Advertisement

صدر اوباما کی بیٹیوں پر تنقید پر مستعفی

141130092755_sasha_malia_obama__624x351_getty_nocredit.jpg

​

تھینکس گیونگ کی تقریب کے دوران 16 سالہ مالیہ اور 13 سالہ ساشا کی بےدلی پر بہت سے تبصرہ نگاروں نے مزاحیہ تبصرے کیے

​
امریکی صدر بارک اوباما کی بیٹیوں ساشا اور مالیا پر توہین اور شائستگی میں کمی کا الزام لگانے والی اہلکار نے استعفی دے دیا ہے۔

رپبلکن پارٹی سینیٹر سٹیون فنچر کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ لوٹین تھینکس گیونگ تقریب میں شریک صدر اوباما کی بیٹیوں پر توہین اور شائستگی میں کمی کا الزام لگایا ہے۔اس بیان پر ہونے والے سخت تنقید کے بعد انھوں نے اتوار کو معافی مانگی تھی اور پیر کو انھوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔الزبتھ لوٹین نے صدر اوباما کی بیٹیوں کے بارے میں اپنے فیس بک پیج پر اس بارے میں تبصرہ کیا تھا تاہم اب وہ فیس بک سے ہٹا لیا گیا ہے۔اپنے بیان پر ہونے والی سخت تنقید کے بعد لوٹین نے اپنے تکلیف پہنچانے والے الفاظ کے لیے معافی مانگی تھی۔

انھوں نے تقریب میں اوباما کی بیٹیوں کے لباس پر نکتہ چینی کی تھی۔ صدر اوباما کی بیٹیوں نے اس موقعے پر شارٹ سکرٹ پہنی تھی۔انھوں نے اس بات پر بھی تنقید کی تھی کہ جب وائٹ ہاؤس میں روایتی ٹرکی کی معافی مانگنے کی تقریب میں جب صدر اوباما نے قومی ڈنر ٹیبل پر دو پرندوں کو چھوڑا تھا تو دونوں لڑکیاں اپنے والد کے ساتھ کھڑی تھیں اور انھیں ان چیزوں میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی تھی۔

141130092819_sasha_malia_obama__624x351_getty_nocredit.jpg

​

اس پوسٹ میں یہ بھی مشورہ تھا کہ موقعے کے حساب سے اپنے آپ کو اونچا اٹھاؤ اور ایسا ظاہر کرو کہ وائٹ ہاؤس میں رہنا تمہارے لیے اہمیت کا حامل ہے

​
ہرچند کہ 16 سالہ مالیہ اور 13 سالہ ساشا کے غیر دلچسپی کے مظاہرے پر بہت سے مبصروں نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا لیکن لوٹین کی تنقید زیادہ سخت تھی۔

ان کی ڈیلیٹ کی جانے والے پوسٹ میں لکھا تھا: پیاری ساشا اور مالیا: مجھے معلوم ہے کہ تم اپنے عنفوان شباب کی عمر میں ہو لیکن تمھارا تعلق امریکہ کی فرسٹ فیملی سے ہے، ذرا اپنا مرتبے کا خیال رکھنے کی کوشش کیا کرو۔ کم از کم ان چیزوں کا احترام کرو جو تمھیں کرنا ہے۔لیکن خیر، تمھارے والد اور ماں بھی اپنے عہدے کا یا اس قوم کا کوئی خاص لحاظ نہیں رکھتے، اس لیے میرا اندازہ ہے کہ تم ایک اچھا رول ماڈل بننے کے شعبے میں ذرا پیچھے رہ گئی ہو۔

اس پوسٹ میں یہ بھی مشورہ تھا کہ موقعے کے حساب سے اپنے آپ کو اوپر اٹھاؤ اور ایسا ظاہر کرو کہ وائٹ ہاؤس میں رہنا تمہارے لیے اہمیت کا حامل ہے۔انھوں نے مزید کہا: اس طرح کا لباس پہنو جس سے تمھیں عزت ملے، نہ کہ ایسا کہ جو شراب خانوں میں پہنا جاتا ہے۔

اپنے معافی نامے میں انھوں نے لکھا: بہت دیر تک عبادت کرنے اور اپنے والدین سے گفتگو کرنے کے بعد جب میں نے دوبارہ اپنی تحریر پڑھی تو مجھے یہ صاف نظر آیا کہ کہ میرے الفاظ کس قدر تکلیف دہ تھے۔
میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتی ہوں جنھیں میں نے تکلیف پہنچائی ہے اور
جنھیں میرے الفاظ سے دکھ ہوا ہے اور میں عہد کرتی ہوں کہ میں اس تجربے سے سبق سیکھوں گی۔

