
صحافی منیب فاروق نے جیو نیوز کو خداحافظ کہہ دیا اورسماء ٹی وی جوائن کرلیا
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیونیوز پہ آج میرا آخری دن ہے۔ میں نے 4 ہفتے قبل استعفیٰ دیا تھا۔ 13 سال کا طویل سفر یہاں ختم ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جیو نیوز کے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو ان سالوں میں انتہائی مہربان اور مددگار رہے۔ جیسے پیشہ ور افراد کے ساتھ کام کرنے میں مجھے خوشی ہوئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے اظہر عباس، حامد میر، سلیم صافی، شازیب خانزادہ، شہزاد اقبال کا بھی شکریہ ادا رکیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں میر شکیل الرحمٰن صاحب اور میر ابراہیم رحمن صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے۔ جیو میں شامل ہونے سے پہلے نمبر 1 تھا، میں کافی خوش قسمت تھا کہ میں نمبر 1 ٹیم کا حصہ تھا۔ انشاء اللہ یہ پاکستان کا نمبر 1 نیوز چینل رہے گا۔ گڈ لک ٹیم جیو
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سماء ٹی وی جوائن کرلیا ہے اور مجھے آپکی سپورٹ درکار ہے۔