Advertisement

صالح صحافی کی نہایت قابل اشاعت خبر

اسلام آباد (نمائندہ ترنگ): یہ بعد از صبح کا وقت تھا مجھے دفتر جانا تھا، میں مدظلہ اپنی آہنی کار کی آہنی کنجی لے کر جانب در لپکا، کہ یکایک کیا دیکھتا ہوں کہ میرے جدید ترین مہنگے ترین اور حسین ترین موبائل فون پر کشمیر کے ملکوتی حسن کی مالکہ محترمہ مریم نواز شریف کی مس کال آئی، مجھ پر کیفیت طاری ہوگئی، عالم غشی میں کیا دیکھا کہ صاحبزادی مریم کے مرحوم و مغفور چچا عباس شریف تشریف لائے ہیں کہتے ہیں پیارے صحافی، کتنی دیر سے قائد موٹر ویز آںجناب نواز شریف صاحب کی دختر نیک اختر محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ آپ کو یاد فرما رہی ہیں، ایوان وزیراعظم کی جانب قدم بڑھایئے۔


میں فوری طور پر اپنی آہنی کار میں تشریف فرما ہوا، تو ایک مست ہوائے بے قرار بھی میرے ساتھ چلی، باد صبا کہنے لگی ہم بھی محترم نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر فدا ہیں، اے صحافی اے ایوان وزیراعظم کے مسافر ہمیں بھی ساتھ لے چل۔۔۔۔۔


میرا اور باد صبا کا یہ کاروان جانب شاہراہ جمہوریت گامزن ہوا تو ہمیں دختر جمہوریت عالی دماغ آنسہ مریم نواز شریف کی جانب جاتا دیکھ کر بلبل نیم جان ہوگئیں، ریڈ زون کا رنگ اور بھی سرخ ہوگیا، اور ایوان وزیراعظم کے مینارے ہمیں بانہیں پھیلائے خوش آمدید کہنے کو بے چین و بے قرار ہوگئے۔


ہماری آہنی کار ہمراہ باد صبا اک شان کروفر کے ساتھ داخل ایوان ہوئی، چشم نم کیا دیکھتی ہے کہ خود، یعنی کہ بالکل خود نور مجسم، پری پیکر مریم نواز شریف ہمارے استقبال کے لیے اپنے سنگ مر مر جیسے پاؤں جوتوں کے سہارے زمین پر رکھ کر کھڑی ہیں۔ ہم نے دوڑ کر ان کے قدموں کے نیچے اپنے ہاتھ رکھ دیئے، مبادا کہیں جوتا میلا نہ ہوجائے۔


ایوان وزیراعظم میں جہاں جہاں سے زرد قمیض شلوار میں ملبوس یہ آنسہ گزرتی جاتیں، وہی راہ گزر مہکتی جاتی، ایک دیوان خاص میں ن لیگ کی کئی دیگر خواتین وزراء پہلے سے فروکش تھیں، اللہ اللہ چشم عاجز نے یہ منظر بھی دیکھا کہ محترمہ مریم ان ہیچ اور نیچ خواتین کے بیچ تشریف فرما ہوگئیں۔


ہر طرف سے سلامی کی صدائیں بلند ہوئیں، تمام خواتین نے محترمہ کو اپنے جلو میں لے لیا کہ خدا نخواستہ باد صبا جو ہمارے ساتھ ہی ایوان وزیراعظم گئی تھی اس کی نظر بد محترمہ کو نہ لگ جائے۔ ایسے میں محترمہ مریم نے فرمایا صحافی صاحب، ابا جان محترم نواز شریف سلطنت عالیہ کی ہر شئے کو عزیز رکھتے ہیں، ہمیں بھی اس باد صبا سے پیار ہے یہ جملہ سننا تھا کہ کل ایوان اس سادگی پر مر مٹا، وزیر صحت کو غش پہ غش آنے لگے، وزیر خوارک کو استفراغ ہوا۔ خود ہم نم آنکھوں سے سادگی اور پُرکاری کے اس نظارے سے محظوظ ہو رہے تھے کہ ایک دجال، کمینہ فطرت، عیار خاص جو خود کو کپتان کہتا تھا دیوان میں داخل ہوا، محترمہ نے بجلی کی سی سرعت سے کھڑے ہو کر کہا گستاخ تیری یہ مجال سلسلہ شریفیہ کی اس بہادر جانباز بیٹی نے فوراً اپنے موبائل پر ٹویٹر کھولا، اور اپنی نازک انگلیوں سے ٹویٹ کردیا، کپتان لڑکھڑا گیا، اس دختر عظیم نے ٹویٹوں کی مار سے کپتان کو ایسا پچھاڑا کہ وہ بد ظن، بد طینت بد معاش محترمہ کے بدلے کو تاعمر نہیں بھولے گا۔


