Advertisement

شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے کا پلان

​
musharraf-nawaz.jpg


​
لاہور (شفیق اعوان) جنرل مشرف کے پاکستان واپسی کے اعلان کے بعد اب پیپلز پارٹی حکومت یہ سوچ رہی ہے کہ اگر جنرل پرویز مشرف دوبئی سے پاکستان لوٹتے ہیں تو ان کا طیارہ کراچی کی بجائے لاہور اتارا جائے اور انتقام سے بھرے اور چار سال سے مسلسل دعوے کرنے والے شریف برادرز کو موقع دیا جائے کہ وہ اپنی دھوان دھار دھکیوں پر عمل کرتے ہوئے جنرل مشرف کو نواز شریف کو بارہ اکتوبر کو ہتھکڑیاں لگوا کر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرنے کے الزامات پر اب گیارہ برس بعد پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر ا لیں۔

پیپلزپارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں جنرل پرویزمشرف کے جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کے چند سرکردہ لیڈروں نے سر جوڑ کر یہ تجویز ڈسکس کی ہے کہ اگر جنرل مشرف اپنے وعدے کے مطابق جنوری کے آخر میں لوٹتے ہیں تو پھر بہتر ہوگا کہ انہیں کراچی کی بجائے لاہور ائرپورٹ پر اترنے دیا جائے۔ پارٹی لیڈروں کے خیال میں اس کا مقصد یہ ہے کہ عوام اور میڈیا دیکھ سکیں کہ شریف برادران جو پچھلے چار سالوں میں پیپلز پارٹی پر اتنی تنقید کرتے رہے ہیں کہ اس پارٹی نے جنرل مشرف کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلانے کی بجائے گارڈ اف آنر دے کر ایوان صدر سے روانہ کیا ا، اب وقت پڑنے پر اتنی جرات نہیں کر سکے کہ وہ خود انہیں گرفتار کر سکتے جب وہ پنجاب میں اقتدار میں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل مشرف سعودیوں سے ملنے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور ان ملاقاتوں میں وہ سعودی بادشاہ سے نواز شریف پر دباؤ ڈلوائیں گے کہ وہ ان کی واپسی پر کوئی مسئلہ کھڑا نہ کریں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت پہلے ہی امریکن دباؤ پر یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ جنرل مشرف کے خلاف کوئی مقدمہ وہ اپنی طرف سے قائم نہیں کریں گے خصوصاً وہ آرٹیکل چھ کے تحت ان پر غداری وغیرہ کا کوئی مقدمہ نہیں چلائے گی۔

آرٹیکل چھ اس وقت کسی شخص پر لگ سکتا ہے جب وزارت قانوں ایک ریفرنس بنا کر پارلیمنٹ یا عدالت کو بھیجے اور آج تک جب سے یہ قانون بنا ہے اس کا کسی حکومت نے استعمال نہیں کیا۔ کہا جاتا ہے کہ بھٹو صاحب نے انیس سو تہتر کا آئین بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا تھا کہ اس قانون کا استعمال صرف حکومت وقت کر سکے گی کیونکہ انہیں یہ بھی خوف تھا کہ اگر یہ حق کسی عدالت یا دوسرے ادارے کو دیا گیا تو پھر ممکن تھا کہ ان کے اپنے مخالفیں ان پر مشرقی پاکستان کے حوالے سے لگنے والے الزامات پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی بھی شروع کرا سکتے تھے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ فوج نے پھر بھی کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر انہیں پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔

نواز شریف وطن واپسی کے بعد مسلسل یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ وہ جنرل مشرف پر بغاوت اور غداری کا مقدمہ چلائیں گے۔ نواز شریف اپنے مذاکرات میں بھی پیپلز پارٹی حکومت پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ جنرل مشرف کے خلاف کاروائی کریں۔ تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت اب تک ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے انکاری رہی ہے اور اس وجہ سے ان پر مسلم لیگ نواز بھی تنیقد کرتی آئی ہے۔ اس بیک گراونڈ میں اب پیپلز پارٹی کی حکومت یہ سوچ رہی ہے کہ بہتر ہوگا کہ جنرل مشرف کے معاملے پر مسلم لیگ نواز کو بھی ایکسپوز کیا جائے کہ اگر پیپلز پارٹی جنرل مشرف کے خلاف بیرونی دباؤ پر کوئی کارروائی نہیں کر سکی تھی تو پھر لوگ یہ بھی دیکھ لیں کہ پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود شریف برادرز بھی اتنی جرات نہیں کر سکیں گے کہ وہ پاکستان آرمی کے سابق سربراہ کو ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیں۔

