Re: اے پی ایس کے شہید بچوں کے والد کو حضور اکرم A
الحمد للہ۔ بچوں کی شہادت اگرچہ ایک بہت بڑا دنیاوی صدمہ ہے لیکن اتنا بڑا اعزاز۔۔ اللہ اللہ۔۔ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے۔ جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے واقعی مجھے دیکھا۔ کیوں کہ شیطان خواب میں میری شبیہہ بنا کر نہیں آسکتا۔ غالب کہتے ہیں زہ ہجران طفلے کہ در خاک رفت چی نالی کہ پاک آمد و پاک رفت
یہ بچے پاک آئے تھے اور اسی طرح پاک حالت میں اس دنیا سے چلے گئے۔
الحمد للہ۔ بچوں کی شہادت اگرچہ ایک بہت بڑا دنیاوی صدمہ ہے لیکن اتنا بڑا اعزاز۔۔ اللہ اللہ۔۔ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے۔ جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے واقعی مجھے دیکھا۔ کیوں کہ شیطان خواب میں میری شبیہہ بنا کر نہیں آسکتا۔ غالب کہتے ہیں زہ ہجران طفلے کہ در خاک رفت چی نالی کہ پاک آمد و پاک رفت
یہ بچے پاک آئے تھے اور اسی طرح پاک حالت میں اس دنیا سے چلے گئے۔
یہ حدیث تو ہے لیکن اسکی تشریح یہ نہیں جو اس بندے نے بیان کی ہے کیونکہ شیطان بھی کسی کے خواب میں آکے یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ آپؐ ہے لیکن وہ جھوٹ بول رہا ہوگا۔
اب اگر کوئی کہتا ہے کہ اس نے آپؐ کو خواب میں دیکھا ہے تو اس خواب کی صحیح احایث کی روشنی میں یہ تصدیق کی جائیگی کہ وہ واقعی آپؐ تھے کہ نہیں کیونکہ بہت سے لوگ ہوتے ہیں جو کہتے ہیں انہوں نے آپؐ کو خواب میں دیکھا ہے لیکن جب پوچھا جاتا ہے کہ آپؐ کی شبیہ مبارک کیسے تھی تو وہ کہتا ہے کہ انکے سفید بال تھے، سفید داڑھی تھی وغیرہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپؐ کی داڑھی او سر مبارک میں آخری عمر تک 20 سے زیادہ سفید بال بھی نہیں تھے۔
اب ایک خواب کا ذکر قادری بھی کرتا ہے لیکن لگتا ہے اس نے بھی شیطان خواب میں دیکھا تھا۔
اور جہاں تک بات ہے ان چھوٹے بچوں کی تو میرا ایمان ہے کہ وہ معصوم بچے ویسے بھی شہید ہیں اور انشاء اللہ جنت میں ہی جائینگے۔
بس بھی کردے یرہ۔ آپکے گالیاں دینے سے انہیں ویسے بھی کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا وہ ویسے بھی بے گناہ مُسلمانوں کے مارنے کے جرم میں دوزخ میں جلتے رہینگے انشاء اللہ اسلیے اپنے آپکو ہلکان نہ کرو۔ شرک کے بعد دوسرا بڑا گناہ قتل ہے اور وہ بھی معصوم بچوں کا۔ توبہ توبہ
یہ حدیث تو ہے لیکن اسکی تشریح یہ نہیں جو اس بندے نے بیان کی ہے کیونکہ شیطان بھی کسی کے خواب میں آکے یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ آپؐ ہے لیکن وہ جھوٹ بول رہا ہوگا۔
اب اگر کوئی کہتا ہے کہ اس نے آپؐ کو خواب میں دیکھا ہے تو اس خواب کی صحیح احایث کی روشنی میں یہ تصدیق کی جائیگی کہ وہ واقعی آپؐ تھے کہ نہیں کیونکہ بہت سے لوگ ہوتے ہیں جو کہتے ہیں انہوں نے آپؐ کو خواب میں دیکھا ہے لیکن جب پوچھا جاتا ہے کہ آپؐ کی شبیہ مبارک کیسے تھی تو وہ کہتا ہے کہ انکے سفید بال تھے، سفید داڑھی تھی وغیرہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپؐ کی داڑھی او سر مبارک میں آخری عمر تک 20 سے زیادہ سفید بال بھی نہیں تھے۔
اب ایک خواب کا ذکر قادری بھی کرتا ہے لیکن لگتا ہے اس نے بھی شیطان خواب میں دیکھا تھا۔
اور جہاں تک بات ہے ان چھوٹے بچوں کی تو میرا ایمان ہے کہ وہ معصوم بچے ویسے بھی شہید ہیں اور انشاء اللہ جنت میں ہی جائینگے۔
محترم! میں رسول اللہ کے قول کے آگے کسی کے قول کو نہیں رکھ سکتا۔رسول اللہﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ اگر کسی نے مجھے خواب میں دیکھا تو اس نے مجھے ہی دیکھا ہوگا۔ اگر ایک آدمی جھوٹ بولتا ہے کہ اس نے خواب میں رسول اللہ کو دیکھا ہے تو میں اس کی بات پر بھی سو فیصد یقین کروں گا۔اگر وہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی سزا اسے اللہ سے ملے گی۔
