Advertisement

شہروں میں درختوں کی ضرورت

اب تو پاکستان میں اکا دکا درخت ہی نظر آتے ہیں۔ یہ درخت آکسیجن دینے کے علاوہ ماحول کو صحت مند اور خوبصورت بناتے ہیں، لیکن شہروں میں درخت کم ہوتے جا رہے ہيں جس سے آب وہوا اور ماحول ميں قدرے فرق پڑتا ہے۔ بہار کے موسم میں زمین پر آکسیجن کا تناسب درختوں کے متعدد پتوں کی وجہ سے کافی بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ درخت سیلاب سے بچاؤ کرتے ہیں اور ایک نظریے کے مطابق یہ انسانوں اور جانوروں کی خوراک بننے کے علاوہ، مدتوں بعد کوئلہ میں تبدیل ہو کر توانائی کا وسیلہ بنتے ہیں۔ ہومیوپیتھی اور اکثر ادویات میں یہ درخت کسی نہ کسی بیماری کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔ کچھ ایسے درخت بھی ہیں جن کی عمریں ہزاروں سال کے لگ بھگ ہیں۔ کچھ مکالمے بیان کرتے ہیں کہ پاکستان میں لکڑی کی سالانہ کھپت تقریباً 43 ملین کیوبک میٹر ہے جس کی وجہ سے جنگلات کو سالانہ تقریباً 29 ملین کیوبک میٹر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ 2000ءسے 2005ء کے دوران کٹائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا۔ ماہرین یہ مشورہ دیتے ہيں کہ درختوں کی کمی پر قابو پانے کے لیے شہروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔

اس تصویر کو دیکھیے، پاکستان میں سیلاب کے سانحے کے بعد ہزاروں مکڑوں نے درخت کے ارد گرد جال بن دیا ہے۔


​
pakistan-floods-drive-spiders-into-trees-adult_34026_600x450.jpg

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

The Cedrus deodara tree is the national tree of Pakistan.
It has a conic crown with level branches and drooping branchlets and 40-50m tall. Trees are rapidly being cut and destroyed in Pakistan by an organized wood mafia with links to ruling elete. God Bless Pakistan.
 
Last edited:
Advertisement
tree planting is Sadqa-e-jariya , we must do it as much as possible
 
Pakistan ki koi Political party bhi Drakhton aur Maahol kay baaray main baat nahin karti .Afsos!!!

But i am 100% sure if PTI will talk about this,then NEXT day MPLN will star (Moham shajerkaari).



شہر ہی کیوں ہر جگہ درخت زیادہ سے زیادہ لگانے چاہیے
 
Last edited:
آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اس تھریڈ کو اتنا پسند کیا۔ مزید برآں آپ سب نے بہت اچھے تبصرات دیے اور مزے کی وڈیو پوسٹ کیں۔
پاک مسلم نے باکل ٹھیک کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ جو انسان بھی ان درختوں کی چھاوں میں بیٹھتا ہے اور انکا پھل کھاتا ہے، درخت لگانے والے کو ثواب ملتا رہتا ہے۔
واقعی شہروں کے علاوہ بھی درختوں کی کمی عام ہو چکی ہے۔ آپ سب نے درست کہا کہ اب تو کبھی کبھار ہی گاوں میں بھی ایسی ہریالی دیکھنے کو ملتی ہے۔

​