شہباز شریف حکومت میں خدمات انجام دینے کی وجہ سے جہاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں حکومت سے احد چیمہ کو ہٹانے کا حکم دیا ہے وہیں سابقہ کابینہ کے تین ارکان ایسے بھی ہیں جو نگراں سیٹ اپ کا حصہ ہیں لیکن کسی نے تاحال غور نہیں کیا۔
ان میں سے دو ایسے بھی ہیں جنہوں نے عمران خان کی حکومت میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان افراد کے نام مولانا طاہر اشرفی اور فہد ہارون ہیں۔ طاہر اشرفی نگراں وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی ہیں۔
پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے قبل احد چیمہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر تھے, نگراں حکومت میں بھی انہیں وزیراعظم کا مشیر بنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ایک شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے احد چیمہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تاکہ عبوری حکومت کی غیر جانبداریت کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کیخلاف شکایت تاحال زیر التوا ہے۔
تین وزیراعظم تبدیل ہو چکے ہیں لیکن ان کی حیثیت اور قلمدان وہی ہیں۔ ایک اور مثال فہد ہارون کی ہے جو عمران خان، شہباز شریف اور اب انوار الحق کاکڑ کی حکومت میں ڈیجیٹل میڈیا پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ کی عہدے سے مستفی ہو گیا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی سیاسی رہنما سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نگران وزیر رہنے کے باوجود وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ عدالتیں کریں گی,وزارت داخلہ کے کسی ادارے کے پاس فون ٹیپنگ کی صلاحیت نہیں اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلےمیرا الیکشن لڑنے کاارادہ نہیں تھا،ریاست پاکستان کیلئےنگراں سیٹ اپ میں آیاتھا,میرےالیکشن لڑنےکافیصلہ عدالتیں کریں گی،قانون کےمطابق نگراں وزیرالیکشن نہیں لڑسکتا،میں اب نگراں وزیرنہیں،الیکشن لڑسکتاہوں،انتخابی شیڈول سےپہلےہی وزارت چھوڑدی تھی۔
پروگرام میں شرکت مسلم لیگ ن کے رانا احسان افضل نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کا جھکاؤکسی طرف نہیں ہوناچاہئے، نگراں سیٹ اپ سےمستعفی ہوکرالیکشن لڑنامناسب نہیں۔
پی پی میں شمولیت کے حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرےوالد صاحب بھی پیپلزپارٹی میں تھے،پارٹی چھوڑنےآصف زرداری نےمجھ سےرابطہ کیا۔
فوج ٹیپنگ پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کاکوئی ادارہ ایسانہیں جوفون ٹیپ کرے، نہ ایف آئی اے کے پاس یہ صلاحیت ہے اور نہ ہی لا انفورسمنٹ ایجنسیوں یا پیراملٹری فورسز کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابقخاتون اول کافون کس نےٹیپ کیا؟بات ہوناچاہئے، الیکشن کے بعد پارلیمنٹ میں بحث کی جائے ، پاکستان ایک سیکورٹی اسٹیٹ ہے جس کے اپنے مسائل ہیں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shhai11hh21i1.jpg
Advertisement





