Advertisement

شعیب شاہین کے انکشافات پر الیکشن کمیشن وکیل بے چین

الیکشن کمیشن کے الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کے خلاف کیس کی سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کر رہے ہیں. اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ٹریبیونل کی کارروائی آگے بڑھانے سے روک رکھا ہے

الیکشن کمیشن نے بہت سے بلنڈر کیے، کانسالیڈیشن بعد میں کی اور کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن پہلے جاری کر دیے، شعیب شاہین
کیا واقعی ایسا ہوا تھا؟ چیف جسٹس عامر فاروق کا حیرانی سے استفسار
اِن دلائل کا الیکشن ٹریبیونل تبدیلی سے کیا تعلق ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن
اُنہیں دلائل دینے دیں نا، بےچینی کیا ہے؟ چیف جسٹس کا الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار
بےچینی تو ہے نا وہ تو سامنے نظر آ رہی ہے، شعیب شاہین ایڈووکیٹ

ریٹائرڈ جج کو ٹریبیونل جج مقرر کرنے کی شق موجود تھی تو اسے کیوں تبدیل کیا گیا تھا؟ پہلے آپ نے اس شق کو ختم کیا اور پھر دوبارہ سے شامل کر دیا، قانون جب بناتے ہیں تو پچاس سو سال کا سوچ کر بنایا جاتا ہے نا، یہ تو نہیں کہ آج کیلئے قانون بنا لیا تو کل کیلئے کل دیکھ لیں گے، چیف جسٹس عامر فاروق کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ
Loading X post…
Open original post on X
​