مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے ایک ریلی کے دوران عوام کے سخت ردعمل اور احتجاج پرردعمل دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ پر وضاحت دیتے ہوئے عوامی نمائندگان کے ایک وفد سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ میرے نزدیک سیاست ایک عبادت ہے اور یہ عبادت صرف خلق خدا کی خدمت کرکے ہی کی جاسکتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا، اس مہم کا مقصد اپنا ایجنڈا عوام کے سامنےرکھنا ہی نہیں تھا بلکہ عوام کی باتیں اور تجاویز سن کر ان سے سیکھنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا بھی تھا۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران میرے حلقے کے کچھ لوگوں نے میری گاڑی کو روک کر اپنے مسائل بیان کیے، آج میں نے ان لوگوں کے نمائندگان کو مدعو کرکے ان کے علاقے کے مسائل کو سنا اور ان مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز شہباز شریف نے لاہور میں اپنے حلقےکا دورہ کیا، اس دوران جب شہباز شریف کاہنہ کے علاقے میں پہنچے تو مہنگائی اور بدترین معاشی حالات سے تنگ عوام نے ان کی گاڑی کو روک لیا ۔
عوام نے شہباز شریف کی گاڑی کا گھیراؤ کرتے ہوئے انہیں موجودہ مہنگائی اور معاشی مسائل کا ذمہ دار ٹھہرایا اور سخت تنقید کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور سیکیورٹی اہلکاروں کی مداخلت اور شہباز شریف کی جانب سے لوگوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد عوام نے گاڑی کو جانے کا راستہ دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sgag1u11g1.jpg
Advertisement