اگر کوئی کہے کہ اس نے خواب میں رسول اللہ کو دیکھا ہے اور آپ کہتے ہیں کہ ضرور شیطان کو دیکھا ہوگا، تو یہ بات انتہائی قابل اعتراض اور رسول اللہ کے قول کی صریح نفی ہے آپ اس بات پر اللہ سے معافی مانگیں۔ آپ کو اگر اس کی بات جھوٹ لگتی ہے تو احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ آپ اس پر کوئی تبصرہ نہ کریں۔ کیوں کہ رسول اللہ ﷺ کی ذات مبارک ایسی نہیں کہ انہیں پاکستانی سیاست میں لا کر ۔۔۔۔۔ باقی لکھنے کی تاب نہیں۔
محترم! مرزا غلام احمد قادیانی کی بنوت سے مجھے اس لیے اختلاف ہے کہ رسول اللہ کا قول ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔اور یہاں آپ نے کوئی ٹھوس بات نہیں کی بلکہ بلکہ مفروضے کی بنیاد پر کہا کہ اگر غلام قادیانی یہ کہتا،تو یقین کر لیتے؟؟ تو عرض یہ ہے کہ اس طرح کے مسائل ٹھوس بنیاد پر پرکھے جاتے ہیں مفروضوں پر نہیں۔
یہ بات مفروضے کی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ اس نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا آپؐ کو خواب کے علاوہ بھی ہی دیکھا ہے۔ اسلیے جب میں نے کہا کہ ہم اسے احادیث کی روشنی میں دیکھے گے تو آپ نے کہا کہ نہیں ہمیں ویسے ہی اسکا یقین کرلینا چاہیے اور اب کہہ رہے ہو کہ نہیں ہم حدیث کو دیکھے گے۔قادیانی دجال نے بھی اپنی غلط باتوں سے بہت سو کو تو گمراہ کیا کہ نہیں؟
دوسرا صحابہ کرامؓ کو آپؐ کے موجود ہوتے اسکی ضرورت اسلیے محسوس نہیں ہوئی کیونکہ اسوقت یہ مسٔلہ ہی نہیں تھا۔ وہ تو بعد میں لوگوں نے جھوٹے خواب گڑنے شروع کردئیے جیسے کہ میری دی ہوئی ویڈیو میں بھی لوگ آپؐ سے خواب میں بھی احادیث کی تصدیق کرتے تھے تو اگر کوئی قادری کی طرح جھوٹ بول کے آتا کہ اس نے آپؐ کو خواب میں دیکھا ہے اور انہوں نے میری احادیث کی تصدیق کردی پھر کیا کرتے؟
یہ اُمت جو شروع سے بگاڑ اور جھگڑے چل رہے ہیں انمیں سب سے بڑی وجہ ہی ضعیف/ جھوٹی 'احادیث' کی وجہ سے ہیں اسلیے محدیثین اس بندے سے آپؐ کا حلیہ مبارک پوچھتے تھے
تیسرا یہ قرآن و حدیث دونوں میں ہے جسکا مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص (سورِۃ حجرات آیات نمبر 6 میں فاسق شخص کا کہا گیا ہے) تمھارے پاس کوئی بات لیکر آئے تو اسکی تصدیق کر لیا کر۔ اب تصدیق کیسے کروگے؟
اور جو حوالہ آپ نے دیا ہے لگتا ہے اسے خود آپ نے بھی نہیں پڑھا؟ اسی سے ہی میں نے مندرجہ پوائنٹس نکالیں ہیں ۔
مولانہ صاحب پوائنٹ نمبر 1 میں فرماتے ہیں کہ اگر ایک بندے نے دوسرے بندے کو دیکھا ہی نہیں تو اس کے کہنے پہ کیسے اعتبار کیا جائے اور مزید یہ کہ دلائل ٹھوس ہونے چاہیے۔ (مطلب آپؐ کے شمائل و شکل ایسی ہونے چاہیے جو احادیث میں آئیں ہو۔ وہ میں آخر بیان کر رہا ہوں)۔
پوائنٹ نمبر 2 میں مولانہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آپؐ کا ایسا ہی نقشہ بیان کردے جو آپؐ کی حیاتِ مبارکہ میں تھا تو پھر تو ٹھیک ہے ورنہ تصدیق مشکل ہے
اور اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اس نے خواب میں رسول اللہﷺ کی زیارت کی ہے۔ تو میں کیوں یہ کہوں کہ یہ شخص جھوٹ بول رہا ہے؟ میرے پاس کیا ثبوت ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے؟
اسکے جھوٹ/ سچ کی اگر تصدیق نہیں کر سکتے تو پھر اس پہ یقین کرکیسے کروگے؟
خواب میں آپؐ کے حلیہ مبارک کے بارے ایک ہی حدیث ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔ اس حدیث میں عبداللہ ابن عباسؓ نے کیوں اپنے شاگرد (جو تابعی تھے) تصدیق کے لیے آپؐ کے حلیے کے بارے میں پوچھ رہا ہے؟ اسے بھی آپکی طرح یقین کرلینا چاہیے تھا۔۔۔۔۔۔نہیں؟ لیکن آپؓ نے حلیے کے بارے اسلیے پوچھا کہ یہ جان سکے کہ واقعی یزید فارسی نے خواب میں واقعی آپکو دیکھا ہے کہ نہیں۔
اور جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ رسول اللہﷺ کی زیارت کا اس شخص پر کیا اثر ہوا۔ تو جہاں رسول اللہ کے عہد میں رہتے ہوئے مکہ کے کئی لوگوں کا کردار نہ بدلا، تو خواب میں زیارت سے کیسے کسی کا کردار بدل سکتا ہے؟
