حکومت طالبان سے مذاکرات کرے،ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو نیٹو سپلائی بند کر دینگے شام پر ممکنہ حملے کے بارے میں کانگریس کی منظوری کی کوئی عالمی حیثیت نہیں ، انٹرویو
اسلام آباد( نمائندہ دنیا ، آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹرعافیہ کاسودانہیں کرناچاہئے ،شکیل آفریدی کاکیس سپریم کورٹ کوسنناچاہئے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج اورحکومت کوایک صفحہ پرہوناچاہئے ،حکومت کوطالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں ،ڈرون حملے بندنہ ہوئے توخیبرپختونخوا میں نیٹوسپلائی بندکردیں گے ۔ پیر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے دوران پاکستان کی تاریخ میں بدترین دھاندلی ہوئی ،سپریم کورٹ سوموٹونوٹس لیکرکارروائی کاحکم دے ۔عمران خان نے امریکا کی جانب سے شام پر حملے کے یکطرفہ اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سے یکطرفہ فوجی حملے کی منظوری لینے کا صدر اوباما کا فیصلہ امریکا کی داخلی سیاست کا حصہ ہے جس کی کوئی بین الاقوامی حیثیت ہیں ، اقوام متحدہ کے کسی بھی آزاد اور خود مختار رکن ملک کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ، آرمی چیف اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے حوالے سے اپنامؤقف پیش کروں گا،فوج اورحکومت کوایک ساتھ چلناہوگا،حکومت پوری قوم کواعتمادمیں لے کر نیشنل سیکیورٹی پالیسی بنائے ۔سزائے موت کے سوال پرانہوں نے کہاکہ اسلام میں قتل کی سزاموت ہے ،اس کوتبدیل نہیں کیاجاسکتا ۔
source