- Joined
- Jul 27, 2015
- Posts
- 143
- Reaction score
- 858
- Points
- 93
ن لیگی شہباز شریف کی محبت میں علامہ اقبال کے شعر کو بگاڑنے پر لگ گئے۔اکثرن لیگی یہ شعر بولتے ہیں کہ
شہبازتیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ
جبکہ اصل شعر کچھ یوں ہے
شاہین تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ
تو قوّت بازو سے اسے اور ہوا دے
شاہین تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ
تو قوّت بازو سے اسے اور ہوا دے
اگر 9 نومبر کی چھٹی نہیں دینی تو نہ دیں لیکن علامہ اقبال کا شعر بگاڑ کر اسکی روح تو نہ جلائیں۔
ویسے "شہبازتیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ " والا فقرہ بھی مذاق بن گیا ہے جب بھی پنجاب میں کرپشن، بیڈگورننس، ہسپتالوں، سکولوں کی خراب حالت، ہسپتالوں میں بچوں کے مرنے کے واقعات، زیادتی کے کیسز سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں تو پی ٹی آئی والے یہ شعر پڑھ پڑھ کر ن لیگی سپورٹرز کو چھیڑتے ہیں۔
میرا شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ آپ نے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی صورت میں نام بدلنے کا وعدہ کیا تھا۔ اب نام بدل ہی لیں، اپنا نام شہبازشریف کی بجائے "شاہین شریف" یا "مسرت شاہین" رکھ لیں تاکہ یہ شعر آپ پر فٹ ہوسکے
- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/B0P_DT-CcAAkoJF.jpg





