- Joined
- Oct 10, 2016
- Posts
- 986
- Reaction score
- 1,360
- Points
- 0
شریف تیرا احسان ہے احسان
اچھا ہوا جو تم نہیں مانے وہ چور ہی کیا جو اپنی چور مان جائے. اچھا ہوا جو تم نے اپنے سارے خاندان اور دوستوں کو اپنے رنگ میں رنگ لیا. اے میرے وطن کے قائد تیرے دشمن سب دولے شاہ کے چوہے ہیں ان کو کیا معلوم آپ اس قوم پر کتنا بڑا ااحسان کر گئے ہے. ارے چوری اور سینہ زوری کی معنی تو اب سمجھ میں آئے.
ارے ان کو کیا معلوم ترقی کے سینکڑوں افسانوں کا آخری قسط آخری انجام محفوظ ہوچکی. ترقی کی ہر افسانے کے ہر موڑ پر آج شریف نظر آرہے ہے کل زرداری کی باری ہے اور عمران خان کو بھی اسی بھٹی سے گزرنا پڑے گا وہ وقت ذیادہ دور نہیں جب تین ستارہ اور چار ستارہ غازی بھی ان "پراسرار" راہوں میں "مارے" جائے گے.
نوازشریف تم نے اچھا کیا جو آخری وقت جمے رہے ڈٹے رہے تمہاری جگہ کوئی مشرف ٹائپ بندہ ہوتا تو فوجی ہسپتال میں لیٹ جاتا اور اس کے وکیل جرنیلوں کو فوج کے خلاف سازشوں سے آگاہ کرنے رات کی تاریکیوں میں ملتے اور انہیں غیرت دلاتے. تم نے اچھا کیا جو نہیں مانے یقین کرو تمہاری انکار نے اردو کے کئی الفاظ کو نئی معنی دی ہے.
تم نے اچھا کیا جو پچھلی مرتبہ کی طرح نہیں بھاگے تم نے ہتھیار نہیں ڈالے تاریخ تمہیں یاد رکھے گی ہاں آج تک سمجھ نہیں آیا تمہاری کہانی میں میر جعفر کون تھا، میر صادق کون تھا؟ اب ایسا بھی نہیں کہ میں جانتا نہیں بس فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ کس کس کا نام لو؟ بقول انشاء "اس شہر میں کس سے ملے ہر شخص دیوانا تیرا".
میرا ضمیر شاید تمہارا ساتھ نا دے میری عقل شاید میری سوچ میری اپروچ شاید وہ نہیں جو تمہاری ہے لیکن میرا دل تمہارے ساتھ ہے یقین کرو 32 سالہ زندگی میں ایک گھر بنا سکا لیکن رسیدیں میرے پاس بھی نہیں اس �*مام میں شاید میں بھی ..... ہو. نوازشریف یہ عدالت تم سے شاید پیسے چھین لے گی؟ زمینیں چھین لے گی؟ تمہیں نااہل قرار دی گی؟
تمہیں پانچ ساتھ سال سزا دے دیگی؟ ارے یہ کچھ نہیں تم نے جو جوا کھیلی تھی اسکا نتیجہ تو یہیں نکلنا تھا لیکن کیا ہوا تمہارے پاس تجربہ ہے قطری بھی ابھی زندہ ہے سنا ہے قطری بھی دوستی کے خاطر جان دیتے ہے. آپ پھر سے ان سے چند لاکھ ڈالر لیکر دنیا کو دیکھا دینا تم میں ٹیلنٹ کتنا ہے؟ بس اس بار رسیدیں سنبھال کے رکھنا کسی اساسحاق ڈار پر تکیہ نا کرنا یہ وہ پتے ہیں جو وقت آنے پر ہوا دینے لگتے ہیں.
آخر میں شکریہ ادا کرنا چاہو گا کہ
آپ نے آخری افتتاح میرے علاقے میں کی. تاریخ یاد رکھے گی دیر میں سوئی گیس کی تختی تم نے لگائی گیس مخالفین کی پیٹ سے نکل کر آئے گی اور ہاں جب تم کاغذوں میں گیس لا رہے تھے اس وقت علاقے کے مکین سراج الحق آئینے کے سامنے کھڑے سیدھی ٹوپی ٹیڑھی کر رہے تھے بس ایک شکواہ ہے آپ نے بتایا نہیں گیس قطری ہے کہ ایرانی؟
شکریہ میرے محسن شکریہ
شاہ جی بقلم خود بخود
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
اتنا مانوس نہ ہو خلوت غم سے اپنی
تو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائے گا
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں
میں نہیں کوئی تو سا�*ل پہ اتر جائے گا
زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا
تیری بخشش تری دہلیز پہ دھر جائے گا
ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فرازؔ
ظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
https://m.facebook.com/OfficialShahJi/

- Featured Thumbs
- http://i.imgur.com/GOVtzn9.jpg
Last edited: