Advertisement

شدت پسندی کے خلاف مکالمہ ضروری ہے



گزشتہ چند ماہ کے دوران سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پاکستان میں شدت پسندی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث اور مطلوب دہشت گرد افراد اور تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی ایک غیر معمولی مگر خوش آئند پیش رفت ہے اور یقیناً ایک محفوظ ، پرامن اور روشن خیال پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے تقریباً ایک سال بعد ملالہ یوسف زئی
پر حملے میں ملوث دہشت گردجہادیوں سے لے کر کراچی میں اسماعیلی برادری پر بہیمانہ حملے کے ذمہ داردہشت گردوں کی گرفتاری یا ہلاکت کے دعوے جس تسلسل سے سامنے آرہے ہیں

ان میں اگر کسی حد تک بھی صداقت ہے تو یہ یقیناً ریاست کی جانب سے دہشت گردی جہادی تنظیموں کی سرپرستی اور ان سے مصالحت کی سابقہ حکمت عملی میں ایک
واضح تبدیلی کی جانب اشارہ ہے۔ یہ تبدیلی عدلیہ کے رویے میں بھی ہے اور سول و عسکری قیادت کے طرز عمل میں بھی جو بظاہر پہلے کی نسبت زیادہ سنجیدگی سے دہشت گردی کے تدارک کے لیے کوشاں ہیں۔ اگرچہ ابھی بھی ریاست اثاثہ قرار پانے والی لشکر طیبہ، فرقہ وارانہ دہشت گرد تنظیموں اور افغان طالبان کے بعض گروہوں کے خلاف کارروائی کے شواہد موجود نہیں تاہم ماضی کی نسبت سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردوں کے خلاف ترجیحات تبدیل ہوئی ہیں ۔

سازشی مفروضوں
کی موجودگی کے باوجود یہ تبدیلی صرف عسکری یا سویلین اداروں تک محدود نہیں بلکہ پاکستانی رائے عامہ میں بھی دکھائی دیتی ہے جہاں دہشت گرد تنظیموں سے ہمدردی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

موجود عسکری قیادت اور انسداد دہشت گردی کے ضمن میں نظر آنے والی بہتری کے باوجود دہشت گردی کی وجہ بننے والی شدت پسندمذہبی فکرکے ارتداد کی جانب توجہ کا نہ دیا جانا تشویش ناک ہے۔ سانحہ صفورا گیٹ کے گرفتار ملزمان کا

مبینہ طور پرمعاشرے کے پڑھے لکھے اور نوجوان طبقے سے تعلق ہونا اس امر کا غماض ہے کہ شدت پسند مذہبی فکر صرف مدارس یا بنیاد پرست مذہبی علماء تک محدود نہیں بلکہ ہر جگہ اور ہر طبقے میں موجود ہے۔ اس سوال کا جواب دیا جانا ضروری ہے کہ آخر وہ کیا وجوہ ہیں جس کے باعث ہمارے نوجوان زندگی کی بجائے موت کا انتخاب کرتے ہیں اور امن پسند اسلام کی جگہ عسکریت پسند مذہبی جہادی فکر کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان نوجوانوں کا داعش اور

القاعدہ کی جانب رحجان مسلم علماء کے لیے لمحہ فکر ہے اوران تمام لوگوں کے لیے ایک دھچکہ ہے جواسلام کوامن پسند
مذہب خیال کرتے ہیں۔ یہ تبدیلی محض چند کرکٹرز کے داڑھیاں بڑھانے یا کچھ گلوکاروں کے موسیقی سے تائب ہونے تک محدود نہیں رہی بلکہ ہتھیار اٹھانے اور ایک عالم گیر خلافت کے قیام کے لیے دیگر مذاہب اور فرقوں کے قتل عام تک پہنچ چکا ہے۔ ہمیں اپنی ناکامی تسلیم کرنا ہوگی کہ ہم معاصر تقاضوں کے مطابق اسلامی فکر کی تشکیل نو میں ناکام رہے ہیں اور
اپنے نوجوانوں کے سامنے موجودہ دنیا سے ہم آہنگ اسلام کا متبادل اور پرامن بیانیہ پیش نہیں کر سکے۔

مسلم ریاستوں کے حکم ران اور مذہبی علماء اسلام کو درپیش اس وجودی بحران سے بظاہر واقف دکھائی نہیں دیتے جس کے باعث آج کا مسلم نوجوان القاعدہ اور داعش کے نظریات میں کشش محسوس کرتا ہے اور کسی نہ کسی سطح پر جہادی و تکفیر نظریات سے ہمدردی محسوس کرتا ہے۔ درحقیقت مسلم دانشور عیسائیت کے برعکس موجودہ دنیا کے جدید سیاسی، معاشی اور معاشرتی نظریات سے ہم آہنگ اسلامی فکر کی پیداوار اورافزائش میں ناکام رہے ہیں جس کے باعث نوجوانوں اور

