Advertisement

صرف ایک بیان سے سیکولرزم خطرے میں

وزیر اطلاعات کے بیان سے سیکولرزم خطرے میں ​

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہاں نے ایک بیان دیا اور لبرل فاشسٹوں کا لبرلزم خطرے میں پڑ گیا۔

اگر وزیر اطلاعات فواد الحسن چوہان کی تقریر کا صرف وہی کلپ ہے جس کا دورانیہ ڈیڑھ دو منٹ ہے، تو اس میں ما سوائے اس گرامر کی غلطی کہ کے کہ" حاجی نرگس "کی بجائے" حاجن نرگس "ہونا چاہئے تھامجھے کوئی خاص قباحت نظر نہیں آئی۔ خاص کر اگر تنقید کرنے والوں کی اکثریت ان لوگوں کی ہو جو ہمیں منٹو کے فحش افسانوں کو ادب کے نام پر پروموٹ کرتے ہوں، توپھر تو چند نسبتا بے ضرر سے جملوں پر تنقید چہ معنی دارد؟ دراصل موصوف کی تقریر (جو کہ آف دی ریکارڈ گفتگو تھی)نے لبرل فاشسٹوں کی نیندیں اڑا دیں۔اور ان کا لبرزم (یعنی عریانی و فحاشی)خطرے میں پڑ گیا۔ یاد رہے کہ ابھی موصوف نے صرف ارادے کا اظہار کیا ہے، اور لبرل فاشسٹوں کو لالے پڑ گئے کہ اگر ادھ ننگی عورتوں کے بل بورڈز اتر گئے، ان کی یوں سر بازار تذلیل ختم ہو گئی، یا بے ہودہ ناچ رک گئے، تو لبرلزم کا تو جنازہ نکل جائے گا، اور معاشرے میں زنا کاری کو فروغ دینے کا ایک اہم وسیلہ بند ہو جائے گا۔اب وہ سیدے منہ تو یہ مطالبہ نہیں کر سکتے کہ ایسا نہ کیا جائے، لہذا عورت کارڈ کھیل کر پیالی میں طوفان پیدا کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ میں نے اکثر کہا ہے،(اور یہ حقیقت بھی ہے) کہ" لبرزلزم کی دوڑزنا تک"۔ ان کی ساری کوشش عورت کو "زنا کا حق "دلوانے کے گر د گھومتی ہے۔مثال کے طور پرمغربی این جی اوز کبھی اس بات کی کوشش نہیں کرتیں کہ ہمارے ملک کی یونیورسٹیوں کی تعلیم اور ریسرچ کا معیار آکسفورڈ یا کیمبرج جیسا ہو جائے، ہاں البتہ ان کی یہ خواہش ضرور ہے کہ جس قسم کی جنسی آزادی ان مغربی یونیورسٹیوں میں ہے، وہ مناظریہاں بھی پیدا ہو جائے۔ اور کیونکہ جس چیز کی کوشش کی جاتی ہے اس کاکچھ نہ کچھ اثر بھی ہوتا ہے، چنانچہ اگر آپ آج کل کسی یونیورسٹی کا چکر لگائیں،تو وہاں آپ کو کئی طالبات ایسی نظر آئیں گی جو طالبہ کم اور طوائف ذیادہ معلوم ہوتی ہیں(بلکہ عام حالات میں طوائف بھی اس سے کچھ بہتر ہی کپڑے پہنتی ہو گی)۔ اوریہی وجہ ہے کہ اگر کسی یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ نافذ ہو جائے، جس میں بے ہودہ لباس پر پابندی لگائی گئی ہو، یا لڑکے لڑکوں کے اکٹھا بیٹھنے پر پابندی ہو، تو تمام این جی اوز اور مغربی میڈیا پر موت طاری ہو جاتی ہے۔
قصہ مختصر یہ کہ اگرچہ وزیر موصوف کی نیت اچھی ہے
،اور بہتر ہوتا کہ وہ اپنا ما فی الضمیر بیان کرنے کے لئے مناسب الفاظ کا چناؤ کرتے، اور کسی شخصیت(نرگس) کا نام نہ لیتے، مگر پھر بھی یہ کوئی ایسا بڑا یا برا کام نہیں کہ بات کا بتنگڑ بنا دیا جائے۔اور خصوصا اگر اعتراض وہ لوگ کر رہے ہوں جو کہ خود منٹو کلچر کے دلدادہ ہیں، تو پھراس اعتراض کی کوئی حیثیت نہیں۔(ویسے اگر دیکھا جائے تو انہوں نے کسی عورت پر تہمت نہیں لگائی، بلکہ ایک سٹیج ڈراموں میں کام کرنے والی کو سدھارنے، اور اسے نیکی کی طر ف مائل کرنے کی بات کی ہے۔ بہر حال اس کے باوجودبہتر ہوتا کہ کسی کا نام نہ لیا جائے)۔


مجھے نہیں معلوم کہ ابھی وہ سٹیج آئی ہے یا نہیں، مگر میں نے لبرل فاشسٹوں سے کئی مرتبہ کہا کہ اگرچہ فی الوقت آپ اباحیت پسندی اور جنسی آوارگی کو مختلف خوشنما عنوانات کے تحت، ریاستی سرپرستی میں فروغ دے رہے ہو، لیکن اگر کبھی کوئی صحیح حکومت آئی، اور خود ریاست نے اس فحاشی کا نوٹس لیا، تو آپ کی چیخیں بہت بلند ہوں گی (ان شاء اللہ)۔
​
 
Last edited:
Advertisement
Bhai aurat zana kasy kerti hai?
Kia app ne mard ko zana ka haq phly hi diya hoya hai kia?
"جنڈر ایکوالیٹی"اور "ویمن ایمپاورمنٹ" اور اس قسم کے دوسرے ڈھکوسلے عورت کو بے وقوف بنا کر اس سے شرم و حیا چھین لینے کے بہانے ہیں۔مغربی این جی اوز جانتی ہیں ہیں کہ ایک عورت جس میں شرم و حیا موجود ہے، وہ کبھی اپنا منہ کالا کرنے کی طرف نہیں جائے گی۔ مجھے ایک طوائف اور لبرل فاشسٹ عورت میں کوئی فرق نہیں نظر آتا۔ بلکہ طوائف تو پھر کچھ پیسے کما لیتی ہے، مگر لبرل عورت تو مفت ہی اپنی عزت گنوا دیتی ہے۔ آپ کو یقینا معلوم ہو گا کہ مغرب میں ایک عام آدمی اپنی زندگی میں اوسطا آٹھ دس گرل فرینڈز بدل ہی لیتا ہے، اور اکثر لوگ تو دوجنوں بار ایسا کرتے ہیں۔ اور ایسا کھلواڑ عورت کے ساتھ انہی نعروں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ہمیں اپنی قوم کی بہن بیٹی کو اس طرح کھلونا بننے سے بچانا ہے۔ اور اس کے لئے لبرلازم اور عریانی فحاشی کو ریورس گیئر لگانا ہو گا۔