ذرائع کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کسی صورت میں بھی جنرل پرویز مشرف پر ہاتھ نہیں ڈال سکے گی اور اس بات کو پیپلز پارٹی آنیو الے دنوں میں استعمال کر سکے گی کہ جب موقع آیا تو جنرل مشرف پر مقدمات قائم کر کے کارروانی کرنے سے ڈر گئی تھی۔ یوں پیپلز پارٹی نے اپنے اوپر لگنے والے اس الزام کو دھونے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ صرف وہ اکیلے جنرل مشرف کے خلاف ایکشن لینے سے خوفزدہ نہیں تھے، ان کے جانی دشمن شریف برادران بھی وقت پڑنے پر بھاگ گئے تھے۔
​
 
Advertisement
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

Es dafa takklay brother hamesha kylie jaeen gay. Musharaf zindabad. Pakistan paindabad
 
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

Es dafa takklay brother hamesha kylie jaeen gay. Musharaf zindabad. Pakistan paindabad

What if it gets further diverted, Lahore airport closed and Peshaware does the same with the only option of landing being the Dera Bugti air strip (bigsmile)
 
Advertisement
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

بالکل ٹھیک!
مُشرف کا طیارہ اور شیروں کا نقاب اُترنا لاہور میں ہی چاھئیے۔
​
 
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

yeh mush k khilaf kuch nhe kr saktay.na pepeee aur na he nooooon....
yeh sirf awaam ko dhoka de saktay hyn,jhoot bol saktay hyn..
agr kkuch karna hota to mush ko janay na detay...
 
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

Aab sab ki Pajama aur shalwar gilli ho rahi hai,Beta bharkein marna aur baat hai kuch karna aur hota hai.Musharraf is openly saying jis ko jo ukharna hai ukhar ley usska.
 
Advertisement
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

یار یہ مشرف کے نام پر شلوار گیلی ہونے کا کیا قصہ ہے ؟​
 
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

LOL Tinds would be wetting their pants because Saudi would pressurize them not to touch Mush and public would be up their bumbum if they don't arrest him.
 
Advertisement
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

with no offense & apology to Girls..... Nawaz Shairf aik Aurat key nasal ka admi hai, jis may badlay key aag koot koot kar bhari we hai
 
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

یہ بعد کی بات ہے کہ پاکستان میں اس بھگوڑے جنرل کے ساتھ کیا ہوتا ہے پہلے وہ پاکستان آئے تو ،بات کہ کر اس مکر جانے کا ایک شاندار ریکارڈ ہے اس مہا جھوٹے کے پاس۔اگر متوقع سپورٹ اس کو بیرون ملک سے نہ مل سکی تو یہ اپنی پینٹ بچائے گا اور کبھی پاکستان نہیں آئے گا اور کہے گا کہ جان ہے تو جہان ہے بقیہ پینٹ یعنی عزت تو آنے جانے والی چیز ہے۔​
 
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

ایک انٹرویو میں مشرف کہ رہا تھا کہ میں عمرہ کرنے سعودیہ جارہا ہوں، اگر یہ ، زرداری اور الطاف تینوں عمرہ کرنے سعودیہ پہنچ جائیں تو شاید سعودی گورنمنٹ جمرات کے تییوں شیطانوں کی جگہ ان تینوں کو وہاں کھڑا کر دی گی، اس طرح حاجی کنفوژن سے بچ جائیں گئے کہ پتھر کس کو مارنا ہے، ان تینوں کو یا کسی اور شیطان کو۔​
 
Advertisement
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

یہ تو واقعی دیکھنے جیسا معاملہ ہے ، مجھے تو لگتا ہے مشرف کے آنے سے کچھ دن پہلے دونوں بھائیوں کو علاج کے غرض سے جدّہ اور لندن کی یاترا کو جانا ہوگا ، یہ انکا پرانا فارمولا ہے اور ہمیشہ انکو فائدہ ہوا ہے اس سے
​
 