نومسلموں کو سیاسی طاقت کے حصول، استحصال و محرومی کے خاتمے اور زندگی گزارنے کے مقصد کی تلاش میں جہادی تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کا تلخ فیصلہ کرنا پڑرہا ہے۔ آج کا نوجوان اگر اپنی شناخت اور مقصدیت کی تحصیل کے لیے اپنی ریاست یا ترقی پسند اسلام کی بجائے بنیاد پرست اور جہادی تنظیموں کی طرف دیکھ رہا ہے تو اس کی براہ راست ذمہ داری مذہبی علماء پر عائد ہوتی ہے۔
مسلم ریاستوں میں جدید تہذیب سے بیزاری، معاصر افکار سے ناواقفیت اور مذہبی معاملات مکالمے کی عدم موجودگی کے

باعث اسلام کی بنیاد پرست تکفیری فکر کی ترویج کا کام بے حد آسان ہوچکا ہے۔ فکری اعتبار سے اسلام اور مسلمان ماضی کی استعمار پسند مسلم خلافتوں کے زمانے میں ہی کھڑے ہیں جہاں توسیع پسند عزائم کو مذہبی تحفظ حاصل تھا اور انہی نظریات کی بنیاد پر موجودہ زمانے میں مسلح جہاد کو جواز فراہم کیا جارہا ہے۔ پاکستانی جامعات، اور ذرائع ابلاغ میں ریاست کے مقررہ مذہبی اور سیاسی بیانیے سے انحراف کی اجازت نہ ہونے کے باعث پاکستانی طلبہ کے سامنے غیر متحرک اور

غیر فعال عمومی زندگی یا ایک متحرک اور فعال جہادی زندگی کے کوئی تیسرا انتخاب موجود نہیں۔ شدت پسند،بنیاد پرست عسکری اسلام کے خلاف اٹھنے والی جاوید احمد غامدی جیسی آوازوں کو دبانے کے باعث مذہبی معاملات پر بامقصد مکالمے کا دروازہ بند ہوچکا ہے جو تکفیری اور جہادی فکر کے تدارک کا واحد راستہ ہے۔

ریاست اس امر کے ادراک میں ناکام دکھائی دے رہی ہے کہ دہشت گرد خواہ مدارس کے پڑھے ہوئے ہوں یا یونیورسٹیوں کے
ان میں مشترک عنصر تکفیری و جہادی مذہبی فکر ہے جس کی ترویج کے لیے سازگار حالات خود ریاست نے پیدا کیے ہیں۔ ریاست کی جانب سے تحقیق، تنقید اور مباحثے کی حوصلہ شکنی کا عمل توہین مذہب کے قوانین اور اظہاررائے پر پابندیوں کے باعث جمود کا شکار ہے۔ ایسی جامعات جہاں “نظریہ پاکستان، اسلام اور معاشرتی اقدار” کے ریاستی تصور سے متصادم موضوعات پر بات کرنا ممنوع ہو وہاں القاعدہ اور حزب التحریر کے افکار کی افزائش یقینی ہے۔

ایسے مدارس جہاں زمانہ
قبل ازجدیدیت کے مذہبی افکار پڑھائے جارہے ہوں لشکر جھنگوی اور طالبان کے لیے افرادی قوت کی تیاری کا عمل ہمیشہ جاری رہے گا۔ بظاہر پاکستانی ریاست اس بات کی جانب توجہ دینے کو تیار نہیں کہ دہشت گردوں کے نظریات محض فوجی کارروائیوں یا چند سو دہشت گردوں کو پھانسیاں دینے سے ختم نہیں ہوں گے ۔

ان اقدامات سے دہشت گرد کم زور ہوں گے مگر حزب التحریر ، القاعدہ ، طالبان اور دولت اسلامیہ کے نظریات باربار سر اٹھاتے رہیں گے تاوقتیکہ مذہبی فکر میں
اصلاح کا عمل نہ شروع کیا جائے۔ اسلامی فکر میں اصلاح کا عمل جمود کا شکار ہے جس کے باعث اسلام اور مسلمان خود کو موجودہ دنیا کے تقاضوں اور معیارات کے مطابق ڈھالنے میں ناکام رہے ہیں اور شدت پسند مذہبی فکر پر کھلے اور موثر مکالمے کے علاوہ مذہبی دہشت گردی کی وجہ بننے والے مذہبی افکار کا مقابلہ ممکن نہیں۔

source
​
 
Last edited by a moderator:


اے طائر لا ہوتی ،اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
قوم پر حکمرانی کرنے والے حکمران اگر جرأت مند لیڈر ہوتے ،اپنے فیصلے خود کرنے والے ہوتے ،تو پاکستان میں یہ مناظر نہ ہوتے ، امریکی حمایت میں حکومت کرنے والے ،امریکا کی خدمت کرتے رہے ، قوم جلتی اور مرتی رہی ، یہ تماشا دیکھتے رہے
​