Advertisement

صحافی فہیم اختر نے گنڈاپور سے متعلق مہر شرافت کے دعوے کی تصدیق کردی

1757849199957.png

مہر شرافت کا علی امین گنڈاپور سے متعلق دعویٰ ۔۔ بیرسٹر گوہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی تردید جبکہ بعض صحافیوں کی تصدیق۔۔ معاملہ گھمبیر ہوگیا

اپنے ایکس پیغام میں مہر شرافت نے کہا کہ کم ظرفی اور غداری کی تصویر لوٹا ہونے جارہا ہے آج پارلیمانی کمیٹی میں گالی والی سرکار نے کھل کر اپنا گھٹیا اور مکرہ چہرہ خود ہی بے نقاب کردیا۔


مہر شرافت نے دعویٰ کیا کہ بیرسٹر گوہر اسپیکر کے پی اسمبلی اور دیگر کے سامنے کہا کہ مجھ پر آپ پی ٹی آئی والے احسان مت جتاؤ میں تمھاری وجہ سے نہیں اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے وزیراعلی ہوں اسٹیبلشمنٹ کے پاس 22لوگوں کے ایفیڈیوڈ موجود ہیں وہ چاہتے تو ایک دن میں میری حکومت گراسکتے تھے لیکن میں ان کی مجبوری ہوں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے فاٹا اور افغانستان سے متعلق کوئی معاہدے کرنے ہیں
Loading X post…
Open original post on X

مہر شرافت کا کہنا تھا کہ پختونخواہ کے مینڈیٹ سے غداری خان صاحب کو دھوکا یہی وجہ ہے کہ یہ ملاقات کرنے اڈیالہ نہیں جاتا کیونکہ خان صاحب کو اس کی حقیقت معلوم ہوچکی ہے پختونخواہ کے عوام پر ظلم کے آپریشن مسلط کرنے میں یہ بندہ پیش پیش ہے اور اسی آسرے پر اپنی نوکری بچا رہا ہے

بیرسٹر گوہر اور بعض پی ٹی آئی رہنماؤں نے مہر شرافت کے دعوے کی تردید کی مگر فہیم اختر اور طارق متین کا دعویٰ ہے کہ ایسی بات ہوئی ہے۔

اس ضمن میں صحافی فہیم اختر کا کہنا تھا کہ 100 فیصد یہ خبر ٹھیک ہے،میں اپنی خبر پر قائم ہوں،علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 22 سے زیادہ کےپی اسمبلی ایم پی ایز کے بیان حلفی اسٹبلشمنٹ پاس ہیں اور ان کے سر پر حکومت قائم ہے،اگر حکومت گئی تو آپ کا حشر بھی پی ٹی آئی پنجاب والا ہوگا پھر اجلاس میں اتفاق ہوا کہ حکومت قائم رکھی جائے گی چاہے جو ہوجائے۔۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سے اتنا پوچھیں عمران خان نے جو پانچ ہدایات دی تھیں اس پر عمل ہوا ؟ اپوزیشن لیڈرز بدلے؟ جلسہ کی تاریخ آئی؟ اڈیالہ ملاقات کےلئے گئے؟ باجوڑ آپریشن رکا ؟ چند دن پہلے 2 سے 3 ٹینڈرز کس کو دئیے گئے؟
Loading X post…
Open original post on X

فہیم اختر کا کہنا تھا کہ میں نے وہ خبر 3 سے چار مختلف سورسز سے کنفرم کرنے کے بعد دی ہے لفظ با لفظ قائم ہوں،خبر کا مکمل ریکارڈ بھی ہے، اور اگر خبر جھوٹی ہے تو قانونی کاروائی کرسکتے ہیں۔۔

تحریک انصاف کے ایم این اے احد خٹک کی تردید پر صحافی طارق متین نے کہا کہ حد صاحب، میں پی ٹی آئی کی ایک بہت ہی اعلی شخصیت کی اپنی زبان سے سن چکا ہوں کہ یہ الفاظ کہے گئے۔
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator:

صحافی فہیم اختر نے گنڈاپور سے متعلق مہر شرافت کے دعوے کی تصدیق کردی​

GANDA PORE KEY SIASAT KA END.