- Joined
- May 2, 2019
- Posts
- 6,736
- Reaction score
- 8,312
- Points
- 113
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کل یوم دفاع کی مرکزی تقریب صبح ساڑھے 8بجے جی ایچ کیو میں ہو گی،شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے۔
اپنے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جہاں بھی جس گلی میں بھی ہو شہید کے گھر جائیں گے،شہدا کے خاندانوں کی کفالت ہم پر لازم ہے،حکومت اپنے وسائل کے مطابق شہدا کے خاندان کا خیال رکھتی ہے،ہمارے لیے بلاتفریق شہید صرف شہید ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دیں،قومی جذبہ ملکی دفاع کے لیے بہت ضروری ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ کل یوم دفاع کی مرکزی تقریب صبح ساڑھے 8بجے جی ایچ کیو میں ہو گی،81ہزار سے زائد ہیروز غازی بھی ہیں اور شہید بھی،ہم شہدا کی قربانیوں کے باعث آج قائم ودائم ہیں ،سویلین شہدا اور زخمیوں کی تعداد فورسز سے زیادہ ہے، شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے،ہمیں اپنے ادارے پر فخر ہے،آرمی چیف کہتے ہیں وہ عظیم فوج کے سپہ سالار ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز کا کشمیر جانے کا اعلان مثبت قدم ہے،کشمیریوں سے یکجہتی کا جذبہ صرف افواج تک محدود نہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دیں، مودی کے اقدام کی وجہ سے مسئلہ کشمیر زیادہ ابھرا،کشمیر کی جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک کشمیریوں کو ان کاحق نہیں ملتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی پر27 فروری کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں،بھارتی فوج ہماری شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے،کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہے ہیں ،لندن ہو یا سری لنکا مقبوضہ کشمیر پرلوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/6521-1567623600