musharraf-nawaz.jpg

اہور (شفیق اعوان) جنرل مشرف کے پاکستان واپسی کے اعلان کے بعد اب پیپلز پارٹی حکومت یہ سوچ رہی ہے کہ اگر جنرل پرویز مشرف دوبئی سے پاکستان لوٹتے ہیں تو ان کا طیارہ کراچی کی بجائے لاہور اتارا جائے اور انتقام سے بھرے اور چار سال سے مسلسل دعوے کرنے والے شریف برادرز کو موقع دیا جائے کہ وہ اپنی دھوان دھار دھکیوں پر عمل کرتے ہوئے جنرل مشرف کو نواز شریف کو بارہ اکتوبر کو ہتھکڑیاں لگوا کر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرنے کے الزامات پر اب گیارہ برس بعد پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر ا لیں۔
پیپلزپارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں جنرل پرویزمشرف کے جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کے چند سرکردہ لیڈروں نے سر جوڑ کر یہ تجویز ڈسکس کی ہے کہ اگر جنرل مشرف اپنے وعدے کے مطابق جنوری کے آخر میں لوٹتے ہیں تو پھر بہتر ہوگا کہ انہیں کراچی کی بجائے لاہور ائرپورٹ پر اترنے دیا جائے۔ پارٹی لیڈروں کے خیال میں اس کا مقصد یہ ہے کہ عوام اور میڈیا دیکھ سکیں کہ شریف برادران جو پچھلے چار سالوں میں پیپلز پارٹی پر اتنی تنقید کرتے رہے ہیں کہ اس پارٹی نے جنرل مشرف کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلانے کی بجائے گارڈ اف آنر دے کر ایوان صدر سے روانہ کیا ا، اب وقت پڑنے پر اتنی جرات نہیں کر سکے کہ وہ خود انہیں گرفتار کر سکتے جب وہ پنجاب میں اقتدار میں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل مشرف سعودیوں سے ملنے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور ان ملاقاتوں میں وہ سعودی بادشاہ سے نواز شریف پر دباؤ ڈلوائیں گے کہ وہ ان کی واپسی پر کوئی مسئلہ کھڑا نہ کریں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت پہلے ہی امریکن دباؤ پر یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ جنرل مشرف کے خلاف کوئی مقدمہ وہ اپنی طرف سے قائم نہیں کریں گے خصوصاً وہ آرٹیکل چھ کے تحت ان پر غداری وغیرہ کا کوئی مقدمہ نہیں چلائے گی۔آرٹیکل چھ اس وقت کسی شخص پر لگ سکتا ہے جب وزارت قانوں ایک ریفرنس بنا کر پارلیمنٹ یا عدالت کو بھیجے اور آج تک جب سے یہ قانون بنا ہے اس کا کسی حکومت نے استعمال نہیں کیا۔ کہا جاتا ہے کہ بھٹو صاحب نے انیس سو تہتر کا آئین بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا تھا کہ اس قانون کا استعمال صرف حکومت وقت کر سکے گی کیونکہ انہیں یہ بھی خوف تھا کہ اگر یہ حق کسی عدالت یا دوسرے ادارے کو دیا گیا تو پھر ممکن تھا کہ ان کے اپنے مخالفیں ان پر مشرقی پاکستان کے حوالے سے لگنے والے الزامات پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی بھی شروع کرا سکتے تھے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ فوج نے پھر بھی کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر انہیں پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔نواز شریف وطن واپسی کے بعد مسلسل یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ وہ جنرل مشرف پر بغاوت اور غداری کا مقدمہ چلائیں گے۔ نواز شریف اپنے مذاکرات میں بھی پیپلز پارٹی حکومت پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ جنرل مشرف کے خلاف کاروائی کریں۔ تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت اب تک ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے انکاری رہی ہے اور اس وجہ سے ان پر مسلم لیگ نواز بھی تنیقد کرتی آئی ہے۔ اس بیک گراونڈ میں اب پیپلز پارٹی کی حکومت یہ سوچ رہی ہے کہ بہتر ہوگا کہ جنرل مشرف کے معاملے پر مسلم لیگ نواز کو بھی ایکسپوز کیا جائے کہ اگر پیپلز پارٹی جنرل مشرف کے خلاف بیرونی دباؤ پر کوئی کارروائی نہیں کر سکی تھی تو پھر لوگ یہ بھی دیکھ لیں کہ پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود شریف برادرز بھی اتنی جرات نہیں کر سکیں گے کہ وہ پاکستان آرمی کے سابق سربراہ کو ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیں۔ذرائع کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کسی صورت میں بھی جنرل پرویز مشرف پر ہاتھ نہیں ڈال سکے گی اور اس بات کو پیپلز پارٹی آنیو الے دنوں میں استعمال کر سکے گی کہ جب موقع آیا تو جنرل مشرف پر مقدمات قائم کر کے کارروانی کرنے سے ڈر گئی تھی۔ یوں پیپلز پارٹی نے اپنے اوپر لگنے والے اس الزام کو دھونے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ صرف
وہ اکیلے جنرل مشرف کے خلاف ایکشن لینے سے خوفزدہ نہیں تھے، ان کے جانی دشمن شریف برادران بھی وقت پڑنے پر بھاگ گئے تھے۔


http://www.topstoryonline.com/peoples-party-planning-to-get-land-musharraf-plane-in-lahore

​
 
Last edited by a moderator:
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

I m sure shareef saved this gun for the right moment for some one special.......
 
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

mushh Saudia say ho ker Pakistan aye ga.....tu zahir hai sharefon say ziada safe kon ho skta hai phirr....
 
Re: شریفوں کا امتحان، مشرف طیارہ لاہور موڑنے &

Whereever he lands. i am sure Baloch & Pakhtoons will kill him for sure. lalo hai jo Pakistan aah ra hai.