شیخ رشید کو کون قتل کروانا چاہتا ہے؟

shsiokhhh.jpg


ایڈووکیٹ نعیم حیدر کے شیخ رشید کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا، ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ایڈووکیٹ نے کہا شیخ رشید صاحب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی، انہوں نے بہت کچھ میڈیا کو بتانے کو کہا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، آصف زرداری ، بلاول بھٹو، رانا ثنا، شہباز شریف اور نواز شریف ان کو قتل کروانا چاہتے ہیں،اگر میں مر جاؤں تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے،میرے خلاف مقدمے بھی یہ لوگ کروا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1621530331592462341
شیخ رشید نے آج عدالت میں بھی بیان دیا کہ مجھے رینجرز کی سیکورٹی دی جائے،شیخ رشید نواز شریف ، محسن نقوی ، شہباز شریف ، آصف علی زرداری ، رانا ثنا اللہ میرے قتل میں ملوث ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے رات کو لیکر کہیں گئے،شیخ رشید مجھ سے پوچھا کہ عمران خان کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں وہ نااہل ہو جائیں گے۔

شیخ رشید کے خلاف حب کے تھانہ صدر میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ۔۔ بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے تھانہ موچکو میں مقدمہ درج ہوا، جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ ‏رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، آج دوبارہ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