نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں قید پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے نو موئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ یہ روبکار جج ارشد جاوید نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد جاری کی۔
جج کے حکم پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر تعینات کردی گئی، جیسے ہی صںم جاوید رہا ہوکر باہر آئیں انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا اور تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صنم جاوید کو اس بار 9 مئی کے کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا گیا ،
صحافی شاکر محمود اعوان کے مطابق نئے مقدمے میں صنم جاوید خان پر ریاست سے جنگ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔مقدمہ میں سنگین ترین دفعات شامل ہیں۔
صنم جاوید خان کے والد کے مطابق میں نے پولیس سے پوچھا کہ اب کس مقدمے میں لے کر جا رہے ہیں؟ آگے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمیں پتہ نہیں ہے کہ ہم نے کس مقدمے میں شامل کرنا ہے
جو ریاست سے جنگ کر رہے ہیں وہ دو مرتے ہیں تو ریاست کے چار مار کر مرتے ہیں یہ کیسی جنگ ہے جس میں صنم جاوید خالی ہاتھ تھی اور اب تک ریاست کا قانون اور آئین کی عزت کا ہی نقصان ہوا ہے صنم نے ریاست کے کتنے سپاہی مارے ہیں ؟