Advertisement

شہباز شریف سابق صدر آصف زرداری کی حمایت میں سامنے آ گئے،عمران خان پرتنقید

13shehbazzardrrirri.jpg

عمران خان نیازی کے سابق صدر آصف علی زرداری پر اس طرح کے بے بنیاد اور خطرناک الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں: شہباز شریف

لاہور زمان پارک سے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے پلان اے اور بی کے بعد اب پلان سی تیار کیا گیا ہے جس کے پیچھے آصف علی زرداری ہیں جنہوں نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیئے ہیں ۔ عمران خان کے الزامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: عمران خان نیازی کی طرف سے اس طرح کی بے ہودہ بیان بازی صرف اپنے آپ کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے کی جا رہی ہے! اب پوری قوم جان چکی ہے کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم در تقسیم کرنے کے لیے کیسے نفرت کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

ایک اور ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ: عمران خان نیازی کے سابق صدر آصف علی زرداری پر اس طرح کے بے بنیاد اور خطرناک الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ یہ ان کی اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف زہر پھیلانے کی کارروائیوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد صرف اور صرف سازشوں کے ذریعے معاشرے میں نفرت پھیلانا ہے جو وہ پہلے بھی کر چکے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

علاوہ ازیں چند روز پہلے اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ: عمران خان نیازی احتساب کے نام پر میاں محمد نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرنے اور مسلم لیگ ن کو نشانہ بنانے کے عظیم الشان منصوبے کا حصہ رہے ہیں۔ 2013ء سے ہی وہ پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے والے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں! ان کے زہریلے بیانات نے سیاست کو بدنام، سماج کو پولرائز اور ریاستی اداروں کو کمزور کر دیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X
 
Advertisement
Supporters of corrupt PDM beggars should be proud of their leadership defending each other instead of dragging each other on roads.