ہوں گے اور چند دن بعد کہا جائے کہ اب قومی اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں تو اس پر بھی 34، 35 ارب روپے کے اخراجات ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے معاشی حالات پہلے ہی بے قابو ہوچکےہیں ایسے میں دو، دو بار انتخابات کے نتیجے میں زائد اخراجات قومی خزانے پر مزید بوجھ ڈالے گا، یہی اضافی 34 ارب روپے اگر تعلیم کے شعبے پر خرچ کیے جائیں تو اس سے ملک میں ایک ہزار نئے اسکول قائم کیے جاسکتے ہیں جس میں ایک لاکھ گھرانوں کے بچے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
حسن رضا نے کہا کہ جو 2022 کے ضمنی انتخابات کروائے گئے اس میں 2 ارب 41 کروڑ روپے ضائع کیے، اس میں سے 1 ارب 61 کروڑ روپے پنجاب اسمبلی کے انتخابات جبکہ 80کروڑ روپے قومی اسمبلی کے انتخابات پر خرچ ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asifz1121.jpg
Advertisement





