Advertisement

شراب کی بوتلوں پر سعودی پرچم، تنازعہ کھڑا ہو گیا

Arabisches-Bier-2.jpg

.شراب کی بوتلوں پر سعودی پرچم، تنازعہ کھڑا ہو گیا


جرمنی کے شہر منہائیم کی شراب بنانے والی ایک کمپنی نے بئیر کی یہ بوتلیں خاص طور پر فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے تیار کی تھیں۔ لیکن مسلمانوں کے احتجاج کے بعد اس کمپنی نے فوری طور پر معافی مانگ لی ہے۔

43747832_403.jpg



جرمنی کی شراب بنانے والی ایک کمپنی نے فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام 32 ٹیموں کے پرچم بئیر کی بوتلوں پر پرنٹ کیے تھے لیکن سعودی عرب کے پرچم کے حوالے سے اس ادارے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کمپنی کے خلاف شکایات درج کروانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح اسلام اور شراب کو آپس میں منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
آئش باؤم کمپنی کی طرف سے جمعے کے روز ایک معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی یہ اشتہاری مہم ختم کر دی ہے اور بتیس ممالک کے پرچموں والی بئیر کی بوتلوں کی تقسیم بھی روک دی گئی ہے۔
کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان کے اس اقدام کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ یہ کمپنی ایسا گزشتہ کئی برسوں سے کر رہی ہے کہ بئیر کی بوتلوں کے ڈھکنوں پر فٹبال ورلڈ کپ میں شامل ممالک کے پرچم چھاپے جاتے ہیں لیکن سن دو ہزار چھ کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سعودی عرب بھی اس مرحلے تک پہنچا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ سعودی عرب کا پرچم بھی پرنٹ کیا گیا تھا لیکن کمپنی اس کے مذہبی اور ثقافتی پس منظر سے آگاہ نہیں تھی۔
اس کمپنی کی طرف سے فیس بک پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ’’سعودی عرب کے پرچم کے حوالے سے جاری بحث آزادی اظہار رائے کی حدود سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس کے ساتھ مشورے کے بعد ایسی بوتلوں کی مزید پیداوار روک دی گئی ہے تاکہ مزید ایسا جارحانہ عمل نہ ہو۔‘‘​
Loading X post…
Open original post on X

​






ا ا / ع ب​
 
Advertisement
Saudia walon nay bhi tou ghatiya harkat ki hoi hay k Kalma Tayyaba ko flag pay likh diya hay, abhi yeh flag kabhi iray ga, kabhi paoon k neechay ayega..... Tab iski beayhurmati nhi hogi?

World cup mayn bhi dekhna kesay kesay flag ka khayal rakha jata hay... Opper di gai news mayn bhi kisi saudi nay protest nhi kyia hoga...
 
Advertisement
تھریڈ بنانے والے کی اپنی گردن منافقت میں دھنسی ہوئی ہے اور بات کرتا ہے بوتل کے ڈھکن کی یہ ڈھکن
 
جب تک جہالت رہے گی اسلام بیچنے والوں کی دوکان چلتی رہے گی




 
House of Saud has got nothing to do with Islam and Islamic values so kindly don,t mix it up
They and their Imams have no authority to give Fatawa on Islamic issues ----- Ever since the fall of Otomans there are no consensus on them to head the Islamic umma
 
Us ke bad shrab halal hu gahi ghe
​
اسلام میں شراب کوحرام قرار دیا ہے.
اگر آپ جاہل نا ہوتے تو ایسی بات کبھی نا کرتے
.