نوٹ: یہ وہ قابل اشاعت ٹیمپلیٹ خبر ہے جسے آنے والے دنوں میں صحافت کے طالبعلموں کو پڑھایا جائے گا کہ اچھا درباری بننے کے لیے خبر کے کیا پیرامیٹرز ہوں گے۔ صحافی کتنا نیچے جائے گا جو اسے بلندی نصیب ہوگی، نیز یہ کہ کب خبر میں غیر مرئی قوتوں سے متعلق مواد شامل کرنا ہے اور کب انسانوں کو سپرمین یا سپر وومن بنانا ہے اس حوالے سے بھی رہنمائی ملے گی۔

http://www.humsub.com.pk/28849/iffat-hassan-rizvi/
​
 
Advertisement


ظالما، ایہہ کی کیتا
:lol:[hilar]:lol:


مورخ لکھے گا کہ پاکستان نامی ایک ایسا ملک بھی تھا۔۔۔۔
جہاں نوجوانوں کو ایک معمولی سرکاری نوکری کے لیے بھی لاکھ جتن کرنا پڑتے ہیں۔۔ این ٹی ایس جیسے امتحانات پاس کرنا پڑتے تھے۔۔۔ جبکہ صدر یا گورنر بننے کے لیے صرف نبض چیک کی جاتی ہے۔۔۔


​
 
Advertisement
15037206_705426586281872_5918518269141145059_n.jpg
 
پھر پھر یہ ہوا کہہ ایک آواز آئی کون سا کپتان فوج والا یا پی ٹی آئی والا ۔۔ مغلیہ شہزادی پہلی گھبرائی پھر پریشان ہوئی پھر غصہ ہوئی پھر شرمائی لجائی اور پھر بھاگی بہت زور سے سالے ضافر نے آواز لگائی پانامہ کی رانی کیا کوئی گستاخی ہوگئ خادم سے ؟؟؟ دروازے کے پیچھے سے آواز آئی کاش میرا بھی ولیمہ ہوا ہوتا۔

phir kia hoaaa
 
Advertisement
علیمہ اور عظمیٰ دونوں نے بھاگ کے شادی کی تھی ، ثبوت کے طور پہ ایک ایک تصویر بارات کی اور ایک ایک ولیمے کی شئیر کر کے ناقدین کا منہ بند کر دو وارثی ;)
پھر پھر یہ ہوا کہہ ایک آواز آئی کون سا کپتان فوج والا یا پی ٹی آئی والا ۔۔ مغلیہ شہزادی پہلی گھبرائی پھر پریشان ہوئی پھر غصہ ہوئی پھر شرمائی لجائی اور پھر بھاگی بہت زور سے سالے ضافر نے آواز لگائی پانامہ کی رانی کیا کوئی گستاخی ہوگئ خادم سے ؟؟؟ دروازے کے پیچھے سے آواز آئی کاش میرا بھی ولیمہ ہوا ہوتا۔
 



مورخ لکھے گا کہ پاکستان نامی ایک ایسا ملک بھی تھا۔۔۔۔
جہاں نوجوانوں کو ایک معمولی سرکاری نوکری کے لیے بھی لاکھ جتن کرنا پڑتے ہیں۔۔ این ٹی ایس جیسے امتحانات پاس کرنا پڑتے تھے۔۔۔ جبکہ صدر یا گورنر بننے کے لیے صرف نبض چیک کی جاتی ہے۔۔۔


​

Oh Bhai iss Nawaz dooor main bohat sakhti hay.........security guard ki job kay liay "Nass-Bandi" ka operation laazmi karaar day dia gyaa hay.....haza zulam ;(
 
Advertisement
علیمہ اور عظمیٰ دونوں نے بھاگ کے شادی کی تھی ، ثبوت کے طور پہ ایک ایک تصویر بارات کی اور ایک ایک ولیمے کی شئیر کر کے ناقدین کا منہ بند کر دو وارثی ;)

maryam is proven runner as Noon league misisters in past spoken about it even your beloved Rana Shana Ullah used to say " Safdar have to do double shifts" dare to deny it ???
 
یہ انسان سب سے گھٹیا ترین انسان صالح یہ خوشامد میں اس تک جا پہنچا ہے کہ اس کو اگر شریف خاندان کی جوتیاں بھی پالش کرنی پڑی تو یہ کرے گا
اے ضمیر فروش انسان تم ساری زندگی بھی غلامی کرتے رہو لیکن اللہ پاک نے جو عزت عمران خان کو دی ہے تم تو کیا تیری یہ پاناما کے رانی جس کو تم سلسلہ شریفیہ کی خانباز بیٹی کہ رہے ہو خان کا اک بال بھی بیکا نی کر سکتے