اگر کسی کے کردار پہ اثر نہیں پڑ رہا ہے تو پھر آپ اپنی پہلی پوسٹ میں اتنی واہ واہ کیوں کر رہے تھے؟ جسکا میں نے اپنی پہلی پوسٹ میں اشارہ بھی دیا تھا کہ اگر کسی کے والد آپؐ کو خواب میں دیکھے یا نہ دیکھے اس سے کیا فرق پڑتا ہے کیونکہ وہ بچے انشاء اللہ ویسے بھی جنت میں ہونگے کیونکہ وہ معصوم تھے اور بے گناہ مارے گئے تھے۔
Re: اے پی ایس کے شہید بچوں کے والد کو حضور اکرم &
ان دونوں پوسٹ کا جواب میں نے اپنے پوسٹ نمبر13میں دے دیا ہے اور آپ اور کچھ نہیں کر رہے صرف میری پہلی پوسٹ کی تصدیق کررہے ہیں۔
شکرہے کہ آپکےیہ تینوں پوسٹ تو کچھ پڑھنے کے بعد لکھے ہیں ورنہ پہلی پوسٹ تو عام مسلمانوں میں رائج عقیدے کے مطابق تھی کہ جس نے کہہ دیا کہ اُس نے آپؐ کی خواب میں زیارت کی ہے تو سب نے واہ واہ اور ماشاء اللہ کہنا شروع کردیا۔ میں نے تھریڈ نہ لائیک کیا ہے اور تھینک لیکن آپ سمیت ابھی تک 17 لوگوں نے اسے تھینک کیا ہے اور 16 لوگوں نے لائک اور میری نہ کرنی کی وہی وجوہات تھی تو آپ نے ان تین پوسٹس میں بیان کردی۔
میں آپکو ایک بہت ہی ذاتی بات بتا دوں کہ جب تک مجھے اس بات کا علم نہیں ہوا تھا تو میں بھی ایسا سمجھتا کہ میں نے آپؐ کو خواب میں کئی مرتبہ دیکھا ہے کیونکہ میرا بھی عقیدہ اسی حدیث کیمطابق تھا کہ جس نے خواب میں مجھے دیکھا، گویا اس نے واقعی مجھے دیکھا۔۔۔لیکن جب اصل صورتحال معلوم ہوئی تو اب سوچتا ہوں کہ شائد ایسا نہیں تھا۔ ویسے مجھے کبھی بھی آپؐ کی شبیہ مبارک بہت واضح نظر نہیں آئی تھی۔ دھندلا دھندلا۔۔۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی حقیقت س…خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی حقیقت کیا ہے؟ یعنی جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھے، اس کی شفاعت ضروری ہوجاتی ہے؟ کیا ابلیس لعین، پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کرام علیہم السلام اور اولیاء عظام کی شکل میں آسکتا ہے؟ ج… حدیث شریف میں ہے کہ: “جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھ ہی کو دیکھا، کیونکہ شیطان میری شکل میں نہیں آسکتا۔” اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خواب میں ہوجانا مبارک ہے، مگر اس کو بزرگی کی دلیل نہیں سمجھنا چاہئے۔ اصل چیز بیداری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی ہے، جو اتباعِ سنت کا اہتمام کرتا ہو، وہ انشاء اللہ مقبول ہے، اور جو شخص سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے منحرف ہو وہ مردود ہے، خواہ اس کو روزانہ زیارت ہوتی ہو، اور اس کے لئے شفاعت بھی ضروری نہیں۔ خواب میں زیارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بنیادی اصول س…مولانا صاحب! خواب میں زیارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پرکھنے کا کیا معیار ہے؟ کہ یہ خواب سچا ہے یا جھوٹا؟ بے شک شیطان اشرف الانبیاء کی صورت میں خواب میں نہیں آسکتا، لیکن لاکھوں انسانوں کی صورت میں خواب میں آسکتا ہے، اور کسی بھی صورت کو نبی کے عنوان سے دکھا سکتا ہے، اور ان میں وہ نشانیاں بھی پیدا کرسکتا ہے جو نبی میں مظہر ہوں اور صرف نبی ہی پہچان سکتا ہے کہ یہ شیطان ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو دیکھا ہی نہیں تو وہ اسے خواب میں بھی نہیں دیکھ سکتا، اور اگر دیکھ بھی لے تو وہ محض خیالی تصویر ہوگی، تو جن لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہی نہیں ان کے خواب پر کن دلیلوں کے ساتھ یقین کیا جائے کہ خواب سچا ہے یا جھوٹا؟ دلیلیں ٹھوس ہونی چاہئیں، کیونکہ کمزور دلائل پر ہر آدمی خواب میں زیارت کا دعویٰ کرسکتا ہے۔ ج… خواب میں اگر کسی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو تو وہ خواب تو صحیح ہے، کیونکہ شیطان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں متمثل ہونے کی اجازت نہیں۔ البتہ یہاں چند امور قابل لحاظ ہیں: اول:…بعض اہل علم کا ارشاد ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اصل شکل و صورت میں ہو تو تب تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی زیارت ہے، اور اگر کسی اور حلیہ میں ہو تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہیں، لیکن اکثر محققین اس کے قائل ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت جس ہیئت میں بھی ہو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی زیارت ہے، اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی شکل و صورت میں دیکھے تو یہ دیکھنے والے کی حالت کے اچھا ہونے کی علامت ہے، اور اگر خستہ حالت میں دیکھے تو یہ دیکھنے والے کے دل و دماغ اور دینی حالت کے پراگندہ ہونے کی علامت ہے، گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ایک آئینہ ہے، جس میں ہر دیکھنے والے کی حالت کا عکس نظر آتا ہے۔ دوم:…خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی بسااوقات تعبیر کی محتاج ہوتی ہے، مثلاً: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواں سال دیکھے تو اور تعبیر ہوگی، اور پیرانہ سالی میں دیکھے تو دوسری تعبیر ہوگی۔ خوشی کی حالت میں دیکھے تو اور تعبیر ہوگی اور رنج و بے چینی کے عالم میں دیکھے تو دوسری تعبیر ہوگی، وعلیٰ ہذا! سوم:…جبکہ خواب دیکھنے والے نے کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بیداری میں نہیں کی تو اس کو کیسے معلوم ہوگا کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ خواب ہی میں اس کا علم ضروری حاصل ہوجاتا ہے اور اسی علم پر مدار ہے، اس کے سوا کوئی ذریعہ علم نہیں، الَّا یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ٹھیک اسی شکل و شمائل میں ہو جو وصال سے قبل حیاتِ طیبہ میں تھی، اور اس سے خواب کی تصدیق ہوجائے۔ چہارم:…خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت تو برحق ہے، لیکن اس خواب سے کسی حکم شرعی کو ثابت کرنا صحیح نہیں، کیونکہ خواب میں آدمی کے حواس معطل ہوتے ہیں، اس حالت میں اس کے ضبط پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا کہ اس نے صحیح طور پر ضبط کیا ہے یا نہیں؟ علاوہ ازیں شریعت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے تشریف لے جانے سے پہلے مکمل ہوچکی تھی، اب اس میں کمی بیشی اور ترمیم و تنسیخ کی گنجائش نہیں، چنانچہ تمام اہل علم اس پر متفق ہیں کہ خواب حجتِ شرعی نہیں، اگر خواب میں کسی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی ارشاد سنا تو میزانِ شریعت میں تولا جائے گا، اگر قواعدِ شرعیہ کے موافق ہو تو دیکھنے والے کی سلامتی و استقامت کی دلیل ہے، ورنہ اس کے نقص و غلطی کی علامت ہے۔ پنجم:…خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بڑی برکت و سعادت کی بات ہے، لیکن یہ دیکھنے والے کی عنداللہ مقبولیت و محبوبیت کی دلیل نہیں۔ بلکہ اس کا مدار بیداری میں اتباعِ سنت پر ہے۔ بالفرض ایک شخص کو روزانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوتی ہو، لیکن وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا تارک ہو اور وہ فسق و فجور میں مبتلا ہو تو ایسا شخص مردود ہے۔ اور ایک شخص نہایت نیک اور صالح متبع سنت ہے، مگر اسے کبھی زیارت نہیں ہوئی، وہ عنداللہ مقبول ہے۔ خواب تو خواب ہے، بیداری میں جن لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی دولت سے محروم رہے وہ مردود ہوئے، اور اس زمانے میں بھی جن حضرات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہیں ہوئی، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نصیب ہوئی وہ مقبول ہوئے۔ ششم:…آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا جھوٹا دعویٰ کرنا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر افتراء ہے، اور یہ کسی شخص کی شقاوت و بدبختی کے لئے کافی ہے، اگر کسی کو واقعی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی تب بھی بلاضرورت اس کا اظہار مناسب نہیں۔ خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے صحابی کا درجہ س…کیا یہ کہنا صحیح ہے کہ اگر کسی شخص کو خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوجائے اسے صحابہ کرامکا درجہ ملتا ہے؟ ج… ایسا سمجھنا بالکل غلط ہے، خواب میں زیارت سے صحابی کا درجہ نہیں ملتا، صحابی اس شخص کو کہتے ہیں جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں ایمان کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہو، اور پھر ایمان پر اس کا خاتمہ ہوا ہو۔ یہاں یہ بھی یاد رہنا چاہئے کہ صحابی کا درجہ کسی غیرصحابی کو نہیں مل سکتا، خواہ وہ کتنا ہی بڑا غوث، قطب اور ولی اللہ کیوں نہ ہو؟ کیا غیرمسلم کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوسکتی ہے؟ س…پچھلے دنوں میرا کراچی جانے کا اتفاق ہوا، وہاں پر ایک جلسہ منعقد ہوا، جس میں پیش امام تشریف لائے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک دفعہ ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا: حافظ صاحب! ایک عیسائی شخص کہہ رہا ہے کہ جلدی کرو مجھے کلمہ پڑھاوٴ، کیونکہ مجھے رات خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ نے تجھے دین، ایمان عطا کیا ہے، جلدی کر اور ایمان لے آ۔ لہٰذا امام صاحب نے اس شخص کی بات سنی اور پھر اس عیسائی شخص کے پاس گئے اور اسے کلمہ پڑھایا اور وہ شخص کلمہ پڑھنے کے فوراً بعد فوت ہوگیا۔ اب آپ یہ تحریر فرمائیں کہ آیا حافظ صاحب کی یہ بات درست تھی؟ کیا عیسائی شخص کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہوسکتا ہے؟ ج… ضرور ہوسکتا ہے! آپ کو اس میں کیا اشکال ہے؟ اگر یہ خیال ہو کہ خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنا تو بڑے شرف کی بات ہے، یہ شرف کسی کافر کو کیسے حاصل ہوسکتا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ بیداری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنا اس سے بڑھ کر شرف ہونا چاہئے، ابوجہل و ابولہب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بیداری میں دیکھا، جب یہ چیز ان کے لئے شرف کا باعث نہ بنی، تو کسی غیرمسلم کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا شرف کا باعث کیسے ہوسکتا ہے؟ اصل باعثِ شرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہیں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق اور پیروی ہے، اگر یہ نہ ہو تو صرف زیارت کوئی شرف نہیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: ملک حیدرمقام: دبئی۔ سوال نمبر 3450: اگر کوئی کہے کہ اسے حضور نبی کریم علیہ سلام کی زیارت ہوئی ہے اور معاملات میں* جھوٹ بھی بہت بولتا ہے اور اسکا جھوٹا ہونا ثابت شدہ ہے۔ کیا اس کی بات پر اعتبار کر لینا چاہئیے؟ دوسروں*کو ڈرائے بھی کہ میری بددعا سے بچو۔
جواب:
عالَم خواب اور نیند میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار ہونا برحق ہے، بشرطیکہ دیدار کا دعویٰ کرنے والا سچا، ثقہ اور اہل حق میں سے ہو، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی صورتِ مبارکہ پر ہی دیکھا ہو اور یہ خواب دلائلِ شرعیہ کے خلاف نہ ہو۔ اگر کوئی شخص اکثر معاملات میں جھوٹ بولتا ہے اور اس کا جھوٹا ہونا مشہور ہے تو ایسے شخص کے دعویٰ کوماننا ضروری نہیں۔ خواب میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت بھی بسا اوقات تعبیر کی محتاج ہوتی ہے، مثلاً: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواں سال دیکھے تو اور تعبیر ہوگی، اور پیرانہ سالی میں دیکھے تو دوسری تعبیر ہوگی۔ خوشی کی حالت میں دیکھے تو اور تعبیر ہوگی اور رنج و بےچینی کے عالم میں دیکھے تو دوسری تعبیر ہوگی، وعلیٰ ہذا!
