انتخابات میں ووٹ کی صورت میں عوام جو امانت مجھے سونپیں گے وہ عمران خان تک پہنچائوں گا : آزاد امیدوار پی ٹی آئی
راولپنڈی کے حلقے NA-53 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے شیخ رشید احمد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ اجمل صابر راجہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد کیخلاف میرے وعدہ معاف بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اجمل صابر راجہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے NA-53 میں نامزد امیدوار ہوں اور میرے بارے میں ابھی کچھ دیر پہلے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر خبر چلی ہے کہ میں شیخ رشید احمد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہوں ۔ میرا اس خبر سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے، نہ تو میں نے کسی کو بیان دیا ہے نہ ہی کوئی بیان ریکارڈ کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وفادار تھا، اب بھی ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا اور 8 فروری 2024ء کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ کی صورت میں عوام جو امانت مجھے سونپیں گے وہ عمران خان تک پہنچائوں گا کسی اور کی جھولی میں نہیں ڈالوں گا۔ عمران خان زندہ باد! پاکستان پائندہ باد!
Loading X post…
Open original post on Xواضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردہ عدالت راولپنڈی میں آج بانی پی ٹی آئی و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کیخلاف درج 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی تھی ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے رپورٹ کیا کہ NA-53 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کرنل (ر) اجمل صابر راجہ شیخ رشید احمد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور اپنا 154 کا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کیخلاف 9 مئی کے کیس میں NA-53 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ 6 مئی کو شیخ رشید احمد نے لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جس میں 9 مئی کے واقعات بارے منصوبہ تیار کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6geokhbrrreesaajml.png
Advertisement





