قصور میں وزیراعظم شہباز شریف کے ممکنہ جلسے کیلئے ریلوے گراؤنڈ کو قانونی طریقے سے لیز پر لے کر لگائی گئی فصل کو کاٹ کر گراؤنڈ خالی کروالیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 30 جولائی کو قصور کے علاقے کھڈیاں میں لاہور-اوکاڑہ-ساہیوال -بہاولپور موٹروے کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے۔ وزیراعظم کےجلسہ عام کے انعقاد کیلئے انتظامیہ نے کھڈیاں ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ کا انتخاب کیا۔
Loading X post…
Open original post on Xریلوے گراؤنڈ کی یہ جگہ کھڈیاں کے ایک کسان محمد صفدر نے تمام قانونی مراحل پورے کرکےلیز پر حاصل کی تھی ، محمد صفدر نے 15 ایکڑ کی اس زمین پر مکئی کاشت کی تھی، مکئی کی فصل بھی تقریبا تیار تھی، وزیراعظم کے جلسے کیلئے یہ فصل رکاوٹ بن رہی تھی۔
Loading X post…
Open original post on Xوزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان اور علاقے کے سابق ایم پی اے نے متاثرہ کسان کو ڈیرہ پر بلایا اور فصل کاٹنے کا حکم دیا۔ کسان کے انکار پر پر شدید بے عزت کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
Loading X post…
Open original post on Xمتاثرہ کسان کے مطابق اس کے انکار پر ملک احمد خان کے حکم پر مکئی کی فصل اجاڑ دی گئی، مقامی افراد نے کھڑی فصل میں جانور چھوڑ دیئے اور مکئی کاٹ کر لوٹ کر لے گئے۔
مقامی افراد کی جانب سے مکئی کی فصل کاٹنے اور ٹرایلیوں پر لوڈ کر کے لے کر جانے کی ویڈیوز بھی منظر عام پرآگئی ہیں۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4malikahmdqasoorororo.jpg
Last edited:
Advertisement