خواب میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت بڑی برکت و سعادت کی بات ہے، لیکن یہ دیکھنے والے کی عنداللہ مقبولیت و محبوبیت کی دلیل نہیں بلکہ اس کا مدار بیداری میں اتباعِ سنت پر ہے۔ بالفرض ایک شخص کو روزانہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہوتی ہو لیکن وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کا تارک ہو اور وہ فسق و فجور میں مبتلا ہو تو ایسا شخص مردود ہے۔ اور ایک شخص نہایت نیک اور صالح متبع سنت ہے، مگر اسے کبھی زیارت نہیں ہوئی وہ عنداللہ مقبول ہے۔ خواب تو خواب ہے، بیداری میں جن لوگوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی دولت سے محروم رہے وہ مردود ہوئے، اور اس زمانے میں بھی جن حضرات کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہیں ہوئی، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نصیب ہوئی وہ مقبول ہوئے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کا جھوٹا دعویٰ کرنا، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر افتراء ہے، اور یہ کسی بھی شخص کی شقاوت و بدبختی کے لئے کافی ہے۔ اگر کسی کو واقعی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہوئی ہو تب بھی بلاضرورت اس کا اظہار مناسب نہیں۔ واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔ http://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3450/%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%D8%B3%D9%88%D9%84-%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D9%85-%D8%B5-%DA%A9%DB%8C-%D8%B2%DB%8C%D8%A7%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B9%D9%88%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%DB%8C%D9%82%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92/
ان دونوں پوسٹ کا جواب میں نے اپنے پوسٹ نمبر13میں دے دیا ہے اور آپ اور کچھ نہیں کر رہے صرف میری پہلی پوسٹ کی تصدیق کررہے ہیں۔
شکرہے کہ آپکےیہ تینوں پوسٹ تو کچھ پڑھنے کے بعد لکھے ہیں ورنہ پہلی پوسٹ تو عام مسلمانوں میں رائج عقیدے کے مطابق تھی کہ جس نے کہہ دیا کہ اُس نے آپؐ کی خواب میں زیارت کی ہے تو سب نے واہ واہ اور ماشاء اللہ کہنا شروع کردیا۔ میں نے تھریڈ نہ لائیک کیا ہے اور تھینک لیکن آپ سمیت ابھی تک 17 لوگوں نے اسے تھینک کیا ہے اور 16 لوگوں نے لائک اور میری نہ کرنی کی وہی وجوہات تھی تو آپ نے ان تین پوسٹس میں بیان کردی۔
میں آپکو ایک بہت ہی ذاتی بات بتا دوں کہ جب تک مجھے اس بات کا علم نہیں ہوا تھا تو میں بھی ایسا سمجھتا کہ میں نے آپؐ کو خواب میں کئی مرتبہ دیکھا ہے کیونکہ میرا بھی عقیدہ اسی حدیث کیمطابق تھا کہ جس نے خواب میں مجھے دیکھا، گویا اس نے واقعی مجھے دیکھا۔۔۔لیکن جب اصل صورتحال معلوم ہوئی تو اب سوچتا ہوں کہ شائد ایسا نہیں تھا۔ ویسے مجھے کبھی بھی آپؐ کی شبیہ مبارک بہت واضح نظر نہیں آئی تھی۔ دھندلا دھندلا۔۔۔
