Advertisement

شہبازگل نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست میں کیا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا ۔بیان کے توڑ مروڑ کر تقریر کا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں پروفیسر ہوں اور بیرون ملک درس گاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں۔ استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ بنتی ہی نہیں، مجھے بدنیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔

​
Fa-tcaYWYAAdKG1
 
Advertisement
Advertisement