سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)آصف یاسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت سمری کےبغیر تعیناتی پر وزارت دفاع کے کمنٹس نا ہونے کی نشاندہی کرسکتے ہیں اور وہ اس سمر کو روک یا واپس وزیراعظم کو بھجواسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے نئے سپہ سالار یعنی آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اس وقت مزید الجھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، ملک میں اس حوالے سے بحث و تبصروں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے، نئے آرمی چیف کے نام کے حوالے سے تاحال جی ایچ کیو سے سمری وزارت دفاع یا وزیراعظم کو موصول نہیں ہوئی ہے جس کے بعد اس حوالےسے بہت سے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں۔
ایسے میں دفاعی تجریہ کاروں نے اس معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے معاملے کو مزید تنازعات کا شکار ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے، لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے کہا ہے کہ بغیر سمری ماضی میں دو بار تعیناتی ہوئی ہے ، ایک بار جنرل پرویز مشرف کو نواز شریف نےبغیر سمری آرمی چیف تعینات کردیا گیا اور سمری بعد میں تیار کی گئی، دوسرا واقعہ12 اکتوبر کی رات جنرل ضیاءالدین بٹ کی تعیناتی بھی بغیر سمری کےکرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل(ر) آصف یاسین نے کہا کہ ماضی کی ان تعیناتیوں پر کسی نے سوال نہیں اٹھایا تاہم آئین و قانون کی روسے صدر مملکت سمری میں وزارت دفاع کے کمنٹس نا ہونے کی نشاندی کرتےہوئے سمری واپس وزیراعظم کو بھجواسکتے ہیں۔
سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) نعیم خالد لودھی نے بھی اس حوالے سے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ 2،3 کا بھی نہیں ہے، سمری بائے ہینڈ وزارت دفاع پہنچائی جاتی ہے ، جہاں سے اس کو وزیراعظم آفس بھجوادیا جاتا ہے، اس عمل میں آدھاگھنٹا بھی نہیں لگتا، سمری نا بھیجنا غیر آئینی ہے، تاہم آئین میں اس کا کہیں ذکر بھی نہیں ہے، جب سمری مانگی جائے تو 2 گھنٹے میں سمری بھیج دی جاتی ہے، سمری بھیجنے سے کسی نے انکار نہیں کیا اور نا ہی جی ایچ کیو سمری کو روک سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل شروع ہوچکا ہے، وزیراعظم آفس سے وزارت دفاع کو سمری موصول ہوگئی ہےجو جی ایچ کیو بھجوائی جائے گی،اس کے جواب میں آنے والی سمر ی وزیراعظم آفس کو بھجوادیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ اگر سمری نہیں بھی آئی تو وزیراعظم کے پاس اختیار ہے وہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل شروع کرسکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aihhi.jpg
Advertisement