شکریہ! محترم مجھے یقین ہے کہ اگر آپ نے خواب میں رسولاللہﷺ کی زیارت کی تو آپ نے یقیناً انہیں کی زیارت کی ہے۔اللہ اور رسول اللہﷺ اپنی امت پر بہت مہربان ہیں۔اور ان کی شفاعت اور بخشش کا ہر ذریعہ اُن کے لیے اختیار کرتے ہیں۔آپ کیوں اس پر شک کرتے ہیں۔کہ آپ نے رسول اللہ کو نہیں دیکھا۔ ہاں اس ویڈیو میں میں نے ایک نئی بات سنی جس کی تصدیق کی ضرورت ہے کہ شیطان کوئی اور صورت بنا کر کہتا ے کہ میں رسول اللہ ہوں۔ حالانکہ شطان کو یہ قدرت بھی نہیں حاصل کہ وہ رسول اللہ کے نام سے کسی کو دھوکا دے۔ نیز بہت سے ایسے واقعات ہیں جس میں نو سال کے بچے نے خواب میں رسول اللہ کی زیارت کی۔اب ایک نو سال کے بچے نے کبھی رسول اللہ کی صورت کے بارے میں نہیں پڑھا ہوگا۔ اسی طرح وڈیو میں موجود ان صاحب کا یہ کہنا کہ جس نے حضور کی شباہت درست طریقے سے یاد رکھی ہو صرف وہی کہہ سکتا ہے کہ اس نے رسول اللہ کو خواب میں دیکھا ہے۔ اس طرح تو طاہر القادری درست کہتا ہے کیوں کہ بہر حال اسے اسلام کا بنیادی علم ہے اور اس نے کتابوں میں رسول اللہﷺ کی صورت اور شبیہ کے بارے میں پڑھا ہے۔ اسی طرح نور الدین زنگی کا خواب جس کی بنا پر انہیں نے مدینے میں رسول اللہ کے روضۂ مبارک کے گرد سیسے کی بنیاد بنائی تھی،اسے بھی ان عالم صاحب نے مشکوک قرار دے دیا۔کہ کیا رسول اللہ ﷺ اللہ سے نہیں کہ سکتے تھے، تو عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت سے کام خود نہیں کرتا بلکہ کسی وسیلے سے کرتا ہے اور اگر وہ وسیلہ نور الدین زنگی بن گیا تو اس پر کسی کو کیا اعتراض۔۔۔ بہر حال ان عالم صاحب کی بہت سی باتیں تصدیق طلب ہیں۔
شکریہ! محترم مجھے یقین ہے کہ اگر آپ نے خواب میں رسولاللہﷺ کی زیارت کی تو آپ نے یقیناً انہیں کی زیارت کی ہے۔اللہ اور رسول اللہﷺ اپنی امت پر بہت مہربان ہیں۔اور ان کی شفاعت اور بخشش کا ہر ذریعہ اُن کے لیے اختیار کرتے ہیں۔آپ کیوں اس پر شک کرتے ہیں۔کہ آپ نے رسول اللہ کو نہیں دیکھا۔ ہاں اس ویڈیو میں میں نے ایک نئی بات سنی جس کی تصدیق کی ضرورت ہے کہ شیطان کوئی اور صورت بنا کر کہتا ے کہ میں رسول اللہ ہوں۔ حالانکہ شطان کو یہ قدرت بھی نہیں حاصل کہ وہ رسول اللہ کے نام سے کسی کو دھوکا دے۔ نیز بہت سے ایسے واقعات ہیں جس میں نو سال کے بچے نے خواب میں رسول اللہ کی زیارت کی۔اب ایک نو سال کے بچے نے کبھی رسول اللہ کی صورت کے بارے میں نہیں پڑھا ہوگا۔
میں نے کہا تھا کہ شبیہ دھندلی تھی لیکن ایک مرتبہ کچھ واضح بھی تھی لیکن کچھ میری اُن سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ بس کوئی کہہ دیتا ہے کہ یہ آپؐ ہے۔ بہرحال اللہ بہتر جانتا ہے۔ میں اس پہ کوئی بات نہیں کہنا چاہتا۔
شیطان والی بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اس سے پہلے میں یہ وضاحت کرتا چلوں کہ احادیث بالمفہوم محفوظ ہیں جبکہ قرآن بالالفاظ اسلیے اگر ایک حدیث کے راوی ایک سے زیادہ ہو تو الفاظ میں فرق ہو سکتا ہے لیکن مفہوم ایک ہوگا۔ اور اسی وجہ سے احادیث کی کتابوں کے بھی تشریحات ہوئیں ہیں۔
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ شیطان آپؐ کی شبیہ نہیں بنا سکتا جبکہ کسی اور شکل میں وہ آکے کہہ سکتا ہے کہ وہ آپؐ ہے۔
اسی طرح وڈیو میں موجود ان صاحب کا یہ کہنا کہ جس نے حضور کی شباہت درست طریقے سے یاد رکھی ہو صرف وہی کہہ سکتا ہے کہ اس نے رسول اللہ کو خواب میں دیکھا ہے۔ اس طرح تو طاہر القادری درست کہتا ہے کیوں کہ بہر حال اسے اسلام کا بنیادی علم ہے اور اس نے کتابوں میں رسول اللہﷺ کی صورت اور شبیہ کے بارے میں پڑھا ہے۔
