Advertisement

شرابی شوہروں سے نپٹنے کیلئے بھارتی ناریو&#1722

شرابی شوہروں سے نپٹنے کیلئے بھارتی ناریوں کے جہیز ڈنڈے بھی شامل
386302_81374525.jpg

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شادی کی
اجتماعی تقریب میں شرابی شوہروں کی دھلائی کے لیے دلہنوں کے جہیز میں ڈنڈے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

بھوپال: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خواتین اب شرابی شوہروں کی ڈنڈوں سے دھلائی کریں گی۔ ضلع سگڑ میں شادی کی اجتماعی تقریب کے دوران دلہنوں کے جہیز میں ڈنڈے بھی شامل ہیں۔ سماجی کارکن گوپال بھارگوا کا کہنا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت مرد بیویوں سے بدسلوکی کرتے ہیں، اب جواب میں بیویاں بھی ایسے شوہروں کے خلاف مزاحمت کر سکیں گی۔
​
- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/WeirdNews/386302#sthash.XmvwnZSh.dpuf
 
Re: شرابی شوہروں سے نپٹنے کیلئے بھارتی ناریو&a

بھارتی دُلہنوں کوشرابی شوہروں کی دھلائی کیلیے بلے کا تحفہ
807468-bat-1493655679-263-640x480.jpg

بھارتی وزیر نے اجتماعی شادی کی تقریب میں700 دلہنوں کو لکڑی کا بیٹ تحفے میں دیا تاکہ وہ شرابی شوہر سے نمٹ سکیں، فوٹو؛ سوشل میڈیا

بھارتی وزیر نے شرابی شوہروں کو سبق سکھانے کے لیے 700 دلہنوں کو لکڑی کا بیٹ تحفے میں دے دیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 700 بھارتی جوڑوں کی شادی کی گئی جب کہ تقریب میں ریاستی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بھارتی وزیر گوپال بھرگاوا نے 700 دلہنوں کو لکڑی کا بیٹ (جو عموماً گھروں میں کپڑے دھونے میں استعمال ہوتا ہے) تحفے میں دیا تاکہ وہ ایسے شوہروں سے نمٹ سکیں جو شراب کے عادی ہیں جب کہ بیٹ پر لکھا گیا تھا یہ شرابیوں کو سبق سکھانے کے لیے ہے اور پولیس اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔
bat-1493649820.gif

اپنے انٹرویو میں بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ بیٹ کا تحفہ دینے کا اصل مقصد دیہی علاقوں کی خواتین کی حالت زار پر توجہ دلانا تھا جو اپنے شرابی شوہروں کے گھریلو تشدد سے پریشان ہیں جب کہ اکثر ان کی طرف سے یہ شکایات سامنے آتی ہیں کہ ان کے شوہر شراب پینے کے بعد ان پر تشدد کرتے ہیں اور جو تھوڑا بہت پیسہ وہ کماتی ہیں وہ بھی چھین کر شراب نوشی میں اڑا دیتے ہیں۔

بھارتی وزیر نے تمام دُلہنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اپنے شرابی شوہروں کو منانے کی کوشش کریں مگر ان کی جانب سے انکار پر زبان کے بجائے لکڑی کے اس بیٹ سے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دُلہنوں کو یہ بیٹ دینے کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں انہیں تشدد کرنے پر اکسا رہا ہوں بلکہ اس کا مقصد خواتین پر ہونے والے تشدد کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کئی بھارتی ریاستوں نے شراب نوشی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے اور وہ مختلف طریقوں سے شراب پر پابندی عائد کررہی ہیں۔
​
Source