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
سیکولر و جمہوری روایت کے مطابق بچیوں نے ایسا کیا گناہ کر دیا جو اہلکار کو طالبانی رویہ اختیار کرنا پڑا. کہاں گئی روشن خیالی، آزادی؟​
 
سیکولر و جمہوری روایت کے مطابق بچیوں نے ایسا کیا گناہ کر دیا جو اہلکار کو طالبانی رویہ اختیار کرنا پڑا. کہاں گئی روشن خیالی، آزادی؟​

۔ اہلکار نے کہیں بھی لڑکیوں کو طالبانی پنجرے (ٹوپی برقع) میں بند ہونے کا مشورہ نہیں دیا، نہ ہی لڑکیوں کے سروں میں گولیاں پیوست کیں، نہ ہی لڑکیوں کے اسکول بموں سے اڑا ے اور نہ ہی لڑکیوں کے چہروں پر تیزاب پھینکا

ویسے، طالبانی /داعشی مذھب کی درندگی ، وحشت اور خون آشام نوعیت کو تھذیب کا جھوٹا لبادہ پہنانے کی اچھی کوشش تھی
 
Advertisement
کیا غلط کہہ دیا بھئی، صحیح تو کہا تھا ۔
دونوں لڑکیوں کے بورنگ ایکسپریشن اور لباس جو کہ وہائٹ ہاؤس کے ڈریس کوڈ کے منافی ہے۔ اس پر ایسا ہی تبصرہ ہونا چاہیئے۔
یاد رہے یہ جمہوری حکومت ہے کوئی بادشاہی نظام نہیں
۔
 
۔ اہلکار نے کہیں بھی لڑکیوں کو طالبانی پنجرے (ٹوپی برقع) میں بند ہونے کا مشورہ نہیں دیا، نہ ہی لڑکیوں کے سروں میں گولیاں پیوست کیں، نہ ہی لڑکیوں کے اسکول بموں سے اڑا ے اور نہ ہی لڑکیوں کے چہروں پر تیزاب پھینکا

ویسے، طالبانی /داعشی مذھب کی درندگی ، وحشت اور خون آشام نوعیت کو تھذیب کا جھوٹا لبادہ پہنانے کی اچھی کوشش تھی
یہی الفاظ کوئی مسلمان کہ دیتا تو روشن خیالوں ہے اسے طالبان بنائے بغیر نہیں چھوڑنا تھا
 
Please give them a break.Those girls r just 13 and 16 .If you know about american life style, that white house is a ig fancy cage for them. I am sure security protocols and white house codes are making their teen life boring like hell.
There is nothing wrong in their dress as a teen girls.This is what girls wear in US.
Well the best part is that lady officer resign from her position when realize her mistake.
Hmare han to pura mulk kha jate hein or astifa to dur ki baat dakar bhi nahi lete.
 
@moazzamniaz
،​

مغرب نے جہاں عوام کو آزادی (بربادی) کا کھلا موقع دیا ہے وہاں اداروں کو تیر کی طرح سیدھا رکھا ہے. ایک عام شہری دفتر میں معاشقہ چلائے تو یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے زیادہ سے زیادہ بیوی طلاق لے کر آدھی جائیداد ھتیا لے گی. لیکن اگر صدر اپنی سیکریٹری کے ساتھ پکڑا جائے تو عہدے پر رہنا ناممکن ہو جاتا ہے. شراب پیو، خوب پیو لیکن گھر میں. شراب پی کر گاڑی چلائی تو ممکن ہے گاڑی چلانے کا آخری موقع ہو. سرکاری اہلکار یہاں تک کے اگر اداکار بھی نشے میں دھت مائیک سنبھال لے تو اگلی صبح اسے اپنی پوزیشن سنبھالنا مشکل ہو جاتی ہے. ہمارے قانون ساز ایوانوں سے ملحق کمرے حرام کاری اور نوشی کے لئے محفوظ ترین جگہ سمجھے جاتے ہیں. قومی مجرموں کو صدر، وزیر اعظم، گورنر بنا کر قوم کے ساتھ کئے جرائم کی سزا سے بچایا جاتا ہے
​