میں ان صاحب کا تھوڑا تعارف کرادوں کہ یہ پیشے سے کوئی مولوی یا مدرسے کے پڑھے نہیں ہے بلکہ یہ میکینکل انجنیئر ہے اور اسکا نام ہے انجنیئر محمد علی مرزا۔ اٹامک انرجی میں کام کرتا ہے۔ میں جب پاکستان ہوتا تو گاؤں کے مسجد کا ہر امام میرا دوست بنتا جسکی وجہ میں ان سے کافی باتیں سیکھتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس سیکھنے میں کافی کمی تھی۔ اس بندے کو میں کوئی سات آٹھ ماں سے سنتا آرہا ہوں۔ اسکی باتیں ذاکر نائیک کیطرح براہ راست دل کو لگتیں ہیں کیونکہ اسکے حوالے/ ریفرنسز کسی فرقے یا مسلک کی کتاب کے نہیں ہوتے بلکہ قرآن و حدیث سے ہوتے ہیں۔ میں نے بہت سیکھا ہے اس عرصے میں اور کافی نئی نئی چیزیں اور باتیں آشکارہ ہوئیں ہیں جو میں یہاں وقت کی کمی کی وجہ سے بیان کرنے قاصر ہوں۔ مجھے اسطرح لگ رہا ہے کہ پہلے میں بالکل جاہل تھا بالکل کنفیوژ تھا کہ کون ٹھیک ہے اور کون غلط لیکن اب مجھے یہ سارے فرقے صاف آئینے کیطرح لگ رہے ہیں کہ کون ٹھیک ہے اور کون غلط۔ یہ دعویٰ ان صاحب کا نہیں بلکہ آپ نے جو ریفرنس دیا تھا وہ مولوی بھی یہی بات کر رہا تھا اور جو مسند احمد کی حدیث میں نے دی تھی اس میں بھی ابن عباس اپنے شاگرد یزید فارسی سے حلیہ پوچھ رہا تھا وہ اسی لیے کہ جو حلیہ وہ بیان کر رہا ہے وہ ٹھیک ہے کہ نہیں۔
اب جب بھی کوئی آپؐ کو خواب میں دیکھنے کا دعویٰ کرے تو اسکی تصدیق حدیث کی کتابوں (خاص کر شمائلِ ترمذی) کو سامنے رکھ کر کریگا کیونکہ شمائل ترمذی (اور باقی کتابوں میں بھی) آپؐ کی شبیہ مبارک کی کافی تفصیل ہے کہ اُنکے سر مبارک کے بال کیسے تھے، انکی داڑھی مبارک کیسی تھی، انکے دانت مبارک کیسے تھے وغیرہ؟
اسی طرح نور الدین زنگی کا خواب جس کی بنا پر انہیں نے مدینے میں رسول اللہ کے روضۂ مبارک کے گرد سیسے کی بنیاد بنائی تھی،اسے بھی ان عالم صاحب نے مشکوک قرار دے دیا۔کہ کیا رسول اللہ ﷺ اللہ سے نہیں کہ سکتے تھے، تو عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت سے کام خود نہیں کرتا بلکہ کسی وسیلے سے کرتا ہے اور اگر وہ وسیلہ نور الدین زنگی بن گیا تو اس پر کسی کو کیا اعتراض۔۔۔ بہر حال ان عالم صاحب کی بہت سی باتیں تصدیق طلب ہیں۔
اسطرح کے کافی واقعات اسلامی تاریخ میں ملتے ہیں۔ ان صاحب کا جو اعتراض ہے وہ یہ ہے کہ نورالدین زنگی کے خواب کا واقعہ کسی صحیح ریفرنس سے ثابت نہیں ہے۔ اور جب آپ ان احادیث کا مطالعہ شروع کردوگے اور ان صاحب کے کچھ لیکچر سن لوگے تو پھر آپکو بھی یہ بھی تجسس پیدا ہو جائیگا کہ جو بھی آپکو کوئی بات کرتے تو آپ اس سے ریفرنس مانگوں کے اور پھر اس ریفرنس کو چیک کروگے۔
اسی طرح کا ایک اور واقعہ ہے جسمیں کہا جاتا ہے کہ آپؐ نے قسطنطینہ کو فتح کرنے والے کو جنت کی بشارت سُنائی تھی اور لوگ کہتے ہیں اسے سلطان محمد فاتح نے 700 سال بعد فتح کیا تھا اسلیے وہ جنتی ہے۔ حالانکہ یہ سراسر جھوٹ ہے اور آپؐ پہ بہتان ہے۔ آپؐ نے فتح کے بارے نہیں کہا تھا بلکہ پہلے لشکر کے بارے کہا تھا کہ پہلا لشکر جنتی ہوگا اور وہ حضرت عثمانؓ کے زمانے میں حملہ آور ہوا تھا جسمیں آپؐ کی ایک زوجہ نے بھی حصّہ لیا تھا (بخاری میں یہ حدیث موجود ہے)۔
اسی طرح کی غزوہ ہند کی احادیث بھی ہیں۔ احادیث تو ٹھیک ہیں لیکن جو ہمارا اور زید حامد جیسے لوگوں کا عقیدہ ہے وہ غلط ہے کہ غزوہ ہند ہونا باقی ہے۔ غزوہ ہند کب کا گزر چکا ہے۔
کہنے کا مطلب ہے کہ اسی طرح کی غلط روایات سے ہماری تاریخ بھری پڑی ہے جنکا مطالعے کے بعد پتا چلے گا۔