Advertisement

شہباز شریف کے جلسے کیلئے لیگی رہنما احمد خان نے غریب کسان کی فصل اجاڑ ڈالی

4malikahmdqasoorororo.jpg

قصور میں وزیراعظم شہباز شریف کے ممکنہ جلسے کیلئے ریلوے گراؤنڈ کو قانونی طریقے سے لیز پر لے کر لگائی گئی فصل کو کاٹ کر گراؤنڈ خالی کروالیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 30 جولائی کو قصور کے علاقے کھڈیاں میں لاہور-اوکاڑہ-ساہیوال -بہاولپور موٹروے کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے۔ وزیراعظم کےجلسہ عام کے انعقاد کیلئے انتظامیہ نے کھڈیاں ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ کا انتخاب کیا۔

Loading X post…
Open original post on X

ریلوے گراؤنڈ کی یہ جگہ کھڈیاں کے ایک کسان محمد صفدر نے تمام قانونی مراحل پورے کرکےلیز پر حاصل کی تھی ، محمد صفدر نے 15 ایکڑ کی اس زمین پر مکئی کاشت کی تھی، مکئی کی فصل بھی تقریبا تیار تھی، وزیراعظم کے جلسے کیلئے یہ فصل رکاوٹ بن رہی تھی۔

Loading X post…
Open original post on X

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان اور علاقے کے سابق ایم پی اے نے متاثرہ کسان کو ڈیرہ پر بلایا اور فصل کاٹنے کا حکم دیا۔ کسان کے انکار پر پر شدید بے عزت کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

Loading X post…
Open original post on X

متاثرہ کسان کے مطابق اس کے انکار پر ملک احمد خان کے حکم پر مکئی کی فصل اجاڑ دی گئی، مقامی افراد نے کھڑی فصل میں جانور چھوڑ دیئے اور مکئی کاٹ کر لوٹ کر لے گئے۔

مقامی افراد کی جانب سے مکئی کی فصل کاٹنے اور ٹرایلیوں پر لوڈ کر کے لے کر جانے کی ویڈیوز بھی منظر عام پرآگئی ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited:
Advertisement
us se kya hoga ? Hijron ke tarah tali bajane se Pakistan nahin bachay ga.
At least Jo media Nahi dikha Raha, maybe court tk ye issue ponchye ...... regarding other comments, voice raise k liye hur platform use krna chaiye.....app k zima koshish ha result opr walye k hath ha.......

Iss k Kia ho ga, USS sy Kia ho ga sy better ha
 
The rogue army has handed over the country to the criminals